کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

بی سی سی ایل کی حکمت عملی سے گھریلو کوکنگ کول کی کھپت میں اضافہ

Posted On: 26 SEP 2024 11:06AM by PIB Delhi

کول انڈیا لمیٹڈ(سی آئی ایل) کی ذیلی کمپنی اور ہندوستان کی  سب سے بڑی کوکنگ کول کے پیداوار کی کمپنی بھارت کوکنگ کول لمیٹڈ(بی سی سی ایل) نے آتم نربھر بھارت ویژن کے تحت’’مشن کوکنگ کول‘‘  پہل میں اپنے فعال کردار کے ذریعے درآمدی کوئلے پر ملک کے انحصار کو کم کرنے میں اہم پیش رفت کی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001Q3E2.jpg

کوکنگ کول کی درآمد ہندوستان کے قیمتی غیر ملکی ذخائر پر ایک بوجھ  ہے اور ان درآمدات کو کم کرنے کے لیے بی سی سی ایل نے اپنے کوکنگ کول کی نیلامی کے عمل کو زیادہ لچکدار، شفاف اور ملک کے اسٹیل کی پیدوار کے لئے  سازگار بنانے کی  خاطر اصلاحات کئے ہیں۔

یہ قدم بی سی سی ایل کی اہم کوششوں میں سے ایک ہے جہاں نیلامی کے چھٹویں  حصے کے بعد ایک بھی کوئلے کا خریدار نہیں تھا۔ بعد میں بی سی سی ایل نے اپنی حکمت عملی کا از سر نو جائزہ لیا اور کئی اصلاحات کیں ان   میں کنسورٹیم بولی لگانے کے کلیدی عمل کو  متعارف  کرانا تھا، جس نے چھوٹے صارفین کو نیلامی میں تعاون کرنے اور اجتماعی طور پر حصہ لینے کی اجازت دی۔ اس قدم نے نیلامی میں بولی لگانے والوں کی تعداد کو وسیع کیا اور نیلامی کو مزید قابل رسائی بنایا۔

مزید شرکاء کو راغب کرنےکے لئے   بی سی سی ایل نے لنکیج نیلامی بولی لگانے والوں کے لیے اہلیت کے اصولوں میں ترمیم کی تجویز پیش کی۔ اس تجویز کو بی سی سی ایل کے فنکشنل ڈائریکٹرز کی میٹنگ میں منظور کیا گیا اور اس کے بعد اسے مزید غور کے لیے سی آئی ایل کو بھیج دیا گیا۔ اس تجویز میں اسٹیل پلانٹس، موجودہ یا نئے کوکنگ کول واشریزاور دیگر پلانٹس پر مشتمل کنسورٹیم کی شرکت شامل ہے جو واشریز کے پاور کوئلے کو استعمال کرنے کے قابل ہیں۔ سی آئی ایل نے فوراً اس تجویز کو قبول کر تے ہوئے  نئی اسکیم کے دستاویز تیار کی  جس کے نتیجے میں اسٹیل کے ذیلی شعبے کے لیے لنکیج آکشن کی ساتویں قسط تیار کی گئی۔

اسکیم دستاویز کے باضابطہ اطلاع سے پہلے اور وسیع طور پر نیلامی میں شامل ہونے کو یقینی بنانے کے لیے بی سی سی ایل اور سی آئی ایل نے دہلی میں ایک صارفین کی میٹنگ کی میزبانی کی ، جس میں اسٹیل پروڈیوسرز اور انڈسٹری ایسوسی ایشنز سے فیڈ بیک اکٹھا کیا گیا۔ اس کوشش نے ممکنہ بولی لگانے والے افراد  کے ساتھ مسلسل رابطے اور فعال شراکت داری نے نیلامی کے عمل کو نمایاں طور پر بہتر کیا ہے۔

ان اقدامات کے نتیجے میں بی سی سی ایل نے اسٹیل کے ذیلی شعبے کے لیے حال ہی میں ختم ہونے والی طویل مدتی لنکیج ای-آکشن (Tranche VII) میں ریکارڈ کامیابی حاصل کی۔ تجویز کردہ   3.36  ایم ٹی کوکنگ کول میں سے 2.40 ایم ٹی  کامیابی کے ساتھ بک ہو گیا، جس نے کول کی بکنگ میں ایک نیا معیار قائم کیا۔

بی سی سی ایل کی اس کوشش سے گھریلو کوکنگ کول کے استعمال کو نمایاں طور پر بڑھانے، درآمدات پر انحصار کو کم کرنے اور ہندوستان میں اسٹیل کی صنعت کو مستحکم کرنے میں مدد ملے گی۔ کنسورٹیم بولی کے کامیاب نفاذ اور نیلامی کے عمل کے حوالے سے اور واضح مواصلات نے اعلیٰ شراکت کو یقینی بنایا ہے، جس سے صارفین اور آتم نربھر بھارت کے وژن کے تحت درآمدی متبادل کے ملک کے وسیع ہدف کو فائدہ پہنچا ہے۔

نیلامی کے ساتویں حصے کی کامیابی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے بی سی سی ایل کے سی ایم ڈی  جناب سمیرن دتہ نے کہا کہ نیلامی کے عمل کو مزید جامع اور شفاف بنانے کے لیے مشترکہ کوششوں کا خاطر خواہ فائدہ ہوا ہے۔ کامیاب بکنگ گھریلو کوکنگ کول کی پیداوار کو بڑھانے اور درآمد پر انحصار کم کرنے کے عزم کا ثبوت ہے۔

*****

ش ح ۔ ت ف۔ ع د

U- No. 469



(Release ID: 2058942) Visitor Counter : 20