وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستان اگلے سال کے اوائل میں عالمی سمعی - بصری اور انٹرٹینمنٹ سمٹ (ویوز)کی میزبانی کرے گا، جس میں میڈیا اور تفریحی صنعت کے تمام پہلوؤں کا احاطہ کیا جائے گا

وزارت برائے اطلاعات و نشریات کے سکریٹری جناب سنجے جاجو کا کہنا ہے کہ ایم اینڈ ای کے منظر نامے میں ڈبلیو اے وی ای ایس ہندوستان کو ایک بے مثال عالمی پاور ہاؤس کے طور پر پیش کرے گا

ڈبلیو اے وی ای ایس کا 'ہندوستان میں تخلیق ' چیلنج سیزن ایک مکمل طور پر کھلا ہے، جناب جاجو نے نوجوانوں کو بڑی تعداد میں شرکت کی تلقین کی

Posted On: 20 SEP 2024 5:08PM by PIB Delhi

حکومت ہند اگلے سال کے اوائل میں 5 سے 9 فروری تک عالمی سمعی – بصری  اور تفریح  سمٹ (ویوز) کی میزبانی کرنے کی تیاری کر رہی ہے، تاکہ ہندوستان کی میڈیا اور تفریحی صنعت کو تقویت ملے اور اس کے عالمی اثر و رسوخ کو بڑھایا جا سکے۔

آج شہر میں جواہر لعل نہرو آرکیٹیکچر اینڈ فائن آرٹس یونیورسٹی (جے این اے ایف اے یو) میں ویوز کو فروغ دینے کے لیے ایک روڈ شو سے خطاب کرتے ہوئے، اطلاعات و نشریات کی وزارت کے سکریٹری، جناب سنجے جاجو نے کہا کہ ویوز پہلی عالمی سربراہی کانفرنس ہوگی، جس میں میڈیا اور تفریحی صنعت کےپورے پہلوؤں کا احاطہ کیا جائے گا۔ اس تقریب میں شرکت کرتے ہوئے حکومت تلنگانہ کے آئی  ٹی،  الیکٹرانکس اینڈ کمیونیکیشنز کے محکمے کے   اسپیشل چیف سکریٹری جناب جیش رنجن نے کہا کہ ریاست کے پاس اس شعبے میں اختراعات کو فروغ دینے کے لیے ایک تیار شدہ  ایکو سسٹم ہے اور اسے قومی سطح پر لے جانے میں خوشی ہوگی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2009017WA8.jpg

آئی اینڈ بی کےسکریٹری جناب سنجے جاجو حیدرآباد میں ویوز سمٹ کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے

جناب جاجو نے کہا کہ ویوز  میڈیا اور تفریحی صنعت (ایم اینڈ ای) اور ٹیکنالوجی کے درمیان قریبی مربوط کوششوں کا مشاہدہ کرے گی۔ ویوز کا مقصد ترقی پذیر ایم اینڈ ای صنعت کے منظر نامے میں مکالمے، تجارتی تعاون اور اختراع کو فروغ دینے والا ایک اعلیٰ فورم بننا ہے۔ یہ سمٹ صنعت کے رہنماؤں، اسٹیک ہولڈرز، اور اختراع کاروں کو مواقع تلاش کرنے، چیلنجوں سے نمٹنے، تجارت کو ہندوستان کی طرف راغب کرنے اور اس شعبے کے مستقبل کی تشکیل کے لیے منعقد کی جائے  گی ۔

اس سے پہلے دن میں وزارت  اطلاعات ونشریات کے سکریٹری (آئی اینڈ بی) جناب سنجے جاجو نے فلم ایسوسی ایشنز اور اے وی جی سی سیکٹر کے صنعت کاروں سے ملاقات کی۔ حیدرآباد کے سی بی ایف سی ریجنل آفس کے زیر اہتمام میٹنگ میں انہوں نے فلم انڈسٹری کو درپیش پائریسی کے خلاف تعزیری اقدامات پر سختی سے عمل درآمد کا وعدہ کیا۔ جناب جاجو نے گیمنگ انڈسٹری کے اسٹیک ہولڈرز کو حکومت کی حمایت کا بھی یقین دلایا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/200902XJME.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/200903SHZP.jpg

فلم ایسوسی ایشنز اور اے وی جی سی سیکٹر کے اسٹیک ہولڈرز کی میٹنگ سے جناب سنجے جاجو اور جناب جیش رنجن خطاب کرتے ہوئے

جناب اجے دھوکے، این ایف ڈی سی کے جی ایم اور  ویوز کے سی ای او، جناب راجندر سنگھ، سی بی ایف سی کے سی ای او،محترمہ شیفالی کمار ، آر او اور جناب راہل گولیکرسی بی ایف سی حیدرآباد سے ای او نے میٹنگ میں شرکت کی۔

************

U.No:211

ش ح۔اک۔ق ر

(Release ID: 2057117) Visitor Counter : 29