زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

 محکمہ زرعی تحقیق اور تعلیم انڈین کونسل آف ایگریکلچر ریسرچ نے ’سوچھتا ہی سیوا ‘اور خصوصی مہم 4.0 کے لیے سوچھتا کا اہتمام کیا

Posted On: 28 SEP 2024 1:14PM by PIB Delhi

 محکمہ زرعی تحقیق اور تعلیم انڈین کونسل آف ایگریکلچر ریسرچ نے مقامی اداروں کے ذریعے شہریوں کو سوچھتا ہی سیوا اور خصوصی مہم 4.0 کے ساتھ مربوط کرنے کے لیے اقدامات کا اہتمام کیا۔ یہ پہل آئی سی اے آر کے مختلف اداروں نے کی تھی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001QFPY.jpg

شمال مشرقی خطے میں آئی سی اے آر کے کچھ اداروں نےقریب کے  دیہاتوں کو اپنے اردگرد کو صاف ستھرا رکھنے اور مناسب ٹھکانے لگانے کے لیے کچرے کو الگ کرنے کے لیے حساس بنایا ۔ اس اقدام کے تحت مقامی مارکیٹ میں مختلف منتخب مقامات پر کوڑے دان لگائے گئے جہاں کثرت سے فضلہ پیدا ہوتا ہے۔  ادارے کے عہدیداروں کے ذریعہ مقامی لوگوں اور دکانداروں کو خشک اور گیلے کچرے کے انتظام اور ری سائیکلنگ کے طریقوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ گاؤں کے نمایاں مقامات پر سوچھتا بینرز آویزاں کیے گئے اور کسانوں اور گاؤں والوں کو صفائی و ستھرائی  کی اہمیت بتائی گئی۔ اس پروگرام کا مقصد مقامی دیہاتیوں میں ذہنی اور جسمانی صفائی کی اہمیت کے بارے میں بیداری پیدا کرنا تھا۔ گاؤں کے کارکنوں کے ساتھ آئی سی اے آربات چیت کرتے ہوئے اداروں کے ماہرین نے بہتر صحت اور تندرستی کے لیے روزمرہ کی زندگی میں صفائی کی اہمیت پر زور دیا۔

اس میں گھروں میں حفظان صحت، ذاتی صفائی اور معاشرتی ماحول کو برقرار رکھنے کے لیے عملی اقدامات پر بات چیت کے سیشن  شامل تھے۔ اس میں ذہنی صحت پر بھی توجہ دی گی اور اس خیال کو فروغ دیا کہ ایک صاف ستھرا، تناؤ سے پاک دماغ بھی اتنا ہی ضروری ہے جتنا کہ مجموعی صحت کے لیے جسمانی صفائی ضروری ہے۔ مہم کے اہم پیغامات نے کمیونٹی کے اراکین کو صاف ستھرا، صحت مند ماحول کو یقینی بنانے کے لیے صحت مند، پائیدار عادات کو اپنانے کی ترغیب دی۔ یہ پہل، وسیع تر سوچھ بھارت مشن کا حصہ ہے جو  بیداری اور بات چیت  کے ذریعے دیہی برادریوں میں طویل مدتی طرز عمل کی تبدیلیوں کو فروغ دینے کی کوشش کرتی ہے۔

*****

(ش ح۔ اص)

UR No.590



(Release ID: 2059814) Visitor Counter : 13


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil