بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستان کی کنٹینر ہینڈلنگ کی صلاحیت میں پانچ سالوں میں دوگنا اضافہ


جناب سربانند سونووال نے حکومت کے ابتدائی 100 دنوں میں بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت کی اہم کامیابیوں کا انکشاف کیا

اگلے پانچ سالوں میں،ہمارا کنٹینر ہینڈلنگ کو متاثر کن 40 ملین ٹی ای یوز تک پہنچانے کا منصوبہ   ہے، جس سے ملک بھر میں 20 لاکھ روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے: جناب سربانند سونووال

جے این پی اے آنے والے مہینوں میں 10 ملین ٹی ای یوز کی کنٹینر ہینڈلنگ کی صلاحیت حاصل کرنے والی پہلی ہندوستانی بندرگاہ بننے جا رہی ہے:  جناب سربانند سونووال

 بین الاقوامی کنٹینر ٹرانسشپمنٹ پورٹ(آئی سی ٹی پی)گالتھیا بے، گریٹ نیکوبارآئی لینڈایک بڑے ٹرانس شپمنٹ مرکز کے طور پر کام کرے گا۔

پی ایم مودی کی ہمہ گیر ترقی پر توجہ اورٹرانسپورٹیشن کے ذریعہ تبدیلی  کا ان کا منتر ہندوستان کے سمندری شعبے میں ایک مثالی تبدیلی پیدا کر رہا ہے: جناب سربانند سونووال

پانچ ریاستوں گجرات، مہاراشٹر، کیرالہ، آندھرا پردیش اور اڈیشہ میں جہاز کی تعمیر اور جہاز کی مرمت کے کلسٹر قائم کیے جائیں گے: جناب سونووال

ہائیڈروجن مینوفیکچرنگ ہب کے قیام کے لیےڈی پی اےا وروی او سی پی اے میں 3,900 ایکڑ اراضی الاٹ کی گئی ہے۔ یہ آنے والے سالوں میں 5 لاکھ کروڑروپےسے زائد کی سرمایہ کاری کوراغب کرے :جناب سربانند سونووال

گوا میں مورموگاو پورٹ کروز ٹرمینل چالو

بڑی بندرگاہوں کی کارکردگی میں بہتری آئی ہے، 2024 میں ٹریفک میں 4.87 فیصد اضافہ ہوا ہے

Posted On: 25 SEP 2024 4:28PM by PIB Delhi

بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے آج منعقدہ ایک جامع پریس کانفرنس میں پہلے 100 دنوں کے دوران وزارت کی طرف سے حاصل کیے گئے اہم سنگ میلوں کا ایک وسیع جائزہ پیش کیا۔ کانفرنس کا مقصد ہندوستان کے بحری شعبے کو تبدیل کرنے اور میری ٹائم انڈیا ویژن 2030 اور میری ٹائم امرتکال ویژن 2047 کے ویژن کے ساتھ ہم آہنگ کرنے میں وزارت کے تعاون کو ظاہر کرنا تھا۔

اس تقریب کا آغاز بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت کے سکریٹری جناب ٹی کے رام چندرن کے تفصیلی خطاب سے ہواجس کے بعدوزیر موصوف نے تبصرےکئے۔ دونوں نےبھارت  کے سمندری بنیادی ڈھانچے میں انقلاب لانے کے لیے حکومت کے فعال اقدامات پر زور دیا۔

جناب سربانند سونووال نے اپنے خطاب کا آغاز وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی غیر متزلزل رہنمائی کااعتراف کرتے ہوئے کیا ، جن کا ’خوشحالی کے لیے بندرگاہیں اور ترقی کے لیے بندرگاہیں‘ کا وژن بھارت کی سمندری تبدیلی کا سنگ بنیاد بن گیا ہے۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ پی ایم مودی کی ہمہ گیر ترقی پر توجہ اور ان کا ’ٹرانسفارمیشن بذریعہ ٹرانسپورٹیشن‘ کا منتر ہندوستان کے سمندری منظر نامے کی مکمل بحالی کا باعث ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002T6GN.jpg

وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کی ہمہ گیر ترقی پر توجہ اور’ ٹرانپورٹیشن کے ذریعہ ٹرانسفارمیشن‘کا ان کا منتر بھارت کے سمندری شعبے میں ایک مثالی تبدیلی پیدا کر رہا ہے۔ سمندری بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے لیے حکومت کی یہ عزم بے مثال اقتصادی ترقی کی راہ ہموار کر رہا ہے اور ملک بھر میں روزگار کے اہم مواقع پیدا کر رہا ہے۔ آبی گزرگاہیں بھارت کی نئی شاہراہیں بن رہی ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003GNUJ.jpg

انہوں نے وزیر اعظم مودی کی رہنمائی میں وزارت کی طرف سے اٹھائے گئے اہم اقدامات کی مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ بندرگاہ کے بنیادی ڈھانچے کو بڑھانے، کاروبار کرنے میں آسانی کو بہتر بنانے، پائیداری کو فروغ دینے، اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے تیار ہیں۔

’کامراجر بندرگاہ کے قیام کے 25 سال بعد، ودھوان بندرگاہ کا اضافہ بھارت کے سمندری سفر میں ایک اہم سنگ میل کی نشاندہی کرتا ہے، اس کے ساتھ ساتھ گلیتھیا بے کو ایک بڑی بندرگاہ کے طور پر نوٹیفائی کیا گیا ہے۔ متاثر کن 40 ملین ٹی ای یوز پورے ملک میں 2 ملین ملازمتوں کے مواقع پیدا کر رہے ہیں۔ صرف جے این پی اےہینڈلنگ کی صلاحیت کو موجودہ 6.6 ملین ٹی ای یوزسے بڑھا کر 10 ملین کر دے گا۔‘

’جہاز سازی اور جہاز کی مرمت کی تزویراتی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے، وزارت مہاراشٹرا، کیرالہ، آندھرا پردیش، اڈیشہ، اور گجرات میں مخصوص کلسٹرز تیار کر رہی ہے۔ ہم کنڈلا اور وی او سی  پورٹ میں ہائیڈروجن مینوفیکچرنگ ہبس کی ترقی کے لیے 3,900 ایکڑ سے زیادہ زمین بھی مختص کر رہے ہیں۔ صاف توانائی میں بھارت کو ایک رہنما کے طور پر پوزیشن میں لاتے ہوئے، ہم آنے والی 'ساگرمنتھن: دی گریٹ اوشین کانفرنس' کا بے تابی سے انتظار کر رہے ہیں، جو اس نومبر میں ممبئی میں منعقد ہو گی، جس میں سمندر کی پائیداری اور بلیو اکانومی  کی ترقی پر زور دیا جائے گا۔‘

وزیر جناب سربانند سونووال نے وزارت کی کامیابیوں کو پیش کیا، جس میں اہم  پروجیکٹوں پر توجہ مرکوز کی گئی جو بھارت کی سمندری صلاحیتوں میں اضافہ کریں گے اور مجموعی سیکٹر کی ترقی میں حصہ ڈالیں گے۔ انہوں نے 21 ویں صدی کے بھارت کے پہلے بڑے بندرگاہ پروجیکٹ، ودھوان بندرگاہ کی بنیاد پر زور دیا، جو 298 ایم ایم ٹی پی اے کی گنجائش کے ساتھ ہر موسم میں گہرے پانی کی سب سے بڑی بندرگاہ بننے کے لیے تیار ہے۔

توقع ہے کہ اس میگا پورٹ سے 1.2 ملین روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور ایک بھارتیہ بندرگاہ کو عالمی سطح پر سرفہرست 10 کنٹینر بندرگاہوں میں شامل کیا جائے گا، جس سے بین الاقوامی شپنگ کنیکٹیویٹی میں نمایاں بہتری آئے گی اور ٹرانزٹ کے اوقات اور اخراجات میں کمی آئے گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0042IPI.jpg

ایک اور اہم پروجیکٹ جس پر روشنی ڈالی گئی وہ مشرقی ساحل پر توتیکورن انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل تھا، جو ایک بڑے ٹرانس شپمنٹ مرکز کے طور پر کام کرے گا، جس سے فی کنٹینر  200  امریکی ڈالرتک کی بچت ہوگی اور تخمینہ سالانہ  4 ملین ڈالر کی غیر ملکی زرمبادلہ کی بچت ہوگی۔

