سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
یوم اشارتی زبان - 2024 کے موقع پر مرکزی وزیر جناب بی ایل ورما نے قوت سماعت سے محروم برادری کے لئے تعلیم اور روزگار کے مواقع کو مزید جامع بنانے کے مقصد سے متعدد نئے اقدامات کا آغاز کیا
Posted On:
23 SEP 2024 6:03PM by PIB Delhi
سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر مملکت جناب بی ایل ورما نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے آج بھیم ہال، ڈاکٹر امبیڈکر انٹرنیشنل سینٹر، جن پتھ، نئی دہلی میں یوم اشارتی زبان -2024 کی تقریبات کی صدارت کی۔ جناب راجیش اگروال، سکریٹری (ڈی ای پی ڈبلیو ڈی) نے اس موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ اس سال کے پروگرام کا موضوع ’سپورٹ سائن لینگوئج رائٹس‘ ہے۔
وزارت سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے ماتحت معذور افراد کی بااختیاری کے محکمہ(ڈی ای پی ڈبلیو ڈی)کے اشتراک سے انڈین سائن لینگویج ریسرچ اینڈ ٹریننگ سینٹر (آئی ایس ایل آر ٹی سی ) نے آج بین الاقوامی یوم اشارتی زبان کے موقع پر اس تقریب کا اہتمام کیا۔ پروگرام کے دوران جناب بی ایل ورما نے قوت سماعت سے محروم برادری کے لئے تعلیم اور روزگار کے مواقع کو مزید جامع بنانے کے مقصد سے متعدد نئے اقدامات کا آغاز کیا۔
اہم جھلکیاں:
1.کلاس 6 کے سائنس، سماجی علوم، ریاضی اور انگریزی سمیت متعدد مضامین کے لیے انڈین سائن لینگویج (آئی ایس ایل)میں 100 بنیادی تصوراتی ویڈیوز کا اجراء۔
2.آئی ایس ایل ڈکشنری میں اشارے کی زبان کے 2500 نئے الفاظ کا تعارف۔
3.آئی ایس ایل ڈکشنری کی رونمائی ، جو اب 10 مختلف زبانوں میں دستیاب ہے۔
4.کمیونٹی کو ترغیب دینے کے لئے انڈین سائننگ ہینڈز کے ذریعے تیار کردہ ڈیف رول ماڈل ویڈیوز کا اجراء۔
5. جامع تعلیم کو فروغ دینے کے لئے آئی ایس ایل میں تمام عمر کے بچوں کے لیے قابل رسائی تعلیمی کہانیوں کا آغاز
6.نیشنل انسٹی ٹیوٹ؍کمپوزٹ ریجنل سینٹرز اور وزارت کی 25ویب سائٹس تک رسائی فراہم کرنے والے ایس ڈبلیو اے اے ایس پلیٹ فارم کا افتتاح۔
جناب بی ایل ورما نے اپنے خطاب میں دیویانگجن کمیونٹی کے تئیں حکومت کی مسلسل عہد بندی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سائن لینگوئج صرف بہرے افراد کی زبان نہیں ہے بلکہ اسے ہر فرد کی زبان بننا چاہیے، جس سے پورے معاشرے میں شمولیت کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے قوت سماعت سے محروم برادری کی ترقی کے لیے بڑے پیمانے پر اشاروں کی زبان کے استعمال کی اہمیت پر زور دیا۔ وزیر موصوف نے یہ کہتے ہوئے دیویانگجن کمیونٹی کے اندر موجود ہنر کی بھی تعریف کی کہ صحیح پلیٹ فارم ملنے سے وہ اپنی صلاحیتوں سے دنیا کو حیران کر سکتے ہیں۔ پیرس 2024 پیرا لمپک گیمز کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ کس طرح ہندوستان کے دیویانگ ایتھلیٹس نے 29 تمغے حاصل کرکے تاریخ رقم کی، جو کہ ایک قابل ذکر حصولیابی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دیویانگجن برادری کو بااختیار بنانے سے وزیر اعظم مودی کے ’ایک بھارت شریشٹھ بھارت‘ وژن کے مطابق ہندوستان آگے بڑھے گا۔
ڈی ای پی ڈبلیو ڈی کے سکریٹری جناب راجیش اگروال نے قوت سماعت سے محروم بچوں کو مرکزی دھارے میں بہتر طور پر شامل کرنے کے لیے والدین اور معاشرے کے افراد کو اشاروں کی زبان سیکھنے اور استعمال کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے اس بات کی بھی نشاندہی کی کہ ٹیکنالوجی اور انگریزی تعلیم بہرے بچوں کو خود کفیل بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔
پروگرام کے دوران، آل انڈیا فاؤنڈیشن آف ڈیف ویمن(اے آئی ایف ڈی ڈبلیو)کی اوما کپور اور اندور ڈیف بائی لنگول اکیڈمی(آئی ڈی بی اے ) کی اوشا پنجابی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اشاروں کی زبان کی اہمیت اور جامع معاشرے کے لیے اس کی مسلسل ترقی پر زور دیا۔
اس تقریب میں متعدد معزز شخصیات نے شرکت کی جن میں جناب راجیو شرما، جوائنٹ سکریٹری، ڈی ای پی ڈبلیو ڈی، ڈاکٹر جتیندر کمار، آئی ایس ایل آر ٹی سی کے ڈائریکٹر، نیز بہت سے طلبہ، اساتذہ اور قوت سماعت سے محروم برادری کے والدین شامل تھے۔
پروگرام کی فوٹیج:
کرٹین ریزر پریس ریلیز:
https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=2057529
****
ش ح۔م ش ع۔ ع د
U. No. 338
(Release ID: 2058005)
Visitor Counter : 37