وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

آئی بی سی نے "تنازعات سے بچنے اور پائیدار ترقی کے لیے ذہن سازی کا عمل" کے موضوع پر  دوسرے بین الاقوامی بدھسٹ میڈیا کنکلیو کا انعقاد کیا

Posted On: 11 SEP 2024 6:19PM by PIB Delhi

بین الاقوامی بدھسٹ کنفیڈریشن (آئی بی سی) اور وویکانند انٹرنیشنل فاؤنڈیشن (وی آئی ایف) نے "تنازعات سے بچنے اور پائیدار ترقی کے لیے ذہن سازی کا عمل " کے موضوع پردوسرے بین الاقوامی بدھسٹ میڈیا کنکلیو کا آغاز کیا۔ ہندوستانی فٹ بال ٹیم کے سابق کپتان جناب بائیچنگ بھوٹیا نے اس تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب کا آغاز وی آئی ایف کے چیئرمین مسٹر گرومورتی، وین جنگچک چوڈن، آئی بی سی کے سکریٹری جنرل، ڈاکٹر اروند گپتا، وی آئی ایف ڈائریکٹر کے ساتھ تین بار کے گریمی ایوارڈ یافتہ جناب رکی کیج نے شمع روشن کیے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001MS0J.jpg

مہمان اعزازی جناب بائیچنگ بھوٹیا نے اس بات پر زور دیا کہ بدھ مت زندگی کا ایک طریقہ ہے۔ انہوں نے کہا "بدھ کی تعلیمات میں امن اور قربانی کا پیغام ہے"۔ جناب بھوٹیا نے کہا کہ بدھ مت کا امن اور بھائی چارے کو یقینی بنانے میں اہم کردار ہے اور دنیا بھر میں بدھ مت کے پیغام کو پھیلانے میں میڈیا کا اہم رول ہوگا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002Z901.jpg

وی آئی ایف کے ڈائریکٹر اروند گپتا نےکہا کہ تہذیبی اقدار کی بحالی کے لیے فکر اور عمل اہم ہے۔ کئی سالوں سے ہندو اور بدھ مت کے دانشوروں کو ان مسائل پر گفتگو کرنے کا موقع ملا ہے۔

یہ ضروری ہے کہ اخلاقی طرز عمل اور روشن خیالی پر بدھ مت کی توجہ کو میڈیا کے ذریعہ متوازن اور اخلاقی رپورٹنگ کے لیے شامل کیا جائے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003WN1T.jpg

آئی بی سی کے سکریٹری جنرل شارتسے کھنسور رنپوچے جنگچپ چوڈن نے ایک ایسی دنیا پر زور دیا جو سچائی، ہمدردی اور پرہیزگاری پر مبنی ہو، جو بدھ مت کی تعلیمات کی اہم خصوصیات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک ایسے وقت میں جب لالچ اور تنازعات بڑھ رہے ہیں، مہاتما بدھ کی رہنمائی کی اشد ضرورت ہے۔

وی آئی ایف کے چیئرمین، جناب گرومورتی نے کہا کہ گزشتہ چند سو سالوں میں دنیا کو بہت زیادہ نقصان پہنچا ہے۔ دوسری طرف، ہندوستان نے عظیم ترین فلسفیانہ روایات کو جنم دیا، انہوں نے بتایا کہ جدید مواصلات کے لیے ان کی اہمیت ہے۔

میڈیا کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے، آئی بی سی کے ڈی جی جناب ابھیجیت ہلدر نے نشاندہی کی کہ اس تقریب میں  میڈیا کی جانب سے پرجوش ردعمل کا مشاہدہ کیا گیا اور یہ کہ آئی بی سی اپنا اگلا کنکلیو بڑے پیمانے پر منعقد کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ تنازعات سے بچنے اور پائیدار ترقی کے شعبے میں بدھ مت کی تعلیمات کو دنیا نے اپنایا۔ یہ حقیقت کہ ہندوستان بدھ کی سرزمین ہے، ہم سب کے لیے ایک کشش ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ ت ع(

10790

 



(Release ID: 2053903) Visitor Counter : 21


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil