وزارت دفاع
ہندوستانی فضائیہ کی 92 ویں سالگرہ کے موقع پر لداخ کے تھوائس سے اروناچل پردیش کے توانگ تک 7,000 کلومیٹر لمبی 'وایو ویر وجیتا' کار ریلی کا اہتمام
وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ باضابطہ ہری جھنڈی دکھانے سے پہلے نئی دہلی کے نیشنل وار میموریل سے والہانہ روانگی کی قیادت کریں گے
Posted On:
28 SEP 2024 7:29PM by PIB Delhi
آٹھ اکتوبر 2024 کو ہندوستانی فضائیہ (آئی اے ایف) کی 92 ویں سالگرہ کے موقع پر لداخ کے تھوائس سے اروناچل پردیش کے توانگ تک 7,000 کلومیٹر لمبی 'وایو ویر وجیتا' کار ریلی کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ یکم اکتوبر 2024 کو نئی دہلی کےنیشنل وار میموریل سے ریلی کو گرمجوشی سے روانہ کریں گے ، جس کے بعد 8 اکتوبر کو اسے باضابطہ تھیوائس سے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا جائے گا ، جو سطح سمندر سے 3,068 میٹر بلندی پر واقع دنیا کے سب سے اونچائی والے ایئر فورس اسٹیشن میں سے ایک ہے۔ یہ ریلی 29 اکتوبر 2024 کو توانگ میں اختتام پذیر ہوگی۔
اتراکھنڈ وار میموریل کے سابق فوجیوں کے ساتھ مل کر آئی اے ایف کے ذریعہ منعقد کی گئی ریلی کا مقصد لوگوں میں آئی اے ایف کی شاندار تاریخ کے بارے میں بیداری پیدا کرنا نیز مختلف جنگوں اور بچاو آپریشن میں فضائی جنگجوؤں کی بہادری کے کارنامے؛ اور نوجوانوں کو مادر وطن کی خدمت کی طرف راغب کرنا ہے۔ اس میگا کار ریلی کے دوران باون (52) فضائی جنگجو، جن میں خواتین بھی شامل ہیں، اس ریلی کے مختلف مرحلوں میں سابق فضائیہ کے سربراہان بھی شرکت کریں گے۔ راستے میں، فضائی جنگجو مختلف کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طلباء کے ساتھ بات چیت پر مشتمل 16 ہالٹ ہوں گے۔ آئی اے ایف کا ایڈونچر سیل ریلی کی قیادت اور تعاون کر رہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض(
603
(Release ID: 2059933)
Visitor Counter : 37