وزارت سیاحت
azadi ka amrit mahotsav

حکومت ملک بھر کے ہوائی اڈوں اور ریلوے اسٹیشنوں پر ٹورسٹ فیڈ بیک میکانزم نصب کرے گی۔

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 27 SEP 2024 2:43PM by PIB Delhi

سیاحت کی ترقی اور فروغ میں شہریوں کو شامل کرنے کی کوشش میں، وزارت سیاحت ملک بھر کے ہوائی اڈوں اور ریلوے اسٹیشنوں پر میکانزم متعارف کروا رہی ہے، تاکہ زیارت کر رہے سیاح ہندوستان میں اپنی سیاحت کے محرکات اور سیاحتی مقامات کے اپنے دوروں کے بارے میں رائے فراہم کریں۔

مسافراور سیاح  اپنے تاثرات کے اظہار اور تجربات کی درجہ بندی کے لئے ہوائی اڈوں اور ریلوے اسٹیشنوں پر متعلقہ پوائنٹس پر رکھے گئے کیو آر کوڈ کو اسکین کرکے دے سکتے ہیں  اس کے لئے سیاحوں کو اپنے تجربات کی درجہ بندی کرنے اور کوئی بھی رائے دینے کے لیے تقریباً صرف 30 سیکنڈ وقت صرف ہوں گے۔

یہ فیڈ بیک اصل وقتی اور متحرک نوعیت کا ہو گا جس سے وزارت مختلف فریقین کے ساتھ مل کر فعال طریقے سے مسائل کو حل کرے گی۔ یہ سیاحت کی ترقی کے لیے دور اندیشی پر مبنی بھرپور ڈیٹا کے حصول کا ذریعہ ثابت ہوگا۔

وزارت سیاحت، شہری ہوابازی کی وزارت، حکومت ہند اور وزارت ریلوے کی طرف سے فراہم کردہ کیو آر کوڈ کو انسٹال کرکے، بھارتی حکومت وزارت سیاحت کے ساتھ ملک بھر کے ہوائی اڈوں اور ریلوے اسٹیشنوں پر ان میکانزم کے قیام کے لیے تعاون کر رہی ہے تاکہ وقت کے ساتھ وہ سیاحت کی پالیسی اور حکمت عملی کے لیے بصیرت اور معلومات کا ایک قابل اعتماد ذریعہ بن سکے۔

 

***********

 

ش ح۔م م ع۔ ول

U:543


(ریلیز آئی ڈی: 2059483) وزیٹر کاؤنٹر : 60