وزارت سیاحت
azadi ka amrit mahotsav

وزارت سیاحت خصوصی مہم 4.0 کے دوران سوچھتا اور زیر التواء  معاملات  کو کم کرنے  کےلیے پر عزم  ہے

Posted On: 13 SEP 2024 4:35PM by PIB Delhi

حکومت ہند نے 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2024 تک خصوصی مہم 4.0 کا اعلان کیا ہے جس میں سوچھتا اور حکومت میں زیر التواء  معاملات کو کم کرنے  پر توجہ مرکوز کی  گئی ہے۔

خصوصی مہم 3.0 میں اس طرح کی آخری مہم کے دوران، وزارت سیاحت اور اس کے ماتحت دفاتر اور تنظیمیں جیسے انڈیا ٹورزم ڈومیسٹک آفسز، نیشنل کونسل فار ہوٹل منیجمنٹ اینڈ کیٹرنگ ٹیکنالوجی (این سی ایچ ایم سی ٹی) ، سینٹرل انسٹی ٹیوٹ آف ہوٹل مینجمنٹ (سی آئی ایچ ایمز) ، ہندوستانی کیولینری   انسٹی ٹیوٹ  (آئی سی آئیز) ، یووا ٹورازم کلبز (وائی ٹی سی)  نے حکومت ہند کی طرف سے چلائی جانے والی خصوصی مہم 3.0 میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

خصوصی مہم 3.0 کے دوران، سیاحت کی وزارت نے ملک بھر میں 412 ’سوچھتا مہمات‘ چلائیں۔ کل 3496 حقیقی فائلوں کو ختم کیا گیا اور 1633 الیکٹرانک فائلوں کو بند کیا گیا۔ خصوصی مہم 3.0 کے تحت نافذ کی گئی سرگرمیوں کو سوشل میڈیا پر خصوصی مہم 3.0 کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے وسیع پیمانے پر پھیلایا گیا۔

وزارت اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کوششیں کر رہی ہے کہ 02 اکتوبر 2024 سے 31 اکتوبر 2024 تک ہونے والی آئندہ خصوصی مہم 4.0 کے اہداف کامیابی سے حاصل کیے جائیں۔

************

ش ح۔م ا۔ ت ح

U:10891


(Release ID: 2054671) Visitor Counter : 36


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Kannada