نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
نائب صدر جمہوریہ 14-15 ستمبر 2024 کو مہاراشٹر کا دورہ کریں گے
نائب صدر جمہوریہ 15 ستمبر کو ممبئی کے ایلفنسٹن ٹیکنیکل ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج میں سمودھن مندر کا افتتاح کریں گے
نائب صدر جمہوریہ 15 ستمبر کو رام دیو بابا یونیورسٹی، ناگپور میں ڈیجیٹل ٹاور کا افتتاح کریں گے
Posted On:
13 SEP 2024 7:42PM by PIB Delhi
نائب صدر جمہوریہ ہند، جناب جگدیپ دھنکھڑ 14-15 ستمبر، 2024 کو ممبئی اور ناگپور، مہاراشٹر کے دو روزہ دورے پر ہوں گے۔
جناب دھنکھڑ 15 ستمبر 2024 کو ایلفنسٹن ٹیکنیکل ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج، ممبئی میں سمودھن مندر کے افتتاح کے موقع پر مہمان خصوصی ہوں گے۔
اس کے بعد نائب صدر جمہوریہ اسی دن ناگپور جائیں گے، جہاں وہ رام دیو بابا یونیورسٹی میں ڈیجیٹل ٹاور کا افتتاح کریں گے۔
14 ستمبر کو ممبئی پہنچنے پر نائب صدر راج بھون، ممبئی کا دورہ بھی کرنے والے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ م ع ۔ن ا۔
U- 10920
(Release ID: 2054753)
Visitor Counter : 39