نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

مرکزی وزراء ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ اور محترمہ رکشا کھڈسے نے شطرنج اولمپیاڈ چیمپئنز کی عزت افزائی  اور نوجوانوں کو قوم کی تعمیر کی طرف ترغیب دینے کے لیے ان کی حوصلہ افزائی کی


حکومت ایک ایسا ماحولیاتی نظام بنانے کے لیے پرعزم ہے جو تمام کھیلوں کے شعبوں میں ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی اور پرورش کرتا ہو: ڈاکٹر مانڈویہ

Posted On: 26 SEP 2024 5:35PM by PIB Delhi

نوجوانوں کے امور اور ،کھیل کود اور محنت و روزگار کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ رکشا کھڈسے کے ساتھ  آج نئی دہلی میں،بڈا پیسٹ میں منعقدہ 45ویں ایف آئی ڈی ای شطرنج اولمپیاڈ میں دو گولڈ میڈل جیتنے والی ہندوستانی شطرنج ٹیم کی عزت افزائی کی۔تقریب میں شطرنج کی ٹیموں کی شاندار کامیابیوں کا جشن منایا گیا، جن کی فتوحات قوم کے لیے بے پناہ فخر اور خوشی لے کر آئی ہے۔

شطرنج کے کھلاڑیوں کے ساتھ بات چیت کے دوران، ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے شطرنج کے ساتھ ہندوستان کے بھرپور تعلق پر روشنی ڈالی،یہ نوٹ کرتے ہوئے کہ اس کھیل کی ابتدا ہندوستان میں ہوئی اور یہ ملک کے ثقافتی اور فکری ورثے کا ایک لازمی حصہ ہے، انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر جیت کر آپ نے نہ صرف پوری قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے بلکہ ہمارے روایتی ورثے کو بھی عزت بخشی ہے۔

ڈاکٹر مانڈویہ نے اس بات پر زور دیا کہ ہندوستان کی طاقت صرف اس کی افرادی قوت میں نہیں ہے بلکہ اس کی دماغی طاقت میں بھی ہے۔ انہوں نے کہا ‘‘حکومت ہند ایک ایسا ماحولیاتی نظام بنانے کے لیے پرعزم ہے جو کھیلوں کے تمام شعبوں میں ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی اور پرورش کرتا ہو۔ ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے کھلاڑی عالمی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے اور قوم کا نام روشن کرنے کے لیے خود کو تحریک یافتہ محسوس کریں۔’’

انہوں نے کھیلوں کی ترقی پر حکومت کی توجہ کا اعادہ کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ہندوستان کا مقصد 2024 تک کھیلوں میں دنیا کے سرفہرست پانچ ممالک میں شامل ہونا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت جب کہ ہندوستان ایک ترقی یافتہ قوم بننے کی طرف پیش قدمی کررہا ہے، کھیل کے میدان میں ہماری حصولیابیاں ہماری عالمی شناخت کا اہم پہلو ہوں گی۔’’

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001QA0S.jpg

تمغہ جیتنے والوں کو نوجوانوں کے لیے  سرگرم سفیر بننے پر زور دیتے ہوئے، ڈاکٹر مانڈویہ نے ان کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ اپنی محنت، لچک اور لگن کی کہانیاں اگلی نسل کے ساتھ شیئر کریں۔ ‘‘میں آپ سے اپیل کرتا ہوں کہ ہمارے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کے لیے اسکولوں، کالجوں اور دیگر اداروں کا دورہ کریں۔ قوم کی تعمیر کے لیے ان کی توانائی کو آگے بڑھائیں اور اپنے سفر سے ان کی رہنمائی کریں۔آپ یوتھ آئیکون اور یوتھ امبیسڈر دونوں ہیں اور یہ آپ کی ذمہ داری ہے کہ آپ ‘نیشن فرسٹ’کے جذبے کو اپنانے کے لیے انہیں ترغیب دلائیں۔

انہوں نے کھلاڑیوں کو وزارت کے وکست بھارت  امبیسڈر - یووا کنیکٹ پروگرام میں حصہ لینے کے لیے مزید حوصلہ افزائی کی، جو ہندوستان بھر کے مختلف تعلیمی اداروں میں منعقد کیا جا رہا ہے۔ ‘‘یہ اقدام 2047 تک وزیر اعظم کے وکست بھارت کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے نوجوانوں کی توانائی کو آگے بڑھانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ میں آپ سے گزارش کرتا ہوں کہ اس پروگرام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور ہمارے ملک کے مستقبل کی تشکیل میں اپنا تعاون دیں ۔’’

مرکزی وزیر نے شطرنج کے نوجوان اور ابھرتے ہوئے ستارے گوکیش ڈوماراجو کے ساتھ ایک دوستانہ شطرنج میچ میں بھی حصہ لیا۔

ہندوستان نے ایونٹ– مردوں کی ٹیم نے کھلے زمرے میں طلائی اور خواتین کے زمرے میں ایک گولڈ،میں دو طلائی تمغے جیتنے کے بعد شطرنج کی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل طے کیا ہے۔

45ویں شطرنج اولمپیاڈ میں مردوں اور خواتین نے فائنل راؤنڈ میں بالترتیب سلووینیا اور آذربائیجان کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ اوپن سیکشن میں، ٹیم انڈیا نے 11 میں سے 10 میچ جیتے، پچھلے ایڈیشن کی چیمپئن ٹیم ازبکستان کے خلاف صرف ایک بار ڈرا ہوا۔ ہندوستان 21 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل میں سرفہرست ہے۔ خواتین کے حصے میں، ٹیم انڈیا نے 11 میں سے 9 میچ جیتے، ٹیم  امریکہ  کے خلاف ایک ڈرا اور ٹیم پولینڈ سے ایک ہار ملی۔ ہندوستان 19 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل  میں سرفہرست ہے۔

چار ہندوستانی کھلاڑیوں نے اپنی غیر معمولی کارکردگی کے لیے انفرادی گولڈ میڈل بھی جیتے: اوپن سیکشن میں بورڈ 1 پر گوکیش ڈی اور بورڈ 3 پر ارجن ایری گیسی، خواتین کے حصے میں بورڈ 3 پر دیویا دیش مکھ اور بورڈ 4 پر وینتیکا اگروال کے ساتھ۔

 گرم جوشی سے بھرپور ایک گفتگو میں  شطرنج کے چیمپیئنوں نے اپنا دلی اظہار تشکرکیا،یہ بتاتے ہوئے کہ ابھی کل ہی، انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات اور بات چیت کی تھی اور آج مرکزی وزراء کے ذریعہ ان کی عزت افزائی کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے انہیں سخت محنت جاری رکھنے اور مستقبل کی کامیابیوں سے قوم کا سر فخر سے بلند کرنے کی حوصلہ افزائی کی ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002TZ1P.jpg

**********

ش ح۔م م  ۔ م ذ

U:490



(Release ID: 2059152) Visitor Counter : 9