نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
نوجوانوں کے امور اور کھیل کی وزارت کے تحت محکمہ کھیل میں خصوصی مہم 4.0 کی تیاریاں زوروں پر
Posted On:
20 SEP 2024 11:49AM by PIB Delhi
نوجوانوں کے امور اور کھیل کی وزارت کے تحت محکمہ کھیل ، اس کے ماتحت تنظیموں کے ساتھ جس میں اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (ایس اے آئی )، لکشمی بائی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فزیکل ایجوکیشن (ایل این آئی پی ای)، نیشنل اسپورٹس یونیورسٹی (این ایس یو)، قومی انسداد ڈوپنگ ایجنسی(این اے ڈی اے) اور نیشنل ڈوپ ٹیسٹنگ لیباریٹری(این ڈی ٹی ایل) سوچھتا کو ادارہ جاتی بنانے اور دفاتر میں التواکام کے بوجھ کو کم کرنے کے مخصوص مقصد کے ساتھ خصوصی مہم 4.0 کو نافذ کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔
مہم کا تیاری کا مرحلہ 16 ستمبر 2024 سے شروع ہوا ہے تاکہ پی ایم او، وی آئی پی، ریاستی حکومت، ایم پی، کابینہ کے حوالہ جات، اور ریکارڈ/اسپیس مینجمنٹ کے التوا کے حوالے سے اہداف کی نشاندہی کی جا سکے۔ جب کہ ان پر عمل درآمد کا مرحلہ 2 اکتوبر 2024 کو شروع ہو گا اور 31 اکتوبر 2024 تک جاری رہے گا۔ عمل درآمد کے دوران، مرحلے کی خصوصی توجہ ان اہداف کے حصول پر مرکوز رہے گی۔
خصوصی مہم کے تیاری کے مرحلے کے آغاز کے ساتھ ہی محکمہ اور اس کے تحت چلنے والی تنظیموں میں نوڈل افسران کا تقرر کیا گیا ہے۔ تمام تنظیموں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ خصوصی مہم 4.0 کی تیاری پر اپنی توجہ مرکوز کریں۔ سرگرمیوں کو تیز کرنے اور مہم کے پیغام کو عام کرنے کے لیے تنظیموں سے ایکشن پلان حاصل کیے گئے ہیں۔
خصوصی مہم 3.0 کے دوران محکمہ کھیل کی کامیابیاں درج ذیل ہیں (نومبر 2023 سے اگست 2024 تک):
- ارکان پارلیمنٹ کی جانب سے 165 ریفرنسز کا جواب دیا گیا۔
- 7 پارلیمانی یقین دہانیوں کو پورا کیا۔
- 781 عوامی شکایات کا ازالہ کیا گیا۔
- تقریباً 1500 فائلوں کو مکمل جائزہ لینے کے بعد نمٹا دیا گیا۔
- ای آفس میں 2000 سے زائد ای فائلیں بند کر دی گئیں۔
- محکمہ اور اس کی تنظیموں میں تقریباً 180 صفائی مہم چلائی گئیں۔
******
ش ح۔م ح ۔ ف ر
U:194
(Release ID: 2056916)
Visitor Counter : 44