وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

حکومت ہند کے پہلے 100 دن، ہندوستان کے ثقافتی ورثے کو تقویت دینے کے لئے مضبوط اور انتھک عزم کی عکاسی کرتے ہیں


ہندوستان نے ثقافتی تحفظ کے لیے عالمی وابستگی کو ظاہر کرتے ہوئے 46 ویں عالمی ثقافتی ورثہ کمیٹی کے اجلاس کی میزبانی کی

آسام کے موئیداموں کے اضافہ کے ساتھ ہندوستان کے عالمی ثقافتی ورثہ کی تعداد بڑھ کر 43 ہوگئی

ہر گھر ترنگا مہم میں ریکارڈ شرکت دیکھی جارہی ہے، جس سے قومی فخر اور اتحاد کو تقویت مل رہی ہے

ہندوستان اور امریکہ نے نوادرات کی غیر قانونی اسمگلنگ سے نمٹنے کے لیے ثقافتی املاک سے متعلق معاہدے پر دستخط کیے

یوگا یوگین بھارت نیشنل میوزیم کے لیے فرانس میوزیم ڈیولپمنٹ کے ساتھ تعاون کو فروغ دیا جارہا ہے

اینتھرولوجیکل سروے آف انڈیا نے ایڈوانسڈ بایو آرکیالوجیکل ریسرچ کے لیے یو سی ایل کے ساتھ شراکت داری کی

جدید ترین جینومکس کا استعمال کرتے ہوئے جنوب ایشیائی آبادی تاریخ کی تشکیل نو کے لیے مفاہمت نامہ

Posted On: 17 SEP 2024 6:06PM by PIB Delhi

حکومت ہند کی ثقافت کی وزارت، نے ہندوستان کے شاندار ثقافتی ورثے کے تحفظ اور فروغ کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں۔ حکومت کے پہلے 100 دنوں کے دوران اہم کامیابیاں اور اقدامات، جو ہندوستان کے ثقافتی ورثے کو بڑھانے کے لیے اس کی جاری وابستگی کی عکاسی کرتے ہیں، درج ذیل ہیں:

46ویں عالمی ثقافتی ورثہ کمیٹی کے اجلاس کی کامیاب میزبانی: وزارت ثقافت کے زیراہتمام آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا (اے ایس آئی) نے 21 سے 31 جولائی 2024 تک دہلی میں عالمی ثقافتی ورثہ کمیٹی کے 46ویں اجلاس کی کامیابی کے ساتھ میزبانی کی۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ذریعہ اس کا افتتاح کیا گیا، جس میں 140 سے زیادہ ممالک کے تقریباً 2900 مندوبین نے شرکت کی۔ جھلکیوں میں ثقافتی املاک کی غیر قانونی اسمگلنگ کے مسئلے پر ایک نمائش اور پروجیکٹ پری (پی اے آر آئی) کا آغاز شامل تھا، جس میں 200 سے زیادہ فنکاروں اور 300 طلباء کو قومی دارالحکومت میں عوامی آرٹ تخلیق کرنے کے عمل میں شامل کیا گیا تھا۔

’موئیدامس: آہوم خاندان کا ٹیلے پر تدفین کا نظام‘: ہندوستان نے فخر کے ساتھ آسام سے موئیدام کو عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل کیا۔ یہ سائٹ، فہرست میں شمال مشرقی ہندوستان کی پہلی ثقافتی ورثے کی نشان دہی کرتی ہے، ہندوستان کے عالمی ثقافتی ورثے کی تعداد کو بڑھاکر 43 کردیتی ہے، جو ملک کے متنوع اور بھرپور ثقافتی ورثے کی عکاس ہے۔

ہر گھر ترنگا: وزیر اعظم کی سربراہی میں ایچ جی ٹی مہم میں بے مثال شراکت داری دیکھی گئی، جس میں 5 کروڑ سے زیادہ شہریوں نے اپنے گھروں پر ترنگا لہرا کر اور قومی تقریبات جیسے ترنگا رن اور ترنگا ریلی میں شرکت کی۔ اس مہم نے قومی وقار اور اتحاد کو نمایاں طور پر تقویت دی۔

ہمایوں کے مقبرے اور صوفی روایت کے لیے وقف میوزیم کا افتتاح: 29 جولائی 2024 کو دہلی میں اس جدید ترین میوزیم کا افتتاح کیا گیا، اس طرح یہ شہر کے ثقافتی اور سیاحتی مقامات میں ایک نمایاں اضافہ بن گیا۔

