ٹیکسٹائلز کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وزارت برائے ٹیکسٹائل نےسووچھتا ہی سیوا 2024 مہم کے تحت صفائی  کے تئیں پائیدار اقدامات کا آغاز کیا

Posted On: 20 SEP 2024 1:34PM by PIB Delhi

ٹیکسٹائل کی وزارت اور اس کی تنظیموں نے کل ملک کے تمام دفاتر میں صفائی مہم کے لیےتیاری مکمل کرلی ہے۔ ان اقدامات میں دفتر کے احاطے میں صفائی مہم، قریبی مقامات، کچڑے کو الگ کرنے، ڈارک اسپاٹ(سیاہ دھبے) کی نشاندہی، ریکارڈ رومز کی صفائی اور دفتر کے احاطے کی تزئین کاری سمیت متعدد سرگرمیاں شامل  ہیں۔

sss.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001MJSA.jpg

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ٹیکنالوجی ، کنور کے ذریعہ صفائی مہم          -  قومی جوٹ بورڈ کے ذریعہ ڈارک اسپوٹ کی نشاندہی اور صفائی

 

‘ویسٹ  ٹو ویلتھ’  موضوع کے تحت  نئے خیالات اور سرگرمیاں شروع کی گئی ہیں، جس میں پائیداری پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے  5 آر ، ریفوز، رڈیوس، ری یوز، ری پرپز اور ری سائیکل پر زور دیاگیا۔ ٹیکسٹائل کمیٹی نے ‘‘تبدیلی کے تانے بانے: پائیداری  اور تفویض  اختیارات  وضع  کرنا’’  کے موضوع کے تحت ماحولیات اور سماجی بہبود پر  اَپ سائیکلنگ کے اثرات کو اجاگر کیا،جو کہ  سووچھتا ہی سیوا کے اہداف سے ہم آہنگ ہے۔

Screenshot 2024-09-19 181524.png

ٹیکسٹائل کمیٹی کے زیر اہتمام ‘‘تبدیلی کے تانے بانے: پائیداری  اور تفویض  اختیارات  وضع  کرنا’’

ڈیولپمنٹ کمشنر (ہینڈی کرافٹ) کے دفتر نے کچڑے کو آرٹ میں بدلنے کی ایک پہل کی ہے۔ اس دفتر نے ہاؤس کیپنگ کے عملے/ ایم ٹی ایس/ملازمین کی مدد سے شیشے، دیا، پلانٹر وغیرہ کی شکل میں ‘ویسٹ ٹو آرٹ’ کے تحت مصنوعات تیار کیں۔ ان اقدامات نے کچڑے کو قیمتی مصنوعات میں بدل دیا،جس  نےکمیونٹیز کو بااختیار بنایا اور یہ پائیدار اور بامعنی تبدیلی کو فروغ دینے کے لیے مثالی بنا۔

اس کے علاوہ پبلک سیکٹر انڈر ٹیکنگس بشمول کاٹن کارپوریشن آف انڈیا، نیشنل ٹیکسٹائل  کارپوریشن  ، جوٹ کارپوریشن آف انڈیا اور دیگر میں ‘ایک پیڑ ماں کے نام’پہل کے تحت بڑے پیمانے پر شجرکاری مہم کو انجام دیا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00477JH.jpg

نیشنل ٹیکسٹائل کارپوریشن میں  ایک پیڑ ماں کے نام

صفائی سے متعلق بیداری کو فروغ دینے کے لیےوزارت ٹیکسٹائل کے ہیڈ کوارٹر میں ایک سیلفی پوائنٹ قائم کیا گیا اور لوگوں کو سووچھتا ہی سیوا ہیش ٹیگ کا استعمال کرتے ہوئے اپنی سیلفیز سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کے لیے حوصلہ افزائی کی گئی۔

******

ش ح۔ م ع ن۔م ذ

U:199


(Release ID: 2057081) Visitor Counter : 39


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil