خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

خواتین و اطفال کی وزارت خصوصی مہم 4.0 کے دوران صفائی ستھرائی اور زیرالتوا کاموں میں تخفیف لانے کے لیے پرعزم ہے

Posted On: 12 SEP 2024 7:24PM by PIB Delhi

حکومت ہند نے 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2024 تک خصوصی مہم 4.0 کا اعلان کیا ہے جس میں سوچھتا اور حکومت میں زیر التواء کاموں کو کم کرنے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

خصوصی مہم 3.0 میں پچھلی اس طرح کی مہم کے دوران، خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت نے ماہانہ بنیادوں پر زیر التواء ریفرنسز کا ازالہ کرنے کے لیے مسلسل کوششیں کیں۔

خصوصی مہم 3.0 کے دوران، وزارت نے 5049 عوامی شکایات اور 1199 عوامی شکایات کی اپیلوں کا ازالہ کیا تھا، اس طرح عوامی شکایات کو کم کرنے کے اپنے عزم پر عمل پیرا رہی۔

وزارت کاغذات کے بوجھ سے بچنے کے لیے ای۔فائل  طریقہ کار کا استعمال کرتی ہے اور ریکارڈ  کی انتظام کاری سے متعلق طور طریقوں کے ایک جزو کے طور پر خصوصی مہم کے تحت مذکورہ بالا مہم کے دوران 339 ای۔فائلوں کا جائزہ لیا گیا اور ان کا ازالہ کیا گیا۔

وزارت آئندہ منعقد ہونے والی خصوصی مہم 4.0 میں اپنی کوششوں کو مزید بہتر بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

*****

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:10852


(Release ID: 2054329) Visitor Counter : 90
Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil