ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے مرکزی وزیر جناب بھوپندر یادو بین الاقوامی ساحلی صفائی ستھرائی دن کے موقع پر آئندہ روز ممبئی میں ساحل سمندر کی صفائی ستھرائی سے متعلق مہم میں شرکت کریں گے


بین الاقوامی ساحلی صفائی ستھرائی دن ہر سال ستمبر کے تیسرے سنیچر کو منایا جاتا ہے

Posted On: 20 SEP 2024 7:07PM by PIB Delhi

ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے مرکزی وزیر، جناب بھوپیندر یادو 21 ستمبر 2024 کو (آئندہ روز) ممبئی کے جوہو بیچ پر ساحل سمندر کی صفائی ستھرائی مہم میں حصہ لیں گے۔ یہ مہم ارضیاتی سائنس کی وزارت اور ریاستی حکومت کے اشتراک سے چلائی جا رہی ہے۔ ساحلی ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 100 سے زیادہ ساحلوں پر صفائی ستھرائی مہم چلائی جائے گی۔

وزارت نے ’’پلاسٹک کو ہٹائیں‘‘ کے موضوع کے ساتھ عالمی یوم ماحولیات 2018 کے موقع پر #IamSavingMyBeach مہم متعارف کرائی تھی اور ساحل سمندر کی صفائی ستھرائی سے متعلق مہم کا آغاز کیا تھا۔ 2018 سے، وزارت نے باقاعدگی کے ساتھ تمام تر ساحلی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتوں کے ساتھ شراکت داری قائم کرکے تمام تر ساحلی ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں صفائی ستھرائی سے متعلق سرگرمیوں کا اہتمام کیا ہے۔

بین الاقوامی ساحلی صفائی ستھرائی کا دن (آئی سی سی ڈی) ہر سال ستمبر کے تیسرے سنیچر کو منایا جاتا ہے۔ اس دن کا مقصد لوگوں کو ساحلوں کی صفائی ستھرائی کے لیے ترغیب فراہم کرنا، دنیا کے سمندروں اور آبی راستوں کے تحفظ اور سلامتی کی اہمیت کے بارے میں بیداری پیدا کرنا اور سمندری کچرے کے مسئلے کو حل کرنا ہے۔

2021 میں، وزارت نے 75ویں آزادی کا امرت مہوتسو تقریبات کے ایک حصے کے طور پر تمام تر 10 بلو فلیگ سندیافتہ ساحلوں پر صفائی ستھرائی سے متعلق سرگرمیوں کا اہتمام کیا تھا۔ سال 2022 میں، ایم او ای ایف سی سی نے ارضیاتی سائنس کی وزارت کے ساتھ شراکت داری میں بین الاقوامی ساحلی صفائی ستھرائی دن (آئی سی سی ڈی) مناتے ہوئے ’’سوَچھ ساگر، سرکشت ساگر/ صاف ستھرا ساحل  محفوظ سمندر‘‘ مہم کے تحت ساحل سمندر کی صفائی ستھرائی سے متعلق پہل قدمی کا اہتمام کیا تھا۔ یہ مہم 75 دنوں تک 75 ساحلوں پر منائی گئی، جس کے تحت 15000 سے زائد رضاکاران نے بھارت کے ساحلوں پر 1500 ٹن سے زائد کے بقدر کا کوڑا کرکٹ اور فضلہ اکٹھا کیا۔

2023 میں، اپنی جی20 صدارت کے تحت، وزارت نے کمیونٹی کی شرکت میں اضافے اور سمندری اور ساحلی آلودگی کی حساسیت کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے عوامی شراکت داری کی تحریک کا آغاز کیا۔ یہ پہل قدمی تمام تر ساحلی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ساحل سمندر کی صفائی کی کوششوں پر توجہ مرکوز کرتی ہے۔ 21 مئی 2023 کو ممبئی کے جوہو بیچ میں ساحل سمندر کی صفائی ستھرائی کی ایک بڑی تقریب منعقد کی گئی، جس میں 1000 سے زیادہ شرکاء (بشمول جی 20 مندوبین) نے مقامی معززین (عوامی نمائندوں)، کمیونٹی، غیر سرکاری تنظیموں، این سی سی، این ایس ایس، ساحلی محافظ دستہ، کارپوریشنوں، ریاستی اور مرکزی حکومت کے افسران نے شرکت کی۔ آٹھویں سے بارہویں جماعت کے اسکول کے طلبا کے لیے قومی سطح کے بین اسکول پینٹنگ مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں 5900 سے زائد طلبا نے حصہ لیا۔

جوہو بیچ پر منعقدہ اس مہم میں تقریباً 500 کلو گرام پلاسٹک کی اشیاء اور دیگر کوڑا کرکٹ سمیت تقریباً 850 کلو گرام کوڑاکرکٹ اکٹھا کیا گیا، جس میں سنگل یوز پلاسٹک اور خورنی اشیاء کے ریپرس بھی شامل تھے۔ بھارت میں، ممبئی میں واقع جوہو بیچ سمیت تمام ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 35 ساحلوں پر اس مہم میں حصہ لیا اور تقریباً 35243 کلو گرام کچرا اکٹھا کیا۔ جس میں سے 25 فیصد کچرا پلاسٹک پر مشتمل تھا، اس کے بعد 11 فیصد کچرا شیشے کی اشیاء پر مشتمل تھا۔

اس تقریب کو براہ راست ملاحظہ کرنے کے لیے لنک دستیاب ہے: -https://youtube.com/live/C3Sf6Ouhvkw?feature=share.

 

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:180


(Release ID: 2057195) Visitor Counter : 38


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil