سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے ’سوچھتا ہی سیوا‘ مہم 2024 کے تحت ملک گیر شجرکاری مہم کا آغاز کیا


جناب نتن گڈکری نے اس موقع پر تمام عہدیداروں اور شرکاء کو سوچھتا حلف دلایا

اس سال ’سوچھتا پکھواڑا‘ کے آغاز کے موقع پر ایک پیڑ ماں کے نام ابھیان کے تحت ملک گیر شجرکاری مہم میں 30,000 سے زیادہ لوگوں نے حصہ لیا

Posted On: 17 SEP 2024 4:53PM by PIB Delhi

سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے آج ’سوچھتا ہی سیوا‘ مہم 2024 کے تحت سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں اور کارپوریٹ امور کے وزیر مملکت جناب ہرش ملہوترا اور سابق ایم او ایس جناب وی کے سنگھ کی موجودگی میں ملک گیر شجرکاری مہم کا آغاز کیا۔ ملک گیر شجرکاری مہم، وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی طرف سے شروع کی گئی ’ایک پیڑ ماں کے نام‘ پہل اور سوچھتا ہی سیوا پہل کے تحت حکومت کی طرف سے سوچھ بھارت مشن کے ذیل میں صاف اور سرسبز ہندوستان کو فروغ دینے کی کوششوں کا ایک حصہ ہے۔ یہ مہم 2014 میں شروع کی گئی سوچھ بھارت مشن کی 10ویں سالگرہ کی مناسبت سے منعقد کی گئی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0015VX2.jpg

جناب نتن گڈکری اور جناب ہرش ملہوترا نے اترپردیش کے غازی آباد میں ایسٹرن پیریفرل ایکسپریس وے کے دوہائی انٹرچینج پر پودے لگائے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002PXYB.jpg

جناب نتن گڈکری نے اس موقع پر تمام عہدیداروں اور شرکاء کو سوچھتا حلف دلایا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003QVO5.jpg

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب نتن گڈکری نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ حکومت نے آلودگی سے نمٹنے کے لیے مختلف اقدامات کئے ہیں، جن میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی طرف سے شروع کی گئی ’’ایک پیڑ ماں کے نام‘‘ مہم بھی شامل ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ٹیکنالوجی کا فائدہ اٹھانا اور الیکٹرک گاڑیوں کو فروغ دینا، آلودگی کو کم کرنے اور ہمارے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے اہم اقدامات ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004UJ70.jpg

انہوں نے ماحول اور ماحولیات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ گاڑیوں سے فوسل فیول کا اخراج آلودگی کا ایک بڑا سبب ہے۔ یہ آلودگی ہماری صحت کو بری طرح متاثر کرتی ہے اور متوقع عمر کو کم کرتی ہے۔ اس لیے آلودگی کی سطح کو کم کرنا ہماری ذمہ داری ہے، تاکہ ہر ایک کے لیے صحت مند اور بہتر زندگی کو یقینی بنایا جا سکے۔

مرکزی وزیر نے دوہائی انٹرچینج کے ساتھ بانس اور گھنے باغات پر مشتمل دو مقامات کا بھی دورہ کیا اور ان مقامات پر پچھلے سال لگائے گئے پودوں کی 100 فیصد شرح بقا کی تعریف کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005XRTG.jpg

جناب انوراگ جین، سکریٹری ایم او آر ٹی ایچ اور جناب سنتوش کمار یادو، این ایچ اے آئی کے چیئرمین نے بھی اس موقع پر پودا لگایا۔ اس کے علاوہ ایم او آر ٹی ایچ، این ایچ اے آئی اور این ایچ آئی ڈی سی ایل کے عہدیداروں نے پروگرام کی جگہ پر تقریباً 1000 پودے لگائے۔ ماحولیاتی استحکام کے پیغام کو پھیلاتے ہوئے وزارت کے مختلف فیلڈ دفاتر، این ایچ اے آئی اور این ایچ آئی ڈی سی ایل نے بھی اپنے اپنے مقامات پر شجر کاری مہم میں حصہ لیا۔

این ایچ اے آئی، بانس کی شجرکاری، گھنی شجرکاری اور ورٹیکل لینڈ اسکیپنگ کام شروع کر کے گرین کوریڈور بنانے پر توجہ دے رہی ہے۔ ماحولیاتی استحکام کو فروغ دینے کے لیے، این ایچ اے آئی نے رواں سال کے دوران تقریباً 46 لاکھ پودے لگائے ہیں۔ اس کے علاوہ، این ایچ اے آئی جاپانی طریقہ میاواکی پلانٹیشن کو اپنا رہا ہے اور دہلی-این سی آر میں قومی شاہراہوں کے ساتھ 53 ایکڑ اراضی پر آٹھ مقامات پر 4 لاکھ پودے لگائے ہیں۔

این ایچ اے آئی نے قومی شاہراہوں کے ساتھ ماحول دوست ’بمبو کریش بیریئرز‘ استعمال کرنے کے لیے ایک منفرد پہل کی ہے۔ مختلف قومی شاہراہوں پر تقریباً 10 کلومیٹر طویل حصے میں بمبو کریش بیریئرز کامیابی کے ساتھ نصب کیے گئے ہیں۔

اس سال سوچھتا پکھواڑا کے آغاز کے موقع پر ایک پیڑ ماں کے نام ابھیان کے تحت ملک گیر شجرکاری مہم میں 30,000 سے زیادہ لوگوں نے حصہ لیا۔

ایک پائیدار قومی شاہراہوں کا نیٹ ورک بنانے کے اپنے عزم کو برقرار رکھتے ہوئے، این ایچ اے آئی نے گرین ہائی ویز (شجرکاری، پیوند کاری، تزئین کاری اور دیکھ بھال) پالیسی 2015 کے نفاذ کے بعد سے تقریباً 4 کروڑ پودے لگائے ہیں اور تقریباً 70,000 پودے قومی شاہراہوں سے متصل لگائے ہیں۔

اس موقع پر وزارت، این ایچ اے آئی اور این ایچ آئی ڈی سی ایل کے سینئر افسران موجود تھے۔

 

******

ش ح۔م م ۔ م ر

U-NO.22


(Release ID: 2055787) Visitor Counter : 34