صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

صدر جمہوریۂ ہند  نے راشٹرپتی نیلائم میں بھارتیہ کلا مہوتسو کا افتتاح کیا


یہ فیسٹیول 6 اکتوبر تک عوام کے لیے کھلا رہے گا

Posted On: 28 SEP 2024 6:55PM by PIB Delhi

صدر جمہوریۂ ہند  محترمہ دروپدی مرمو نے آج (28 ستمبر 2024) سکندرآباد  کے راشٹرپتی نیلائم میں بھارتیہ کلا مہوتسو کے پہلے ایڈیشن کا افتتاح کیا۔ اس آٹھ روزہ میلے کا اہتمام راشٹرپتی نیلائم نے شمال مشرقی خطہ کی ترقی کی وزارت اور ثقافت کی وزارت کے اشتراک سے کیا ہے۔ اس میلے کا مقصد شمال مشرقی ریاستوں اروناچل پردیش، آسام، منی پور، میگھالیہ، میزورم، ناگالینڈ، سکم اور تریپورہ کے گراں مایہ اور متنوع ثقافتی ورثے کو آنے والوں کے سامنے پیش کرنا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2024-09-28at17.47.58_9133feafYT5W.jpg

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ یہ ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے ملک کے شاندار ثقافتی ورثے کا تحفظ کریں اور اسے فروغ دیں۔ شمال مشرقی ریاستوں کا ثقافتی تنوع، ان کے لوک رقص، موسیقی، آرٹ اور روایتی لباس ہمارے ملک کی میراث ہیں۔ یہ تہوار شہریوں کو خطے کی روایات اور برادریوں سے زیادہ واقف کرانے کی ایک کوشش ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2024-09-28at17.47.53_5e4180718LUF.jpg

صدر  جمہوریہ نے کہا کہ یہ تہوار ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کا بھی ایک موقع ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ مہوتسو ہمارے ملک کے شمال مشرقی اور جنوبی حصوں کے درمیان ایک پل کا کام کرے گا۔ انھوں نے اس یقین کا اظہار کیا  کہ یہ جشن شمال مشرق کے دستکاروں، فنکاروں اور برادریوں کو ان کی روایات اور صلاحیتوں کو آگے لا کر بااختیار بنانے میں مدد کرے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/AS1_3083XJJP.JPG

تلنگانہ کے گورنر اور مرکزی وزیر برائے ثقافت و سیاحت کے علاوہ شمال مشرق کی تمام آٹھ ریاستوں کے گورنر اور ریاستی وزیر برائے ڈونر افتتاحی تقریب میں موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/AS1_30522Y93.JPG

بھارتیہ کلا مہوتسو زائرین کے لیے 29 ستمبر سے 6 اکتوبر 2024 تک صبح 10:00 بجے سے شام 8:00 بجے تک کھلا رہے گا۔ وہ https://visit.rashtrapatibhavan.gov.in پر جا کر سلاٹ بک کر سکتے ہیں۔ واک-اِن وزیٹرس  کے لیے موقع پر بکنگ کی سہولت بھی دستیاب ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/AS1_2958777C.JPG

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/AS1_2892POHT.JPG

 صدر کی تقریر دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

******

ش ح ۔ ک ح۔

U-598


(Release ID: 2059970) Visitor Counter : 39