صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
مرکزی وزارت صحت نے غیر الکحل فیٹی لیور کی بیماری کی نظر ثانی شدہ آپریشنل رہنما خطوط اور ٹریننگ کا ہدایت نامہ جاری کیا
ہندوستان نے این اے ایف یل ڈی کو ایک بڑی غیر متعدی بیماری کے طور پر تسلیم کرنے میں قائدانہ پیش قدمی کی ہے: مرکزی صحت سکریٹری
"این اے ایف ایل ڈی تیزی سے صحت عامہ کی ایک بڑی تشویش کے طور پر ابھر رہا ہے، جو میٹابولک عوارض جیسے کہ موٹاپا، ذیابیطس اور قلبی امراض سے قریبی تعلق رکھتا ہے"
"ان دستاویزات کا اجراء صحت کے کارکنوں کو کمیونٹی ہیلتھ ورکرز سے لے کر میڈیکل آفیسرز تک ہر سطح پر ایک فریم ورک فراہم کرے گا"
Posted On:
27 SEP 2024 12:21PM by PIB Delhi
مرکزی وزارت صحت نے آج یہاں غیر الکحل فیٹی لیور بیماری کے نظرثانی شدہ آپریشنل رہنما خطوط اور ٹریننگ کا ہدایت نامہ جاری کیا۔ یہ دستاویزات مریضوں کی دیکھ بھال اور این اے ایف ایل ڈی (غیر الکحل فیٹی لیور بیماری ) سے متعلق نتائج کو باخبر، ثبوت پر مبنی طریقوں کے ذریعے بہتر بنانے کے لیے تیارکی گئی ہیں۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے، مرکزی صحت کے سکریٹری جناب اپوروا چندر نے کہا کہ "بھارت نے این اے ایف ایل ڈی کو ایک بڑے این سی ڈی (غیر متعدی امراض) کے طور پر تسلیم کرنے میں قائدانہ پیش قدمی کی ہے"۔ انہوں نے کہا کہ "این اے ایف ایل ڈی تیزی سے صحت عامہ کی ایک بڑی تشویش کے طور پر ابھر رہا ہے، جو میٹابولک عوارض جیسے کہ موٹاپے، ذیابیطس اور قلبی امراض سے قریبی تعلق رکھتا ہے۔ 10 میں سے ایک سے تین لوگوں کو این اے ایف ایل ڈی ہو سکتا ہے ،جو اس بیماری کے اثرات کو نمایاں کرتا ہے۔
جناب اپوروا چندر نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ "نظرثانی شدہ آپریشنل رہنما خطوط اور ٹریننگ کے ہدایت نامے کا اجراء اس اہمیت کی عکاسی کرتا ہے جو مرکزی وزارت صحت کی طرف سے بیماری پر قابو پانے کے لیے دی جا رہی ہے۔" انہوں نے کہا کہ یہ دستاویزات کمیونٹی ہیلتھ ورکرز سے لے کر میڈیکل آفیسرز تک ہر سطح پر ہیلتھ ورکرز کے لیے ایک فریم ورک فراہم کریں گی۔ انہوں نے ایسے لوگوں کی دیکھ بھال کے تسلسل کی اہمیت پر بھی زور دیا جن کی این سی ڈیز کی تشخیص ہوئی ہے اور انہوں نے این اے ایف ایل ڈی کے پھیلاؤ کو کم کرنے کے لیے طرز زندگی میں تبدیلی کی ضرورت پر زور دیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزارت صحت کی او ایس ڈی محترمہ پنیا سلیلا سریواستو نے کہا کہ "ان رہنما خطوط کو نچلی سطح کے کارکنوں تک پہنچنے کی ضرورت ہے تاکہ بیماری کا جلد پتہ لگایا جاسکے اور این اے ایف ایل ڈی کا بوجھ کم کیا جاسکے۔" انہوں نے کہا کہ ٹریننگ کے ہدایت نامے کا اجراء ہندوستان میں این سی ڈیز کے بڑھتے ہوئے بوجھ سے نمٹنے کے لیے صحت کی دیکھ بھال کرنے والے پیشہ ور افراد میں صلاحیتیں پیدا کرنے کی ہندوستان کی کوششوں میں ایک اہم اضافہ ہے۔
انسٹی ٹیوٹ آف لیور اینڈ بلیری سائنسز (آئی ایل بی ایس) کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ایس کے سرین نے کہا کہ دونوں دستاویزات کا اجراء ایک اہم قدم ہے جس کے نتائج اگلے چند سالوں میں ظاہر ہوں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ بہت سی غیر متعدی بیماریاں (این سی ڈیز) جیسے ذیابیطس، دل کی بیماری، اور کینسر جگر کی صحت سے منسلک ہیں، اور انہوں نے صحت مند جگر کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔
