اسٹیل کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

اسٹیل اتھارٹی آف انڈیا لمیٹڈ (سیل) نے اپنی 52ویں سالانہ جنرل میٹنگ کا انعقاد کیا


سیل کے چیئرمین نے 52 ویں اے جی ایم  میں کہا  کہ سیل مسلسل آگے بڑھتا رہے گا

Posted On: 26 SEP 2024 1:44PM by PIB Delhi

اسٹیل اتھارٹی آف انڈیا لمیٹڈ (ایس اے آئی ایل) نے کمپنی کے ہیڈ کوارٹر لودھی روڈ، نئی دہلی میں آج اپنی 52ویں سالانہ جنرل میٹنگ (اے جی ایم) کا انعقاد کیا۔ سیل کے چیئرمین شری امریندو پرکاش نے ورچوئل پلیٹ فارم کے ذریعے منعقدہ میٹنگ میں شیئر ہولڈرس سے خطاب کیا۔

DSC03616.JPG

کمپنی کے شیئر ہولڈرز سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ  پچھلے برس کی کارکردگی کی بنیاد اور آئندہ مستقبل کی خاطر کوششیں میرے اس یقین کو تقویت بخشتی ہیں کہ ہم ایک تنظیم کے طور پر’نمبر ون‘ بننے کی خواہش کر سکتے ہیں، یعنی اپنی صنعت میں بہترین۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ہند کے 2047 تک وکست بھارت کے وژن کے تحت  ملک کے سماجی، ڈیجیٹل اور فزیکل بنیادی ڈھانچے میں تبدیلی کے لیے مسلسل کوششوں کے سبب ملک میں تمام شعبوں میں اسٹیل کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے مالی سال 24-2023کے دوران سیل کی کارکردگی کی تفصیلات بتائیں اور کہا کہ سیل نے مالی سال 2024 کے دوران پچھلے سال کے مقابلے میں بالترتیب 5.6فیصد، 5.2فیصد اور 6.9فیصد شرح ترقی درج کرتے ہوئے بالترتیب 20.5 ملین ٹن (ایم ٹی)، 19.24 ایم ٹی اور 18.44 ایم ٹی ہاٹ میٹل، کروڈ اسٹیل اور قابل فروخت اسٹیل تیار کر کے نئے ریکارڈ بنائے۔ انہوں نے ذکر کیا کہ کمپنی نے مالی سال 2024 کے دوران 1,04,545 کروڑ روپے کا بہترین کاروبار کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیل توجہ کے دو شعبوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی جانب گامزن ہے جس میں صلاحیت کے استعمال کو بڑھانا اور صارفین کو بہترین سہولت  فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ سیل فریقوں کے ساتھ تبادلہ خیال جاری رکھے گا، اثاثوں کے استعمال کو بہتر بنائے گا اور سرگرمی کے ساتھ آگے بڑھتا رہے گا۔

*****

ش ح ۔ اع خ۔ ع ر

U. No. 476


(Release ID: 2058979) Visitor Counter : 38