وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ نے جئے پور میں سینک اسکول کا باضابطہ طور پر افتتاح کیا


’’یہ اسکول  حب الوطنی کا جذبہ رکھنے والے نوجوانوں کو مسلح افواج میں شامل ہونے اور مادر وطن کی خدمت کرنے کے سلسلے میں مناسب رہنمائی فراہم کرےگا‘‘

’’سینک اسکول تدریسی  علم فراہم کرتے ہیں اور نوجوانوں کی مجموعی ترقی کے لئے  ان میں نظم و ضبط، حب الوطنی اور بہادری کی اقدار کو راسخ کرتے ہیں ‘‘

Posted On: 23 SEP 2024 3:08PM by PIB Delhi

پارٹنر شپ موڈ میں پورے ملک میں 100 نئے سینک اسکول قائم کرنے کے حکومت کے ویژن کے مطابق ،رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ نے 23 ستمبر2024 کو راجستھان کے جئے پور میں  سینک اسکول کا باضابطہ طور پر افتتاح کیا۔ان 100 اسکولوں میں سے وزارت دفاع نے ریاستی حکومتوں، این جی اوز اور نجی اسکولوں کے اشتراک سے 45 اسکولوں کی منظوری دی ہے۔ان میں سے 40 اسکول شروع ہوچکے ہیں جن میں سے ایک یہ جئے پور کا سنیک اسکول ہے ۔

اپنے خطاب میں ،رکشا منتری نے اعتماد ظاہر کیا کہ یہ اسکول اس ریاست کے حب الوطنی کے جذبے سے سرشار  نوجوانوں کے لئے ایک تحفہ ثابت ہوگا۔ کیونکہ اس کے ذریعے انہیں مناسب رہنمائی اور ضروری بنیادی ڈھانچہ فراہم کیا جائے گاتاکہ وہ مسلح افواج میں شامل ہوکر ملک کی خدمت کرسکیں۔انہوں نے کہا کہ’’راجستھان مہارانا پرتاپ ، پرتھوی راج چوہان، مہاراج سورج مل اور سوائے جئے سنگھ جیسے بہادر وں کی سرزمین ہے ۔یہ بہادرشخصیتیں نوجوان نسل  کو فوج میں شامل ہونے کے لئے ترغیب دیتی ہیں۔یہ نیا سینک اسکول مادر وطن کی خدمت کرنے میں ان کی رہنمائی کرےگا۔‘‘

جناب راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ پی پی پی – ماڈل کو عام طور پر ’’پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ‘‘ مانا جاتا ہے لیکن یہ اشتراک اپنی معیاری تعریف سے آگے بڑھ رہا ہے اور اب اسے ’’پروائیویٹ  پبلک پارٹنر شپ‘‘ کے طور پر دیکھا جارہا  ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’یہ نجی شعبہ زراعت، مینو فیکچرنگ اور سروس کے شعبوں میں بڑے پیمانے پر تعاون کرتے ہوئے  ملک کی معیشت کو ترقی دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ان نئے سینک اسکولوں کے ذریعہ یہ نجی اور سرکاری شعبے ساتھ آئیں گے اور ہماری آئندہ نسلوں کو بہترین تعلیم مہیا کریں گے۔ ‘‘

ملک کی ترقی میں تعلیم کو انتہائی اہم عنصر قرار دیتے ہوئے رکشا منتری نے بچوں کی  جسمانی ،ذہنی اور سماجی ترقی  کو یقینی بنانے اور اس طرح ایک پختہ آئندہ نسل  تیار کرنے کےلئے کی جارہی سینک اسکولوں کی کوششوں کو اجاگر کیا ۔انہوں نے اس حقیقت کا ذکر کیا کہ سینک اسکول نہ صرف تدریسی معلومات فراہم کرتے ہیں بلکہ نظم و ضبط ، حب الوطنی اور بہادری کی اقدار کو بھی تقویت دیتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ طلبا کی شخصیت کی مجموعی ترقی  سے انہیں ملک کو آگے لے جانے کی ترغیب ملتی ہے ۔

جناب راج ناتھ سنگھ نے اس بات کا ذکر کیا کہ موجودہ چیف آف آرمی اسٹاف جرنل  اپیندر دویودی اور چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل دنیش کے ترپاٹھی ،ریوا کے سینک اسکول کے درخشاں ستارے  ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سینک اسکول کے طلبا  نہ صرف مسلح افواج بلکہ کسی اور کیریئر  کا انتخاب کرکے بھی اپنے طریقے سے ملک کی خدمت کرسکتے ہیں ۔انہوں نے طلبا سے زور دے کر کہا کہ وہ کبھی بھی ہمت نہ ہاریں اور اپنے پسندیدہ مقاصد کو حاصل کرنے کے لئے ان تھک کوششیں کرتے رہیں۔

پارٹنر شپ موڈ میں یہ 100 سینک اسکول موجودہ 33 سینک اسکولوں سے الگ ہیں جو پہلے ہی پچھلے ضابطے کے تحت کام کررہے ہیں ۔یہ نئے اسکول اپنے متعلقہ تعلیمی بورڈ سے انسلاک کے علاوہ  سینک اسکولس سوسائٹی کی زیر نگرانی چلیں گے اور اس کے اصولوں ضوابط کے مطابق کام کریں گے ۔یہ اپنےمنسلکہ بورڈ کے   باقاعدہ نصاب تعلیم کے علاوہ سینک اسکول کے  طلبا کو اکیڈمک پلس کریکولم کی تعلیم بھی فراہم کریں گے۔

اس نصاب تعلیم میں صنفی مساوات اور ماحولیاتی تحفظ جیسے مسائل پر بحث ،ہنر پر مبنی تربیت ،ایکسٹرا کریکولر سرگرمیاں ،کمیونٹی خدمات، فزیکل ٹریننگ،این سی سی ، ٹور اور تفریحی دورے ترغیبی مباحثے  جیسے معیار پر مبنی اقدامات شامل ہیں۔اس اکیڈمک پلس کریکولم  کا مقصد طلبا کی مجموعی ترقی کو یقینی بنانا ہے تاکہ انہیں ملک کی ترقی میں حصہ دار بنایا جاسکے۔

ستمبر2023 میں وزارت دفاع کی سینک اسکولس سوسائٹی نے جئے پور کے شری بھوانی نکیتن پبلک اسکول میں ایک نئے سینک اسکول کے قیام کے لئے شری بھوانی نکیتن شکشا سمیتی کے ساتھ ایک مفاہمت نامہ پر دستخط کئے تھے ۔

جئے پور کے سینک اسکول کے افتتاح کے موقع پر موجود معزز مہمانان میں راجستھان کی نائب وزیر اعلیٰ  محترمہ دیا کماری اور راجستھان حکومت  کے نوجوانوں کے امور  اور کھیلوں کے وزیر کرنل راجیہ وردھن راٹھور(ریٹائرڈ) شامل تھے۔

 

 

ش ح ۔  ک ح  ۔م ش

U. No.327

 



(Release ID: 2057943) Visitor Counter : 15