کاروبار کرنے میں آسانی کے اقدامات نے کئی اصلاحات متعارف کروائیں، جن میں پالیسی اور آپریشنل ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے انڈین میری ٹائم سینٹر(آئی ایم سی ) کا قیام، سمندری تنازعات کے حل کو ہموار کرنے کے لیے انڈین انٹرنیشنل میری ٹائم ڈسپیوٹ ریزولوشن سینٹر(آئی آئی ایم ڈی آر سی ) اور ساگر آنکلن گائیڈ لائنز شامل ہیں۔معیاری  پورٹ کی کارکردگی، عالمی مسابقت میں اضافہ۔ مزید برآں، کوچین شپ یارڈ کی انٹرنیشنل شپ ریپیئر فیسیلٹی(آئی ایس آر ایف) میں آپریشنز کا آغاز، جو جدید ترین شپ لفٹ اور ورک سٹیشنوں سے لیس ہے، ہندوستان کو جہاز کی مرمت کی مارکیٹ میں ایک عالمی رہنما کے طور پر پوزیشن میں رکھتا ہے۔

وزارت نے ایک تاریخی دین دیال پورٹ انکروچمنٹ ڈرائیو کو بھی کامیابی کے ساتھ انجام دیااور 200 ایکڑ تجاوز شدہ اراضی کو بندرگاہ کی قیادت میں صنعتی ترقی کے لیے دوبارہ حاصل کیا۔ بڑی بندرگاہوں کی کارکردگی میں بہتری آئی ہے، 2024 میں ٹریفک میں 4.87 فیصد اضافہ ہوا ہے، اور وشاکھاپٹنم پورٹ ورلڈ بینک کے کنٹینر پورٹ پرفارمنس انڈیکس میں ٹاپ 20 میں شامل ہے۔ گریننگ انیشیٹیو کے ایک حصے کے طور پر، وزارت نے گرین ٹگ ٹرانزیشن پروگرام شروع کیا اور دین دیال پورٹ پر گرین ہائیڈروجن پروجیکٹس کے لیے زمین مختص کی۔ کروز ٹورازم میں، وشاکھاپٹنم میں بین الاقوامی کروز ٹرمینل کو فعال کیا گیا، جس سے ملکی اور بین الاقوامی سمندری سیاحت کے امکانات میں اضافہ ہوا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0056TKJ.jpg

بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت کے سکریٹری جناب ٹی کے رامچندرن نے وزارت کے اسٹریٹجک اقدامات کا ایک جامع جائزہ پیش کیا۔ انہوں نے اہم اصلاحات پر روشنی ڈالی جن کا مقصد سمندری انفراسٹرکچر کو مضبوط بنانا، سرمایہ کاری کو فروغ دینا اور کاروبار کرنے میں آسانی کو بڑھانا ہے۔

 جناب ٹی کے رامچندرن، سکریٹری نے کہا’’اس حکومت کے پہلے 100 دنوں میں، وزارت نے کلیدی اصلاحات کو نافذ کرنے کے لیے جرات مندانہ اقدامات کیے ہیں، جیسے کہ انڈین میری ٹائم سینٹر اور انڈین انٹرنیشنل میری ٹائم ڈسپیوٹ ریزولیوشن سینٹر کا قیام، یہ دونوں سمندری انفراسٹرکچر اور لاجسٹکس میں ایک عالمی رہنما کے طور پر بھارت کے موقف کو تقویت دیں گے۔ ہم میری ٹائم انڈیاو ژن 2030 اور میری ٹائم امرتکال ویژن 2047 کے پرعزم  اہداف کو حاصل کرنے کی راہ پر گامزن ہیں، جو پائیدار ترقی، بہتر کنیکٹیویٹی، اور کاروبار کرنے میں آسانی کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز  ہے۔‘‘

پریس کانفرنس کے دوران ستمبر 2024 میں منعقدہ 20 ویں میری ٹائم اسٹیٹ ڈیولپمنٹ کونسل میٹنگ کے دوران بات چیت جس میں مختلف ریاستوں میں میگا شپ بلڈنگ پارکس کی ترقی کا مرکزی نقطہ تھا،اس کا بھی ذکر کیا گیا۔

بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت کی جانب سے  اگست 2024 میں ناگاپٹنم پورٹ انفراسٹرکچر پروجیکٹ کی اپ گریڈیشن کی منظوری کا ذکر کیا گیا، جس کا مقصد ناگاپٹنم (انڈیا) اور کن کیسنتھورائی (سری لنکا) کے درمیان ایک مسافر فیری سروس شروع کرنا ہے، تاکہ علاقائی رابطے، تجارت، سیاحت اور اقتصادی مواقع کو بڑھایا جاسکے۔

