وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

رکشا منتری نے پرم ویر چکر ایوارڈ یافتہ افراد کے نام سے منسوب انڈومان اور نکو با ر کے 21 جزائر پر اپنی نوعیت کی پہلی کھلے پانی میں تیراکی مہم میں جھنڈا لہرایا


جناب راج ناتھ سنگھ نے متعدد چیلنجوں پر قابو پانے اور پرم ویروں کی بہادری اور قربانی کی داستانیں لوگوں تک پہنچانے کے لئے ٹیم کی سراہنا کی

سروس اور کوسٹ گارڈ کے 11 اہلکار ہر جزیرے پر قومی پرچم لہرانے کے لئے کھلے پانی میں غیر مدد یافتہ 300 کلو میٹر سے زیادہ تیراکی کرتے ہیں

Posted On: 20 SEP 2024 2:29PM by PIB Delhi

رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ نے 20 ستمبر کو نئی دہلی سے پرم ویر چکر ایوارڈ یافتگان کےنام سے منسوب 21 جزائر کے لئے اوپن واٹر سوئمنگ  نام کی اپنی نوعیت کی پہلی مہم کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔  وزیراعظم جناب نریندر مودی  نے 23 جنوری 2023 کو نیتا جی سبھاش چندر بوس کے جنم دن کے روز پراکرم دوس کے موقع پر انڈومان اور نکو بار کے جزائر کا نام  پرم ویر ایوارڈ یافتگان کے نام سے منسوب کیا تھا ۔ پہلے یہ جزائر بےنام ہوا کرتے تھے۔

جزائر کے ناموں میں تبدیلی  کا ایک سال پورا ہونے پر انڈومان نکوبار کمانڈ کی ٹرائی سروس نے ’ایکسپڈیشن پرم ویر‘کا اہتمام کیا ہے جس میں فوج کی تینوں شاخوں یعنی بھارتی بری فوج، بحری فوج اور بھارتی فضائیہ کے اہلکاروں نیز بھارتی ساحلی گارڈ کے اہلکاروں پر مشتمل ایک ٹیم نے ان جزائر کے لئے تیراکی کی، جس کا مقصد ہرایک جزیرے پر قومی جھنڈا لہراکر بہادری کے 21 ایوارڈ یافتگان کو خراج  عقیدت پیش کرنا تھا۔مہم میں شامل 11 رکنی ٹیم کی قیادت کھلے پانی کے مشہور تیراک اور تینزنگ ناروے نیشنل ایڈوینچر ایوارڈ یافتہ  ونگ کمانڈر پرم ویر سنگھ کررہے تھے۔

 

اپنے خطاب میں  رکشا منتری راج ناتھ سنگھ نے ٹیم میں شامل ارکان کی شجاعت  اور ان کی صلاحیت کو دادوتحسین  دی  کیونکہ انہوں نے سمندر کی  وسعتوں میں بہت سارے چیلنجوں پر کامیابی کے ساتھ قابو پاکر مہم کو تکمیل تک پہنچایا اور پرم ویروں  کی بہادری اور ان کی قربانی کی داستانوں کو وہاں  کے لوگوں تک پہنچایا۔ انہوں نے کہا کہ مہم حکومت کی ان کوششوں کے ساتھ ہم آہنگ ہے کہ ہمارے  سپاہیوں کے بہادر ی کے کارنامے عوام  خاص طور پر نوجوان تک پہنچائے جائیں اور یہ ان کا رول ماڈل بن جائیں۔ یہ جوان ایسے ہیں جنہوں نے ملک اور ملک کے عوام کے لئے اپنے آپ کو قربان کردیا ہے۔  وزیر دفاع نے یہ امید جتائی کہ مسلح افواج کے اہلکار اپنے قوم کے لئے باعث افتخار بنتے رہیں گے اور ملک کا نام روشن کرتے رہیں گے اور اس طرح سے وہ نوجوانوں کے لئے بھی باعث تحریک بنتے رہیں گے۔

اس سلسلہ میں منعقدہ تقریب کے موقع پر رکشا منتری  کو ٹیم کے ارکان نے ایکسپیڈیشن کا جھنڈا پیش کیا۔ یہ پرچم مہم کے دوران پیش آئےچیلنجوں اور اس کے بعدمہم کی کامیاب تکمیل تک پورے حال احوال کا گواہ رہا ہے۔ یہ وہ جھنڈا ہے جو مقصد کی نمائندگی کرتا ہے اور حب الوطنی نیز افتخار کےجذبات کو ابھارتا ہے۔ تقریب پر  اور لوگوں  کے علاوہ چیف آف جنرل اسٹاف  انل چوہان، چیف آف آرمی اسٹاف  جنرل اوپیندر دیودی، انڈومان اور نکوبار کمانڈ کے کمانڈر ان چیف  ایرمارشل سجو بالا کرشنن   اور دیگر متعلقہ سینئر افسر اور عہدیدار بھی موجود تھے۔

اس مہم کا باضابطہ آغاز 22 مارچ 2024 کو  پانی کے عالمی دن کے موقع پر سی آئی این سی اے این  کے ذریعہ شری وجے پورم سے کیا گیا  تھا ، اس دوران نیتا جی سبھاش چندر دویپ میں  ایک افتتاحی تیراکی کی پہل عمل میں لائی گئی تھی۔ ٹیم نے پانچ ماہ کی مدت میں 300 کلو میٹر سے بھی زیادہ کی تیراکی کرکے 21  جزائر کا مشاہدہ کیا۔  یہ مہم 2024 میں 78 یوم آزادی کے روز  15 اگست کو اپنے اختتام کو پہنچی تھی۔ حتمی تیراکی میں مسلح افواج اور ساحلی محافظوں کے 78 جوانوں نے نیتا جی سبھاش چندر  دویپ  سے شری وجے پورم تک تیراکی کی اس مشق میں حصہ لیا۔

 

غیر مدد یا فتہ  اوپن واٹر سوئم کے اس زمرے میں سبھی تیراکوں نے  بین الاقوامی معیارات اور ضوابط  کے مطابق اس مہم میں شرکت کی جس کے مطابق  یہ تیراک صرف اور صرف تیراکی کے  ٹرنکس ، عینک اور ٹوپیاں  پہن سکتے ہیں۔  اس مہم کے دوران تیراکوں کو بہت سے چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑا  جن میں  شدید قسم کی تھکن، جسم میں پانی کی کمی، دھوپ سے جلن اور سمندری لہروں کے خوفناک حالات بھی شامل تھے۔ مہم کے دوران سمندر کے پانی میں کچھ خوفناک آبی جانوروں سے بھی جھوجھنا پڑا۔ پوری مہم میں کسی طرح کی کوئی انہونی نہیں ہوئی اور یہ  بھی حقیقت ہے کہ بیشتر اہلکاروں نے پہلی بار کھلے پانی میں  تیراکی کی جو بالآخر ایک شاندار کامیابی کے ساتھ  اختتام پذیر ہوگئی۔

***

ش ح۔ش را۔  ج

Uno-208


(Release ID: 2057106) Visitor Counter : 41