زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

زراعت اور کسانوں کی بہبود کے محکمے نے سال 2023-24 کے لیے مختلف باغبانی فصلوں کے رقبے اور پیداوار کا تیسرا پیشگی تخمینہ جاری کیا

Posted On: 21 SEP 2024 10:55AM by PIB Delhi

زراعت اور کسانوں کی بہبود کے محکمے نے سال 2023-24 کی مختلف باغبانی فصلوں کے رقبے اور پیداوار کا تیسرا پیشگی تخمینہ جاری کیا ہے۔ یہ تخمینہ ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور دیگر سرکاری ذرائع ایجنسیوں سے موصول معلومات کی بنیاد پر تیار کیا گیا ہے

مجموعی باغبانی

2022-23

2023-24

(دوسرا پیشگی تخمینہ)

2023-24

(تیسرا پیشگی تخمینہ)

رقبہ (ملین ہیکٹر میں)

28.44

28.63

28.98

پیداوار (ملین ٹن میں)

355.48

352.23

353.19

 

سال 2023-24 (تیسرے پیشگی تخمینے) کے اہم نکات

  • ملک میں سال 2023-24 (تیسرے پیشگی تخمینے) کے دوران باغبانی پیداوار کے 353.19 ملین ٹن رہنے کا امکان ہے۔ یہ سال 2022-23 (قطعی تخمینے) سے قریب 22.94  لاکھ ٹن (0.65 فیصد)  کم ہے۔
  • سال 2023-24 (حتمی تخمینے) میں پھل، شہد، پھول، فصلوں، جڑی بوٹیوں اور ادویاتی تاثیر کے پودوں کی پیداوار میں اضافہ ہوا۔
  • سال 2023-24کے دوران پھلوں کی پیداوار کے سال 2022-23 کے مقابلے 2.29 فیصد کے اضافے کے ساتھ 112.73 ملین ٹن رہنے کا امکان ہے۔ یہ اضافہ بالخصوص آم، کیلے، لیموں، انگور، سیتا پھل اور دیگر پھلوں کی پیداوار میں اضافے کے سبب دیکھا گیا۔ دوسری جانب سال 2022-23 کے مقابلے سیب، سنترے، جام، لیچی، انار، انناس اور چھوٹے سنتروں کی پیداوار میں کمی کا امکان ہے۔
  • سبزیوں کی پیداوار کے 205.80 ملین ٹن رہنے کا امکان ہے۔ ٹماٹر، گوبھی، پھول گوبھی، ساگودانہ، لوکی، گاجر، کدو، تورائی، پرول اور بھنڈی کی پیداوار میں اضافہ ہوگا، جبکہ آلو، پیاز، بیگن، بڑی شکرقندی، شملہ مرچ اور دیگر سبزیوں کی پیداوار میں گراوٹ ہوگی۔
  • سال 2023-24 (تیسرے پیشگی تخمینے) کے دوران پیاز کی پیداوار کے 242.44 لاکھ ٹن رہنے کا امکان ہے۔
  • سال 2023-24(تیسرے پیشگی تخمینے) کے دوران بہار اور مغربی بنگال میں آلو کی کم پیداوار کی اطلاعات کے بعد ملک میں آلو کی پیداوار قریب 570.49 لاکھ ٹن رہنے کا امکان ہے۔
  • سال 2023-24(تیسرے پیشگی تخمینے) کے دوران ٹماٹر کی پیداوار کے 213.20 لاکھ ٹن رہنے کا امکان ہے، جو گزشتہ سال کی قریب 204.25 لاکھ ٹن کی پیداوار سے 4.38 لاکھ ٹن زیادہ ہے

******

ش  ح۔ ض ر۔ م ر

U-NO. 237



(Release ID: 2057272) Visitor Counter : 25