جناب سربانند سونووال نے وزارت کی آئندہ ترجیحات کا خاکہ پیش کیا جس کا مقصد  بھارت کے سمندری شعبے کو مزید فروغ دینا ہے۔ کلیدی اقدامات میں گالتھیا بے، گریٹ نیکوبار آئی لینڈ میں انٹرنیشنل کنٹینر ٹرانس شپمنٹ پورٹ(آئی سی ٹی پی ) پر کام کا آغاز شامل ہے، جو ایک بڑے ٹرانس شپمنٹ مرکز کے طور پر کام کرے گا۔ جہاز سازی میں بھارت کی خود انحصاری کو مضبوط کرنے کے لیے، جہاز سازی کی مالی امداد کی پالیسی کو وسعت دی جائے گی، ساتھ ہی گھریلو جہازوں کی ملکیت کو بڑھانے کے لیے میری ٹائم ڈیولپمنٹ فنڈ کے قیام کے ساتھ وزارت ای بی ایس پورٹل (پورٹ آپریٹنگ سسٹم) کے ساتھ ڈیجیٹلائزیشن کے ذریعے  پانچ بڑی بندرگاہوں پرآپریشنل کارکردگی کو بڑھانے کے لیے بھی تیار ہے، جو لائیو ہوگا اور لاجسٹکس کے اخراجات میں کمی اور آپریشن کو ہموار کرے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006MMSG.jpg

مرچنٹ شپنگ بل کے نوٹیفکیشن میں جہازوں کی حفاظت، سمندری آلودگی اور بحری ذمہ داریوں کے لیے بین الاقوامی بہترین طریقوں کو شامل کیا گیا، کوسٹل شپنگ بل کے ساتھ ساتھ، جس میں ساحلی جہاز رانی کے مسابقتی ماحول کو فروغ دینا، نقل و حمل کے اخراجات کو کم کرنا، ہندوستانی جہازوں کو فروغ دینا  اور سمندری نقل و حمل کو اندرون ملک آبی گزرگاہوں کے ساتھ مربوط کرنا ہے۔

پائیداری کے محاذ پر، ہرت نوکا اسکیم اندرون ملک جہازوں کے لیے سبز ایندھن کی منتقلی کو فروغ دے گی، اور ہائیڈروجن سے چلنے والے جہاز کوچن شپ یارڈ میں تیار کیے جائیں گے۔ مزید برآں، بڑھتے ہوئے گھریلو اور بین الاقوامی کروز ٹورازم  کے لیے گوا میں مورموگاو پورٹ کروز ٹرمینل کو چالو کرنے کے ساتھ، کروز انڈیا مشن کابھارت کو ایک اہم کروزنگ مقام کے طور پر پیش کرنے کیلئے آغاز کیا جائے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image007AXUX.jpg

جناب سونووال نے مزید کہا’’جب ہم عزت مآب وزیر اعظم نریندر مودی جی کی دور اندیش قیادت میں اپنا سفر جاری رکھے ہوئے ہیں، ہم بھارت کے سمندری شعبے کو تبدیل کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ بنیادی ڈھانچے کو بڑھانے، کاروبار کرنے میں آسانی اور پائیداری پر اپنی توجہ کے ساتھ، ہم ملک کو ایک عالمی سمندری پاور ہاؤس بننے کی طرف گامزن کر رہے ہیں۔‘‘

بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت میری ٹائم انڈیا وژن 2030 کے تحت طے شدہ اہداف کو حاصل کرنے پر پوری توجہ مرکوز کر رہی ہے۔ کوششیں پائیدار ترقی کو یقینی بنانے، اختراع کو فروغ دینے، اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کی طرف ہیں جو ہندوستان کے بحری شعبے کو عالمی شہرت کی طرف لے جائیں گے۔

پریس کانفرنس سوال و جواب کے سیشن کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی، جس سے میڈیا کو وزیر اور سیکرٹری دونوں کے ساتھ براہ راست بات چیت کرنے کا پلیٹ فارم مہیا ہوا۔

*****

(ش ح ۔ اص)

UR No 447


(Release ID: 2058829) Visitor Counter : 23