وزارت دفاع

ڈی آر ڈی او اور بھارتی بحریہ نے  اڈیشہ کے ساحل سے دور  وی ایل ایس آر ایس اے ایم  کے مسلسل دوسری بار  فلائٹ تجربے  میں کامیابی حاصل کی

Posted On: 13 SEP 2024 2:47PM by PIB Delhi

دفاعی تحقیق وترقی کی تنظیم (ڈی آر ڈی او) اور بھارتی بحریہ نے ورٹیکل لانچ شاٹ رینج  سرفیس ٹو ایئر میزائل (وی ایل ایس آر ایس اے ایم) کا کامیاب تجربہ کیا۔ یہ تجربہ 13ستمبر 2024 کو اڈیشہ کے چنڈی پور کے انٹی گریٹڈ ٹیسٹ ( آئی ڈی آر) سے انجام دیا۔

اس میزائل نے انتہائی کم اونچائی  پر پرواز کرتے ہوئے ایک تیز رفتار ہوائی ہدف کو نشانہ بنایا اور سمندری اسکیمنگ  خطرے کا معائنہ کیا۔ اس تجربے سے اہداف کو ناکام بنانے کی   اس میزائل کی  درستگی اور صلاحیت کا مظاہرہ  ہوا۔  یہ تجربہ 12 ستمبر 2024 کے پہلے تجربے کے بعد انجام دیا گیا، جس میں  وی ایل ایس آر ایس اے ایم میزائل نے کم اونچائی کے ایک اور ہدف کو باآسانی نشانہ بنایا تھا۔ ان مسلسل تجربوں سے نہ صرف  ہتھیاروں کے نظام کے اہتمام کا اظہار ہوتا ہے بلکہ اس نظام کے مختلف  اجزاء  میں  کی گئی حالیہ  تبدیلیوں کی بھی تصدیق ہوتی ہے۔

 رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ نے ان کامیاب فلائٹ تجربوں کے لیے  ڈی آر ڈی  او  ، بھارتی بحریہ اور  تمام متعلقہ ٹیموں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی سے لیس اس میزائل سے مسلح افواج  کے ٹیکنالوجکل  فروغ میں مزید اضافہ ہوگا۔

دفاعی تحقیق و ترقی کے محکمہ کے سکریٹری اور ڈی آر ڈی او کے چیئرمین ڈاکٹر سمیر وی کامنت  نے بھی   وی ایل ایس آر ایس اے ایم نظام  کے  فلائٹ تجربہ میں  مصروف  ٹیموں کو مبارک باد دی۔

 

PIC(9)XV3A.jpg

*******

(ش ح ۔ک ح۔ خ م (

U.NO: 10881



(Release ID: 2054552) Visitor Counter : 29