جل شکتی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر جناب سی آر پاٹل نے گنگا کی بحالی پر بااختیار ٹاسک فورس کے 12ویں میٹنگ کی صدارت کی

Posted On: 11 SEP 2024 5:28PM by PIB Delhi

گنگا کی بحالی پر بااختیار ٹاسک فورس (ای ٹی ایف)کے 12ویں میٹنگ کی صدارت وزیر مملکت  ڈاکٹر راج بھوشن چودھری کی موجودگی میں جل شکتی کے وزیرسی آر پاٹل نے کی۔  اس میٹنگ میں اعلیٰ حکام بشمول پینے کےصاف پانی اور صفائی کا محکمہ او ایس ڈی جناب اشوک کے مینا ، جناب راکیش کمار ورما (اے ایس )، جناب راجیو کمار متل (ڈی جی)، ایگزیکٹوڈائریکٹرز، اور وزارت توانائی، وزارت سیاحت، ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت اور ماحولیات جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت کے نمائندے موجود تھے۔ اس  اجلاس میں پرنسپل سکریٹری حکومت اتر پردیش جناب انوراگ سریواستو،ایڈیشنل سکریٹری حکومت بہار جناب سنیل کمار یادو،ریاستی سکریٹری حکومت اتراکھنڈجناب شیلیش بگولی،ریاستی سکریٹری حکومت جھارکھنڈ جناب سنیل کماراورپروجیکٹ ڈائریکٹر ایس پی ایم جی مغربی بنگال اور محترمہ نندنی گھوش نے  شرکت کی۔

  اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل جناب این ایم سی جی راجیو کمار متل نے مختلف مسائل پر تفصیلی پریزنٹیشن دی اور وزیر کو سابقہ میٹنگ سے لے کر اب تک ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00141DR.png

اس اجلاس کے دوران دریائے گنگا کی بحالی کے لیے ایک جامع ایکشن پلان پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ کلیدی موضوعات میں نمامی گنگا پروگرام کے تحت پیش رفت شامل تھی، جس میں تجدید شدہ  پانی کے دوبارہ استعمال، حیاتیاتی تنوع کے تحفظ، آلودہ دریا کے حصوں کا تدارک، اور ریورایکشن پلان کے نفاذ  اور قدرتی کاشتکاری پر خصوصی توجہ دی گئی ۔

 اس موقع پر مرکزی وزیر نے گنگا سے متعلق پروجیکٹوں کی پیش رفت کی قریبی نگرانی اور جائزہ لینے کے لیےشراکت دار  کے درمیان ایک متفقہ نقطہ نظر،تحفظ کے لیے وقف شدہ کوششوں کے ذریعے مقدس ندی کے تقدس کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ دریا کی صفائی میں دیہی اور شہری صفائی ستھرائی کی کوششوں کا بڑا کردار ہے، انفراسٹرکچر کی تعمیر کے اہداف کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت دی ۔

Text Box: 1.	All the State Government should complete the ongoing projects timely and expedite the submission of Detailed Project Reports for the polluted stretches.2.	State Governments should focus on rural sanitation and ensure that all the villages are declared ODF plus status and get the required verification done.3.	State Governments should map all the Nullahs/drains flowing through the villages into the river and send a report to NMCG.4.	The O&M of the STPs should be monitored carefully.5.	Complete coverage for online monitoring should be ensured by installation of Online Continuous Emission Monitoring Systems (OCEMS) in all the STPs and connecting it to Platform for Real-time Monitoring of Yamuna and Ganga (PRAYAG) in NMCG.