مکیش پر یادگاری ڈاک ٹکٹ: مشہور ہندوستانی پلے بیک گلوکار مکیش کے اعزاز میں ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ 24 جولائی 2024 کو رنگ بھون، آکاشوانی، نئی دہلی میں جاری کیا گیا۔ یہ خراج تحسین مکیش کی لازوال میراث اور ہندوستانی موسیقی میں ان کے تعاون کا اعتراف ہے۔

امریکہ کے ساتھ ثقافتی املاک سے متعلق معاہدہ: 26 جولائی، 2024 کو، ہندوستان اور امریکہ نے نوادرات کی غیر قانونی اسمگلنگ کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے ثقافتی املاک سے متعلق معاہدے پر دستخط کیے۔ اس معاہدے کا مقصد ہندوستان کے ثقافتی ورثے کے تحفظ میں بین الاقوامی تعاون کو مضبوط بنانا ہے۔

یوگا یوگین بھارت نیشنل میوزیم کے لیے فرانس میوزیم ڈیولپمنٹ کے ساتھ تعاون: وزارت ثقافت نے یوگا یوگین بھارت نیشنل میوزیم کی ترقی میں تعاون کرنے کے لیے پرائیویٹ حصص داروں بشمول کنزرویشن آرکیٹیکٹس اور ڈیزائنرز کی استعداد کار بڑھانے کے لیے ایک ورکشاپ کا اہتمام کیا۔ اس اقدام کا مقصد حصص داروں کے درمیان ہم آہنگی کو یقینی بنانا اور میوزیم کے لیے ایک متحد نقطہ نظر پیدا کرنا ہے۔ یوگا یوگین بھارت نیشنل میوزیم نارتھ اور ساؤتھ بلاک میں سینٹرل وسٹا ری ڈیولپمنٹ پروجیکٹ کے حصے کے طور پر 1,54,000 مربع میٹر پر محیط ہوگا، جو اسے دنیا کا سب سے بڑا میوزیم بنائے گا۔

زونل کلچرل سنٹر کی طرف سے ورلڈ فاک لور ڈے تقریب: ساؤتھ زون کلچرل سنٹر نے تھنجاور اور چنئی میں عالمی فاک لور ڈے منایا، جس میں 850 فنکار شامل ہوئے۔ لوک اور قبائلی فنون کو سپورٹ کرنے کے لیے وزارت کی وابستگی کو ظاہر کرتے ہوئے مستفیدین کے مابین فوائد کی براہ راست تقسیم کی گئی۔

اینتھرولوجیکل سروے آف انڈیا (ہندوستان کے بشریاتی سروے) اور یو سی ایل کے درمیان ایڈوانسڈ بایو آرکیالوجیکل ریسرچ (جدید حیاتیاتی آثار قدیمہ کی تحقیق) کے لیے مفاہمت نامہ: اینتھرولوجیکل سروے آف انڈیا اور یونیورسٹی کالج، لندن نے بایو آرکیالوجیکل ریسرچ کو آگے بڑھانے کے لیے ایک باہمی معاہدہ کیا ہے۔ یہ شراکت اعلی درجے کے مطالعے کے لیے انسانی کنکال کی باقیات کا مطالعہ کرنے کی سہولت فراہم کرے گی، جس میں آسٹیولوجیکل، ہسٹولوجیکل اور اسٹیبل آئیسوٹوپ تجزیہ شامل ہے۔

جینومکس کا استعمال کرتے ہوئے جنوبی ایشیائی آبادی کی تاریخ کی تعمیر نو: اینتھرولوجیکل سروے آف انڈیا اور بیربل ساہنی انسٹی ٹیوٹ آف پیلیو سائنسز، لکھنؤ کے درمیان جدید ترین جینومکس کے ذریعے جنوبی ایشیا کی آبادی کی تاریخ کی تشکیل نو کے لیے مفاہمت نامے پر دستخط کیے گئے ہیں۔ یہ پروجیکٹ اس تاریخی ڈائنیمکس میں بصیرت حاصل کرنے کے لیے قدیم اور عصری نمونوں سے ڈی این اے، مائکرو بایوم اور اسٹیبل آئیسوٹوپس کا تجزیہ کرے گا۔

یہ اقدامات ثقافتی تحفظ، بین الاقوامی تعاون اور ہمارے شاندار ورثے کے جشن کے لیے وزارت ثقافت کی غیر متزلزل لگن کو اجاگر کرتے ہیں۔

 

******

ش ح۔م م ۔ م ر

U-NO.20



(Release ID: 2055774) Visitor Counter : 31


Read this release in: English , Hindi , Odia , Tamil