نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے کھیل میں ڈوپنگ کے خلاف یونیسکو کے بین الاقوامی کنونشن کے تحت کاپ 9 بیورو اور فنڈ کی منظوری سے متعلق کمیٹی کے مشترکہ اجلاس کی صدارت کی
این اے ڈی اے نے نیشنل لاء یونیورسٹی دلی کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کئے
Posted On:
17 SEP 2024 3:28PM by PIB Delhi
نوجوانوں کے امور ، کھیلوں اور محنت و روزگار کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے آج نئی دلی میں کھیل میں ڈوپنگ کے خلاف یونیسکو کے بین الاقوامی کنونشن کے تحت کاپ 9 بیورو کی دوسری رسمی میٹنگ اور فنڈ کی منظوری سے متعلق کمیٹی کی تیسری رسمی میٹنگ کی صدارت کی۔ اس موقع پر نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ رکشا نکھل کھڈسے بھی موجود تھیں۔ دو روزہ اعلیٰ سطحی میٹنگوں کا مقصد کھیل میں دیانتداری، انصاف پسندی اور شمولیت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے ڈوپنگ کے خلاف جنگ میں عالمی تعاون کو آگے بڑھاناہے۔
اپنے افتتاحی کلمات میں، ڈاکٹر مانڈویہ نے صاف ستھرے کھیل کے تئیں ہندوستان کے عزم اور ڈوپنگ کے خلاف عالمی کوششوں میں اس کے کلیدی رول پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے ہندوستان کے وسودھیو کٹمبکم - دنیا ایک کنبہ ہے - کے فلسفے کو دوہرایا اور آنے والی نسلوں کے لیے کھیلوں کی سالمیت کے تحفظ میں بین الاقوامی تعاون کے اہم کردار پر زور دیا۔
محترمہ رکشا نکھل کھڈسے نے ڈوپنگ سے پاک کھیلوں کے کلچر کی حمایت کے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا اور اس بڑھتی ہوئی شراکت داری پر زور دیا ، جسے ہندوستان اس شعبے میں فروغ دے رہا ہے۔
افتتاحی سیشن میں نیشنل اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (این اے ڈی اے) اور نیشنل لاء یونیورسٹی، دلی ( این ایل یو دلی ) کے درمیان ایک اہم مفاہمت نامے (ایم او یو) پر دستخط بھی شامل تھے۔ مفاہمت نامہ، افتتاحی سیشن میں نیشنل اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (این اے ڈی اے) اور نیشنل لاء یونیورسٹی، دلی ( این ایل یو دلی ) کے درمیان انسداد ڈوپنگ قانون، پالیسی اور تعلیم میں تعاون کو بڑھانے کے لیے ایک اسٹریٹجک تعاون کی نشاندہی کرتا ہے۔ یہ تعاون مشترکہ سرٹیفکیٹ کورسز، اکیڈمک ریسرچ، اور بیداری بڑھانے اور اینٹی ڈوپنگ طریقوں کے بارے میں مزید جامع اور باخبر نقطہ نظر کو فروغ دینے کے لیے سیمینارز، ورکشاپس اور کانفرنسوں کے انعقاد پر توجہ مرکوز کرے گا۔
یہ مفاہمت نامہ انسداد ڈوپنگ میں قانونی تعلیم اور تحقیق کو مضبوط بنانے، اس ڈومین میں ہندوستان کی قیادت کو تقویت دینے کے لیے ایک اہم قدم ہے۔ اس شراکت داری کے ذریعے، دونوں اداروں کا مقصد قانونی تعلیم اور تحقیق کے لیے ایک مضبوط فریم ورک بنانا ہے جو قومی اور بین الاقوامی سطح پر اینٹی ڈوپنگ اقدامات کی حمایت کرتا ہے۔
افتتاحی اجلاس میں آذربائیجان، بارباڈوس، ایسٹونیا، اٹلی، روسی فیڈریشن، سینیگال، ترکی، متحدہ عرب امارات اور زامبیا سمیت مختلف ممالک کے دیگر معززین نے شرکت کی۔ مندوبین دو روزہ تقریب کے دوران عالمی انسداد ڈوپنگ ماحولیاتی نظام اور تعاون سے متعلق اہم مسائل پر غور و خوض کرتے رہیں گے۔
مشترکہ میٹنگ عالمی کھیلوں کی حکمرانی میں ہندوستان کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ ، خاص طور پر کھیلوں کے اخلاقی طور طریقوں کو فروغ دینے اور کھیل میں ڈوپنگ کے خلاف یونیسکو کے بین الاقوامی کنونشن جیسے بین الاقوامی فریم ورک کی حمایت کی نشاندہی کرتی ہے۔ ان میٹنگوں کی میزبانی کے ساتھ، ہندوستان ڈوپنگ کے خلاف جنگ میں ایک کلیدی کھلاڑی کے طور پر اپنی پوزیشن کو مزید مستحکم کرتا ہے، اور کھیل کو صاف ستھرا اور منصفانہ ماحول کی تخلیق میں اپنا تعاون فراہم کرتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ ک ا۔ت ح۔
U-08
(Release ID: 2055695)
Visitor Counter : 35