وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کو پیش کی گئیں 600 سے زیادہ یادگاروں  اور تحائف کی ای- نیلامی 17 ستمبر سے شروع ہوگی


نیلامی کی ایک کلیدی   خاصیت    2024 پیرالمپک کھیلوں  کی یادگار چیزیں ہیں

Posted On: 16 SEP 2024 10:46PM by PIB Delhi

حکومت ہند کی ثقافت کی وزارت وزیر اعظم جناب نریندر مودی کو ملنے  والے تحائف اور یادگاری اشیاء  کو پیش کرنے والی ایک ای- نیلامی کا اہتمام کر رہی ہے، جو 17 ستمبر سے 2 اکتوبر 2024 تک جاری رہے گی۔

ثقافت اور سیاحت کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے آج نئی دلی میں واقع  نیشنل گیلری آف ماڈرن آرٹ میں ای- نیلامی کے بارے میں میڈیا کو تفصیلات بتاتےہوئے کہا کہ یہ غیر معمولی نمائش ہندوستان کی ثقافت، روحانیت، تاریخ اور سیاست کی بھرپور آئینہ دار ہے۔ 600 سے زیادہ اشیاء کے ساتھ یہ شاندار نیلامی آن لائن کی جائے گی اور عوام کے لیے کھلی رہے گی۔ اس شاندار تقریب میں حصہ لینے کے خواہشمند افراد سرکاری ویب سائٹhttps://pmmementos.gov.in/#/ کے ذریعے اندراج کرا سکتےہیں اور حصہ لے سکتے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001B0GA.jpg

  نیلامی کا یہ  دلکش  حصہ،ہمارے ملک کی تاریخ کے شاندار ا بواب کا جشن منانے کے ساتھ ساتھ ہندوستان کے جانباز سورماؤں  اور مجاہدین آزادی کو خراج عقیدت بھی پیش کرتا ہے ۔ وزیر موصو ف نے بتایا کہ نیلامی کی کلیدی خصوصیت   پیرا لمپک گیمز 2024 کی  کھیل سے متعلق یادگاری   اشیاء ہیں۔

وزیر  موصوف نے مزید کہا کہ وزیر اعظم کی یاد گاری اشیاء کی کامیاب نیلامی کے سلسلے کے تحت  یہ چھٹا ایڈیشن ہے جو بنیادی طور پر جنوری 2019 میں شروع کیا گیا تھا۔ نیلامی کے گزشتہ پانچ ایڈیشنوں میں 50 کروڑ سے زیادہ کی آمدنی ہوئی  ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ پچھلے ایڈیشنوں  کی طرح، نیلامی کے اس ایڈیشن سے بھی  ہونے والی آمدنی کو  نمامی گنگے پروجیکٹ میں صرف کیاجائےگا، جو کہ مرکزی حکومت کی ایک اہم پہل ہے،  جو ہماری قومی ندی، گنگا کے تحفظ اور بحالی اور اس کے کمزور ماحولیاتی نظام کے تحفظ کے لیے وقف ہے۔ وزیر موصوف نے مزید کہا کہ اس نیلامی کے ذریعے حاصل ہونے والے فنڈز، اس بیش قیمت مقصد میں  مدد فراہم کریں گے، جو ہمارے ماحول کے تحفظ کے لیے ہمارے عزم کو مضبوطی بخشے گا۔ وزیر موصوف نے لوگوں سے اپیل کی  کہ وہ ای نیلامی میں حصہ لیں کیونکہ یہ عوامی فلاح و بہبود میں تعاون کرتے ہوئے ایک عظیم مقصد کی تکمیل کرے گا۔

پیش کی گئی اشیاء میں  روایتی فن پاروں کا ایک منظم سلسلہ ہے، جس میں متحرک پینٹنگز، نازک مجسمے، ملکی دستکاری، دلکش لوک اور قبائلی نوادرات شامل ہیں۔ ان خزانوں میں روایتی طور پر عزت اور احترام کی علامت کے طور پر عطا کی جانے والی اشیاء ہیں، جن میں روایتی انگ وَسترا، شال، ٹوپی اور روایتی تلواریں شامل ہیں۔

یہ خاص طور پر  قابل ذکر مذہبی نوادرات کا مجموعہ ہے، جس  میں ایودھیا میں واقع   شری رام مندر اور دوارکا میں شری دوارکادھیش  مندر جیسے  باریکی سے تیار کئے گئے نمونے شامل ہیں۔ اس کے علاوہ  نیلامی میں، ہندو دیوی دیوتاؤں کے شاندار مجسمے بھی پیش کئے گئے ہیں، جو اس خاص  نمائش کو  روحانی جہت عطا کرتے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002YX2R.jpg

Image

پچوائی کی پینٹنگز اور فنکاری  کے بہت سے دیگر  منفرد قسم کے   کام  اس نمائش کی رونق  میں اضافہ کرتے ہیں۔کھادی کی  شال، چاندی کی  فلیگری ، ماتا نی پچیڑی آرٹ، گونڈ آرٹ اور مدھوبنی  آرٹ جیسی مخصوص اور انمول اشیاء اس نمائش میں شامل  ہیں،جو  ہندوستان کے متنوع ثقافتی ورثے کی نمائندگی کرتے ہوئے نمائش  میں مزید گہرائی  کا اضافہ کرتی ہیں۔

مرکزی وزیر جناب شیخاوت نے نیشنل گیلری آف ماڈرن آرٹ (این جی ایم اے) میں منعقد ہونے والے مشہور ریت آرٹسٹ اور پدم شری ایوارڈ یافتہ، جناب  سدرسن پٹنائک کے ذریعہ ریت کے فن کے ایک خصوصی مظاہرے اور تخلیق کا بھی افتتاح کیا۔ یہ تقریب وشوکرما دیوس کے موقع پر موضوعی جشن کا حصہ ہے، جس میں ہندوستان کے وزیر اعظم کی یوم پیدائش بھی منائی جاتی ہے۔ اس مبارک موقع پر جناب  پٹنائک نے  ریت اور 2000 مٹی کے چراغ یعنی دیوں کا استعمال کرتے ہوئے ایک غیر معمولی مجسمہ تیار کیا ۔ یہ تنصیب وشوکرما کی روح اور ’’وِکست بھارت‘‘ (ترقی یافتہ ہندوستان) کے موضوع کا واضح  عکاس  ہے۔ فنکاری اور علامت کا یہ دلکش امتزاج جشن کا مرکز بننے کا وعدہ  ہے، جو نہ صرف جناب  پٹنائک کی شاندار کاریگری کی عکاسی کرتا ہے بلکہ گہرے ثقافتی اور روحانی اخلاقیات کا بھی عکاس ہے ، جس سے’’وِکِسِت بھارت‘‘کے عزم کومزید تقویت ملتی ہے۔

Image

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005IG33.jpg

 

***

ش ح۔ ک ا



(Release ID: 2055652) Visitor Counter : 19