وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
azadi ka amrit mahotsav

دہلی کے پرگتی میدان میں 8ویں انڈیا واٹر ویک 2024 نمائش میں حیوانات اور ڈیری کے محکمہ  نے ایک پارٹنر محکمے کے طور پر حصہ لیا

Posted On: 21 SEP 2024 12:03PM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے 17 ستمبر 2024 کو بھارت منڈپم، نئی دہلی میں 8 ویں انڈیا واٹر ویک 2024 کا افتتاح کیا۔ محکمہ حیوانات اور ڈیرنگ (ڈی اے ایچ ڈی) نے 8ویں انڈیا واٹر ویک 2024 نمائش میں حصہ لیا جو 17 سے 20 ستمبر 2024 تک پرگتی میدان، نئی دہلی میں ایک پارٹنر ڈپارٹمنٹ کے طور پر منعقد ہوئی۔

ڈی اے ایچ ڈی نمائش نے ’’لائیو اسٹاک سیکٹر میں واٹر فوٹ پرنٹ‘‘ کے تصور کو پیش کیا اور ہندوستانی منظر نامے میں مویشیوں اور پولٹری کی پیداوار میں اس کے اثرات کو پیش کیا۔ ڈی اے ایچ ڈی کے اسٹال میں محکمہ کی جانب سے نافذ کردہ فلیگ شپ اسکیموں اور پروگراموں اور اس کی کامیابیوں کی بھی نمائش کی گئی۔

ڈی اے ایچ ڈی کی نمائش پائیدار ترقی کے ہدف 6 کے مطابق ہے، جس کا مقصد سب کے لیے پانی اور صفائی ستھرائی کی دستیابی اور پائیدار انتظام کو یقینی بنانا ہے۔

جل شکتی کی وزارت مرکزی وزارت تھی جس  17 سے 20 ستمبر 2024 تک انڈیا واٹر ویک-2024 کا اہتمام کیا۔ اس تقریب نے عالمی سطح کے فیصلہ سازوں، سیاست دانوں، محققین، ماہرین، منصوبہ سازوں کے خیالات اور آراء کو اجاگر کرنے کے لیے ایک عالمی پلیٹ فارم کے طور پر کام کیا۔  دنیا بھر سے آبی وسائل کے شعبے میں اختراع کرنے والے، طلباء اور حصہ داروں نے ’’ آبی شعبے میں سبھی کی شمولیت اور انتظام ‘‘ پر توجہ مرکوز کی۔

 

*****

ش ح۔ ض ر ۔ م ر

U-NO. 241


(Release ID: 2057296) Visitor Counter : 77