وزارت آیوش
azadi ka amrit mahotsav

مختلف اختراعی طریقوں کے ذریعے عالمی نظام صحت میں آیوروید کی شراکت کا امکان


آیوروید کے نویں دن  کا موضوع ‘‘عالمی صحت کے لیے آیوروید کی اختراع’’ہے

اے آئی آئی اے نے پورے ملک میں ایک ماہ طویل مہم شروع کی

Posted On: 27 SEP 2024 6:28PM by PIB Delhi

آیوش کے مرکزی وزیر (آزادانہ چارج) جناب پرتاپ راؤ جادھو نے آج آیوش بھون میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں 9ویں آیوروید ڈے کے موضوع کا اعلان ‘‘عالمی صحت کے لیے آیوروید اختراع’’کے طور پر کیا۔ اس سال آیوروید کا دن 29 اکتوبر کو منایا جائےگا  اور مرکزی تقریب آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید (اے آئی آئی اے )، نئی دہلی میں منعقد ہوگی۔

مرکزی وزیر نے کہا ‘‘یہ تھیم مختلف اختراعی پریکٹس سلوشنز کے ذریعے عالمی نظام صحت میں آیوروید کی شراکت کی صلاحیت کو اجاگر کرتی ہے۔ ہندوستانی روایتی ادویاتی نظام کے ایک اہم جزو کے طور پر آیوروید کی تشہیر کو آسان بنانے کے لیے، اے آئی آئی اے نے ایک ماہ طویل مہم بھی شروع کی ہے جس میں پورے ملک میں پھیلے ہوئے پروگراموں  کا سلسلہ شامل ہے۔’’

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001B2HK.jpg

 

آیوش کی وزارت کے سکریٹری ویدیا راجیش کوٹیچا نے 9ویں آیوروید ڈے کے موضوع پر روشنی ڈالی اور کہا کہ یہ تھیم آیوش کی وزارت کے اقدامات سے ہم آہنگ  ہے۔

اےا ٓئی آئی اے کے ڈائریکٹر ، ڈاکٹر تنوجا نیساری نے اے آئی آئی اے  کی طرف سے 9ویں آیوروید ڈے کو ایک جامع انداز میں منانے کے لیے کی گئی کوششوں کے بارے میں میڈیا کو آگاہ کیا تاکہ ہندوستان کے ساتھ ساتھ پوری دنیا کو آیوروید کا فائدہ مل سکے۔

آیوروید کا دن ہر سال دھنونتری جینتی کے مبارک موقع پر آتا ہے، جسے دھنتیرس بھی کہا جاتا ہے۔ سال 2016 سے ‘آیوروید ڈے’ہر سال پوری حکومت کے نقطہ نظر کے ساتھ منایا جا رہا ہے، یہ جشن آیوروید کے فروغ کے لیے ہندوستان کے روایتی طب کے نظام اور ہندوستان کی مجموعی صحت کی دیکھ بھال کے کلچر کے ایک ناگزیر حصے کے طور پر عہد کی عکاسی کرتا ہے۔

پریس کانفرنس نے عظیم الشان جشن کی پیش کش کے طور پر کام کیا، جس میں منصوبہ بند سرگرمیوں اور اقدامات کی ایک جھلک پیش کی گئی۔ آیوروید ڈے کی تقریب میں کچھ اہم کلیدی اقدامات کی نمائش کی جائے گی جس کا مقصد آیوروید اور مجموعی صحت کی دیکھ بھال کے نظام کو آگے بڑھانا ہے۔

آیوروید ڈے کی مہینہ بھر کی مہم جو آج اعلان کی تاریخ سے شروع ہوئی ہے، 29 اکتوبر 2024 کو آیوروید ڈے کی آخری تقریب میں اختتام پذیر ہوگی۔ اس ایک ماہ طویل مہم کے دوران پورے ملک میں آیوروید ڈے سے متعلق مختلف سرگرمیاں منعقد کی جائیں گی۔ آیوش کی وزارت کی نگرانی میں بڑے پیمانے پر بیداری مہم سے مشغولیت کی سرگرمیاں اور متعدد پروموشنل سرگرمیاں انجام دی جائیں گی۔

ہر ایک کے لیے صحت کی دیکھ بھال کے نتائج کو بہتر بنانے کی کوشش میں، حکومت ہند آیوروید کو مرکزی دھارے میں لانے، اختراع کی حوصلہ افزائی کرنے، اور 9ویں آیوروید ڈے کی تقریبات کے ساتھ دنیا بھر میں اپنی رسائی کو بڑھانے کے اپنے عزم کا اعادہ کر رہی ہے۔

 

 

************

 

ش ح۔ا م -

 (U:567)


(Release ID: 2059651) Visitor Counter : 30