زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

محکمہ زراعتاور کسانوں کی بہبود سوچھتا ہی سیوا، 2024 مہم  میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہا ہے


سوچھتا ہی سیوا، 2024 مہم کے دوران محکمہ اپنے تمام ماتحت/ ملحقہ/ خود مختار اداروں/ پبلک سیکٹر انڈر ٹیکنگ/ فیلڈ دفاتر کے ساتھ  مل کر ملک بھر میں صفائی ستھرائی کے حوالے سے تقریباً 600 سرگرمیاں انجام دے گا

نئی دہلی کے کرشی بھون میں محکمہ زراعت اور کسانوں کی بہبود کے ذریعہ آج صفائی مترا کے بچوں کے لئے "سوچھتا" کے موضوع پر ڈرائنگ کے مسابقے کا انعقاد کیا گیا

Posted On: 21 SEP 2024 1:47PM by PIB Delhi

محکمہ زراعت اور کسانوں کی بہبود سوچھتا ہی سیوا، 2024 مہم میںبڑھ چڑھ کر حصہ لے رہا ہے۔ سوچھتا ہی سیوا، 2024 مہم کے دوران محکمہ اپنے تمام ماتحت/ ملحقہ/ خود مختار اداروں/ پبلک سیکٹر انڈر ٹیکنگ/ فیلڈ دفاتر کے ساتھ مل کر ملک بھر میں صفائی ستھرائی سے متعلق تقریباً 600 سرگرمیاں انجام دے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001C8EL.jpg

محکمہ زراعت اور کسانوں کی بہبود کی طرف سے آج نئی دہلی کے کرشی بھون میں صفائی مترا کے بچوں کے لئے "سوچھتا" کے موضوع پر ڈرائنگ کے مسابقے کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروگرام میں محکمہ زراعت اور کسانوں کی بہبود کے سکریٹری ڈاکٹر دیوش چترویدی اور محکمہ کی ایڈیشنل سکریٹری محترمہ شوبھا ٹھاکر نے شرکت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002HGMW.jpg

مذکورہ ڈرائنگ کے مسابقے میں 60 سے زائد بچوں نے حصہ لیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003HFRD.jpg

پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کے محکمے اور ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت کی طرف سے چلائی جانے والی سوچھتا ہی سیوا، 2024 (ایس ایچ ایس،  2024) مہم 17 ستمبر سے 1 اکتوبر 2024 تک 'سوبھاؤ   سوچھتا - سنسکار سوچھتا' کے عنوان سے منائی جا رہی ہے اور اس کے اختتام پر 2 اکتوبر 2024 کو سوچھ بھارت دیوس منایا جائے گا۔

******

ش ح۔ م ش ع

U.No: 247


(Release ID: 2057373) Visitor Counter : 35