وزیرموصوف نے ریاستی حکومتوں کو ہدایت دی کہ وہ آلودگی میں کمی کی کوششوں کو مکمل کرنے میں این ایم سی جی کی مدد کریں تاکہ  ندی کی صفائی کی کوششوں کو اگلے درجے تک لے جایا جاسکے۔

مرکزی وزیر جناب سی آر پاٹل نے ملک میں دریائے گنگا کے روحانی رابطے پر زور دیا اور ہدایت دی کہ اس مقدس دریا کے کنارے سیاحت کی صلاحیت کو بروئے کار لایا جائے، اس سے خطے کی معیشت ترقی کرے گی اور بنیادی ڈھانچے کو بھی فروغ ملے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004Y74M.png

Text Box: Reuse of Treated Waste Water1.	The Minister Jal Shakti emphasized on reuse of treated water and mentioned that there is a need for reuse of treated water and the same should be considered as an important resource. The reuse should be promoted and all possible options should be looked into. 2.	He mentioned that a National Framework for Reuse of Treated Water has been released by NMCG and directed that all the states should develop/update their framework aligned to national framework. 3.	He directed that Ministry of Power should ensure and promote reuse of treated water in the sector. The economics of reuse would need to be relooked into considering the cost of using fresh water in the sector.4.	It emerged in the meeting that reuse in construction and other sectors would also be looked into.

 مرکزی وزیر سی آر پاٹل نے اس بات پربھی زور دیا کہ  اربن  ریور منیجمنٹ پلانس کے منصوبے شہر کی سطح پر دریا کی بحالی کی کوششوں کے لیے ایک جامع نقطہ نظر فراہم کرتے ہیں اور ان کو شہری ندیوں کی صحت کو بہتر بنانے کے لیے مرکزی دھارے میں لایا جانا چاہیے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ریور سٹی الائنس (آر سی اے) کو دریائی شہروں کے درمیان تعاون کو یقینی بنانے پر توجہ دینی چاہیے اور اسے دریا سے متعلق مسائل کے حل کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرنا چاہیے۔ انہوں نے صاف ندیوں کے لیے اسمارٹ لیب کے تصور کی تعریف کی جو ڈنمارک کے تعاون اور آئی آئی ٹی (بی ایچ یو) کے  ساتھ تیار کیا جا رہا ہے   جو ملک میں چھوٹے ندیوں کی بحالی کی کوششوں میں مدد کرے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006925W.png https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image007AM4K.png

وزیر موصوف نے گنگا  کے نشیبی علاقے میں قدرتی کھیتی کے طریقوں کو اپنانے کی ضرورت پر زور دیا کیونکہ اس سے دریا کی بحالی میں مدد ملے گی۔ زراعت کی وزارت نے کہا کہ وہ این ایم سی جی کے اس اقدام کی حمایت کریں گے اور اس پہل کو آگے بڑھانے کے لیے فعال طور پر تعاون کریں گے نیز قدرتی کاشتکاری کے تحت سرگرمیوں پر توجہ  کرنے کے لیے ایک ایکشن پلان بھی تیار کیا جائے گا۔

ادارہ جاتی ترقی کی پہل کے طور پر، پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کے محکمے اور  این ایم سی جی کے  ذریعے مشترکہ طور پر صاف گنگا ورکشاپ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ ڈی جی سی ایسزکواقدامات کے بارے میں آگاہ کیا جاسکے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image008D2KH.pnghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0090JD3.png

وزیر موصوف نے دریا کے احیاء کے مقصد کو آگے بڑھانے کے لیے  تمام شراکت دار کی مشترکہ کوششوں پر زور دیا اور کہا کہ ای ٹی ایف دریا سے متعلق مسائل پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔  اور کہا کہ  تمام شراکت دار  گنگا ندی کی بحالی کی کوششوں کو اگلی سطح پر لے جانے کے لیے عزت مآب وزیر اعظم کے طے کردہ اہداف کو حاصل کرنے کے لیے مل کر کام کریں گے اور اسے ایک ماڈل بنائیں گے۔

************

ش ح۔م ح۔م ذ

U:10819


(Release ID: 2054104) Visitor Counter : 32


Read this release in: English , Hindi , Gujarati , Tamil