کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

جناب پیوش گوئل محترمہ جینا ریمنڈو کے ساتھ واشنگٹن ڈی سی میں 6ویں بھارت-امریکہ تجارتی ڈائیلاگ میٹنگ کی مشترکہ صدارت کریں گے


وزیر تجارت اور صنعت سرکردہ امریکی اور بھارتی سی ای او کے ساتھ بات چیت کریں گے، بھارت میں سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال کریں گے

Posted On: 29 SEP 2024 9:45AM by PIB Delhi

ریاستہائے متحدہ کی سکریٹری آف کامرس محترمہ جینا ریمنڈوکی دعوت پر مرکزی وزیر تجارت اور صنعت حکومت ہند، جناب پیوش گوئل، 30 ستمبر سے 3 اکتوبر 2024 تک ریاستہائے متحدہ امریکہ کا دورہ کریں گے۔

جناب پیوش گوئل 2 اکتوبر 2024 کو سکریٹری ریمنڈو کے ساتھ بھارت-امریکہ کے سی ای او فورم  اور 3 اکتوبر 2024 کو واشنگٹن ڈی سی میں منعقد ہونے والے چھٹےبھارت-امریکہ تجارتی ڈائیلاگ  کی  مشترکہ صدارت کریں گے، جس کے دوران دونوں فریق پائیدار اقتصادی ترقی، کاروبار اور سرمایہ کاری کے ماحول کو بہتر بنانےاور بھارتی اور امریکی کاروباری برادریوں کے درمیان تعلقات کو گہرا کرنے  کے طریقوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔

وزیر موصوف گوئل سرکردہ امریکی اور بھارتی سی ای اوز اور صنعت کے رہنماؤں کے ساتھ بات چیت کریں گے اور بھارت  میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع کو اجاگر کریں گے۔ یو ایس انڈیا اسٹریٹجک پارٹنرشپ فورم کے زیر اہتمام ایک گول میز میں کاروباری اور صنعت کے رہنماؤں کے ساتھ ان کی بات چیت بھارت اور امریکہ کی معیشتوں کے درمیان اضافی قوتوں اور ہم آہنگی کو مزید فائدہ بخش بنانے کے طریقوں پر زور دے گی۔ وہ ینگ بزنس لیڈرس راؤنڈ ٹیبل اور انڈیا-یو ایس اے جیمز اینڈ جیولری ٹریڈ گول میز کی صدارت بھی کریں گے۔

جناب گوئل اور سکریٹری ریمنڈو ہندوستان اور امریکہ کے درمیان اہم معدنیات کی سپلائی چین کو وسعت دینے اور متنوع بنانے کے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔ دونوں فریق ایک مفاہمت نامے پر بات چیت کر رہے ہیں جو ضروری معدنی سپلائی چین کو بڑھانے اور متنوع بنانے اور ان کی تکمیلی  طاقتوں سے فائدہ اٹھانے کے لیے دو طرفہ تعاون کو بڑھانا چاہتا ہے۔

وزیر گوئل واشنگٹن ڈی سی میں یو ایس ٹی آر کی سفیر کیتھرین تائی سے بھی ملاقات کریں گے تاکہ تجارتی پالیسی فورم کے تحت جاری تعاون اور دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت کو مزید بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔

وزیر کے دورے سے بھارت اور امریکہ کے درمیان مضبوط اور بڑھتے ہوئے تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو مزید تقویت ملے گی۔ یہ کاروبار سے کاروبارکی مشغولیت کی حوصلہ افزائی کرے گا، اور دونوں فریقوں کے لیے ترجیحی شعبوں میں اسٹریٹجک شراکت داری کو فروغ دے گا،جن میں اہم معدنیات، سپلائی چین کی لچک کی تعمیر، موسمیاتی اور صاف ٹیکنالوجی کے تعاون کو آسان بنانا، جامع ڈیجیٹل ترقی، معیارات اور موافقت پر مبنی تعاون، سفر اور سیاحت وغیرہ شامل ہیں۔

**

(ش ح۔ اص)

UR No.614



(Release ID: 2060047) Visitor Counter : 15