ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

وزارت نے 'ایک پیڑ ماں کے نام' مہم کے تحت 80 کروڑ پودے لگانے کا ہدف حاصل کیا


80 کروڑ پودے لگانے کا ہدف مقررہ تاریخ سے 5 دن پہلے حاصل کر لیا گیا

ستمبر 2024 تک 80 کروڑ پودے لگانے کا ہدف تھا

وزیر اعظم نے عالمی یوم ماحولیات، 2024 کے موقع پر 'ایک پیڑ ماں کے نام' مہم کا آغاز کیا تھا

Posted On: 25 SEP 2024 4:14PM by PIB Delhi

ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت نے شجر کاری  مہم 'ایک پیڑ ماں کے نام' کے تحت ایک اہم ہدف حاصل کیا ہے۔ ستمبر 2024 تک 80 کروڑ پودے لگانے کا ہدف تھا۔ آج یہ ہدف حاصل کر لیا گیا ہے۔ یہ حکومتی ایجنسیوں، گاؤں کی سطح کے اداروں، مقامی لوگوں اور دیگر شراکت داروں کی اجتماعی کوششوں سے ممکن ہوا ہے۔

ایک پیڑ ماں کے نام شجر کاری کی ایک خصوصی ملک گیر مہم ہے جو 5 جون 2024 کو عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر شروع کی گئی تھی۔ مہم کے تحت اپنی ماں کے تئیں  محبت، احترام اور عزت کے اظہار کے طور پر لوگوں کو  شجر کاری کرنے کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے اور  درختوں اور دھرتی ماں  کی حفاظت کا عہد کیا جاتا ہے۔ اس مہم کا مقصد زمین کی تنزلی  کو روکنا اور تنزلی سے متاثرہ  زمینی حصے کی ماحول کی بحالی ہے۔

******

ش ح۔ م ش۔س ع س

U:434



(Release ID: 2058688) Visitor Counter : 14