غیر متعدی امراض (این سی ڈیز) ملک میں 66 فیصد سے زیادہ اموات کا سبب بن رہے ہیں۔ این سی ڈیز اور بڑے رویے کے خطرے والے عوامل جیسے کہ تمباکو کا استعمال (تمباکو نوشی اور بغیر تمباکو نوشی)، الکحل کا استعمال، ناقص غذائی عادات، ناکافی جسمانی سرگرمی، اور فضائی آلودگی سے اتفاق سے مضبوطی سے جڑے ہوئے ہیں۔
غیر الکحل فیٹی لیورامراض (این اے ایف ایل ڈی) ہندوستان میں جگر کی بیماری کی ایک اہم وجہ بن کر ابھر رہے ہیں ۔ یہ عمر، جنس، رہائش کے علاقے اور سماجی اقتصادی حیثیت کے لحاظ سے، 9 فیصد سے 32 فیصد تک کمیونٹی کے پھیلاؤ کے ساتھ ایک خاموش وبا تصور کیا جا سکتا ہے۔ دوسرے لفظوں میں، ہم کہہ رہے ہیں کہ 10 افراد میں سے 1 سے 3 افراد کو فیٹی لیور یا اس سے متعلقہ بیماری ہوگی۔
ہندوستان عالمی سطح پراین سی ڈیز کے لیے بڑی تعداد میں تعاون فراہم کرتا ہے اور میٹابولک امراض کی بنیادی وجوہات میں ایک جگر میں ہے۔ بڑھتے ہوئے بوجھ اور اس سے نمٹنے کی فوری ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے، ہندوستان 2021 میں این اے ایف ایل ڈی کو این سی ڈی کی روک تھام اور کنٹرول کے قومی پروگرام میں ضم کرنے والا پہلا ملک بن گیا۔
این اے ایف ایل ڈی کے شعبے میں حالیہ شواہد پر مبنی اقدامات کا اعتبار کرتے ہوئے، طبی دیکھ بھال فراہم کرنے والوں کو لیس کرنے اوراین اے ایف ایل ڈی کی روک تھام اور کنٹرول میں مدد کے لیے روک تھام، کنٹرول اور انتظام کے لیے تازہ ترین معلومات کے ساتھ رہنما اصولوں پر نظر ثانی کرنے کی اشد ضرورت تھی۔
رہنما خطوط صحت کے فروغ اور جلد پتہ لگانے جو کہ این اے ایف ایل ڈی کے مریضوں کو بروقت اور مناسب دیکھ بھال کو یقینی بنانے کے لیے اہم ہیں، پر توجہ مرکوز کرتے ہیں۔ یہ این ا ے ایف ایل ڈی سے متاثرہ فرد کو ایک مکمل نگہداشت پیش کرنے کے لیے مختلف نظم و ضبط سے صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنے والوں کی کوششوں کو یکجا کرتے ہوئے، کثیر الضابطہ نقطہ نظر کی بھی وکالت کرتے ہیں۔
این ا ے ایف ایل ڈی کے موثر انتظام کے لیے نہ صرف بیماری کی حالت کے بارے میں صحیح فہم کی ضرورت ہے ، بلکہ صحت کی دیکھ بھال کی تمام سطحوں پر شواہد پر مبنی اقدامات کو نافذ کرنے کی صلاحیت بھی درکار ہے۔ این ا ے ایف ایل ڈی کے لیے تربیتی ماڈیول آپریشنل رہنما خطوط کی تکمیل کے لیے تیار کیا گیا ہے اور خاص طور پر بنیادی سطح پر این ا ے ایف ایل ڈی کی شناخت، انتظام، روک تھام کے لیے ضروری علم اور مہارت کے ساتھ صحت کی دیکھ بھال کرنے والے پیشہ ور افراد کی صلاحیت سازی میں مدد فراہم کرتا ہے۔ ماڈیول میں وبائی امراض، خطرے کے عوامل، اسکریننگ، تشخیصی پروٹوکول اور معیاری علاج کے رہنما خطوط سمیت مختلف موضوعات کا احاطہ کیا گیا ہے۔ یہ صحت کے نتائج کو بہتر بنانے کے لیے جلد تشخیص، مریض کی تعلیم، طرز زندگی میں تبدیلی اور نگہداشت کی مربوط حکمت عملیوں کی اہمیت کو بھی تقویت دیتا ہے۔
وزارت صحت کے ایڈیشنل سیکرٹری اور مالیاتی مشیر جناب جے دیپ کمار مشرا؛ وزارت صحت کی ایڈیشنل سیکرٹری محترمہ ایل ایس چانگسان؛ وزارت صحت کی جوائنٹ سکریٹری محترمہ لتھا گنپتی اور مرکزی وزارت صحت کے سینئر افسران میٹنگ میں موجود تھے۔ تمام 36 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے نمائندے، ترقیاتی شراکت دار اور ڈبلیو ایچ او، آئی ایل بی ایس، ایمس، سی ایم سی ویلور، جے آئی پی ایم ای آر، ایس جی پی جی آئی ایم ایس، پی جی آئی ایم ای آر اور آر ایم ایل ہاسپٹل کے ماہرین نے بھی ورچوئل طور پر میٹنگ میں شرکت کی۔
************
U.No:542
ش ح۔اک۔ق ر
(Release ID: 2059482)
Visitor Counter : 42