وزارت آیوش
azadi ka amrit mahotsav

آیوش کی وزارت نے خصوصی مہم 3.0 کے تحت 1346 عوامی شکایات کا ازالہ کیا

Posted On: 12 SEP 2024 1:41PM by PIB Delhi

آیوش  کی وزارت نے خصوصی مہم 3.0 کے حصول کے ساتھ نمایاں پیش رفت کی ہے ، جس کا مقصد کام کی جگہوں  پر صفائی  ستھرائی کو بہتر بنانا اور برقرار رکھنا ہے ۔ اس ملک گیر پہل کی تیاری  نومبر 2023 سے اگست 2024 تک وزارت نے مختلف زیر التواء معاملات  کی نشاندہی کرنے  اور ان کا تصفیہ کرنے کیلئے کیا ہے، جن میں اراکین پارلیمنٹ کے 33 حوالہ جات ، پارلیمان کے 18 معاملات، 1346 عوامی شکایات کا ازالہ  ، 187 عوامی شکایات سے متعلق کی گئی اپیلیں ، 765 فائل مینجمنٹ کے  امور اور 11 صفائی مہمات شامل ہیں ۔

اس پہل کا مقصد کام کے ماحول کو  بہتر بنانا  اور کام کی جگہ کے مجموعی تجربے کو بہتر بنانا ہے جبکہ حوالہ جات سے مؤثر طریقے سے نمٹنا ہے۔ یہ مہم وزارت کے دفاتر میں صفائی ستھرائی کو برقرار رکھنے پر زور دیتی ہے ۔ یہ اقدامات کام کے بہتر ماحول کو فروغ دینے اور ملازمین کی پیداواری صلاحیت کو مہمیز دینے کیلئے   کئے گئے ہیں ۔

 وزارت ،جو اب خصوصی مہم 4.0 کے لیے تیاری کر رہی ہے ۔آیوش کی وزارت  نے اپنے تمام عہدیداروں کو ایک عہد کے ذریعے صاف اور فضلہ سے مبّرا بھارت  کو فروغ دینے کا عہد کیا ہے ۔ سکریٹری ویدیہ  راجیش کوٹیچا نے سینئر عہدیداروں پر زور دیا ہے کہ وہ مہم کے دوران اہداف کے کامیاب حصول کے لیے کوششیں کریں ۔ روزانہ کی پیش رفت کی نگرانی کے لیے ایک فعال  ٹیم  کو اس تعلق سے ذمہ داریاں تفویض کی گئی ہیں۔  مختلف اداروں ، تنظیموں اور کونسلوں نے اپنے کیمپس اور عوامی علاقوں بشمول بس اسٹیشنوں ، پارکوں ، جڑی بوٹیوں کے باغات اور آبی ذخائر میں صفائی کی کوششیں شروع کی ہیں ۔ سینئر حکام اور آیوش کمیونٹی کے اراکین نے اس پہل کے حصے کے طور پر آیوش بھون اور اس کے اطراف  کی صفائی میں حصہ لیا ۔ سوچھتا مہم کی طرح آیوش کی وزارت نے بھی تمام تحقیقی کونسلوں اور قومی اداروں کو اس ملک گیر مہم میں فعال شرکت کی ہدایت دی  ہے ۔

****

ش ح۔ف خ ۔ خ م

U:10828


(Release ID: 2054128) Visitor Counter : 47