سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

مرکزی وزیر ڈاکٹر وریندر کمار 28 ستمبر 2024 کو پونے میں 20ویں دیویہ کلا میلے کا افتتاح کریں گے


تقریباً 20 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے تقریباً 100 دیویانگ کاریگر، فنکار اور کاروباری افراد میلے میں مختلف قسم کی مصنوعات اور ثقافتی تنوع کی نمائش کریں گے جو کہ ’ووکل فار لوکل‘ تحریک کا ایک مجسمہ یا مظہر ہے

Posted On: 27 SEP 2024 2:40PM by PIB Delhi

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات  کے مرکزی وزیر ڈاکٹر وریندر کمار ، پونےمہاراشٹرا میں 20ویں دیویا کلا میلہ کا افتتاح کریں گے۔ یہ ایونٹ 28 ستمبر سے 6 اکتوبر 2024 تک پی ڈبلیو ڈی گراؤنڈ، نیو سانگوی، پمپری-چنچواڑ، پونے میں منعقد ہوگا۔ اس میلے کا اہتمام وزارت سماجی انصاف اور تفویض اختیارات، حکومت ہند کے تحت محکمہ معذور افراد کے تفویض اختیارات (دیویانگجن) کی جانب سے نیشنل دیویانگجن فنانس اینڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے ذریعے کیا جا رہا ہے، جو محکمہ معذور افراد کے تفویض اختیارات (دیویانگجن)  کے تحت ایک اعلیٰ ادارہ ہے۔

دیویا کلا میلہ معذور افراد (دیویانگجن) کاریگروں، فنکاروں، اور کاروباری افراد کی دستکاری، تخلیقی صلاحیتوں، اور کاروباری جذبے کا ایک منفرد جشن ہے، جو بھارت بھر سے آتے ہیں۔ تقریباً 100 دیویانگ شرکاء، جو 20 سے زیادہ ریاستوں اور مرکزی علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں، مختلف قسم کے دلچسپ مصنوعات پیش کریں گے، جن میں گھر کی سجاوٹ کی اشیاء، ملبوسات، ماحول دوست اسٹیشنری، کھلونے، اور ذاتی لوازمات شامل ہیں۔ زائرین کو نامیاتی پیک شدہ خوراک، ہینڈ لوم اور بہترین کڑھائی کے کام کی وسیع اقسام کو بھی دریافت کرنے کا موقع ملے گا۔

حکومت کے "ووکل فار لوکل" کے وژن کے مطابق، یہ میلہ دیویانگ کاریگروں کو اپنی مصنوعات کی مارکیٹنگ اور فروغ کے لیے ایک وسیع تر پلیٹ فارم فراہم کرنے کا مقصد رکھتا ہے، تاکہ ان کی معاشی خودمختاری کو فروغ دیا جا سکے۔ یہ ایونٹ زائرین کو ترغیب دیتا ہے کہ وہ ان باصلاحیت کاریگروں کی حمایت کریں جنہوں نے جسمانی چیلنجوں پر قابو پا کر غیر معمولی عزم اور تخلیقی صلاحیت کا مظاہرہ کیا ہے۔ ملک کے مختلف شہروں میں پہلے کے کامیاب ایونٹس کے بعد، پونے میں بھی تنوع، تخلیقی صلاحیت اور شمولیت کا ایک عظیم الشان جشن منعقد ہونے والا ہے۔

روزانہ صبح 11 بجے سے رات 9 بجے تک جاری رہنے والا یہ میلہ ایک پُررونق ثقافتی تجربہ بھی فراہم کرے گا، جس میں دیویانگ فنکاروں اور مشہور پیشہ ور افراد کی پرفارمنس  (کارکر دگی)شامل ہوں گی۔ ثقافتی تقریبات کا ایک عظیم الشان حصہ، دیویہ کلا شکتی، 6 اکتوبر کو منعقد ہوگا، جس میں ملک بھر سے باصلاحیت دیویانگ فنکاروں کی پرفارمنسز (کار کردگی)پیش کی جائیں گی۔

*****

ش ح۔ ا س ک  ۔ س ع س

U-554



(Release ID: 2059551) Visitor Counter : 16


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil