نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ ورچوئل بات چیت کی
وکست بھارت کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ایک ون اسٹاپ یوتھ انگیجمنٹ ہب کے طور پر ایم وائی بھارت پلیٹ فارم کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا
Posted On:
11 SEP 2024 6:06PM by PIB Delhi
نوجوانوں کے امور اور کھیل اور محنت و روزگار کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے آج نئی دہلی میں مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے نوجوانوں کے محکموں کے وزراء کے ساتھ ورچوئل بات چیت کی۔ میٹنگ کا ایجنڈا ایم وائی بھارت پلیٹ فارم کو "وکِسِت بھارت" (ترقی یافتہ ہندوستان) کی تعمیر کے مشن میں نوجوانوں کو شامل کرنے کے لیے ایک ون اسٹاپ حل میں تبدیل کرنے پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔
میٹنگ کے دوران، ڈاکٹر منڈاویہ نے کہا، "اپنے نوجوانوں کی امنگوں کو صحیح معنوں میں پورا کرنے کے لیے، ہمیں انہیں ایسے مواقع اور پروگرام فراہم کرنے چاہئیں جو ان کے خوابوں اور عزائم کے مطابق ہوں۔ ایم وائی بھارت پلیٹ فارم فی الحال سی وی بلڈر، تجرباتی سیکھنے کے مواقع، رضاکارانہ اختیارات، اور دیگر متعدد خدمات پیش کرتا ہے۔ مزید برآں ، ہمارا مقصد ہنر مندی کے اقدامات، آن لائن سیکھنے کے ماڈیول، اور روزگار کے پورٹل تک رسائی کو شامل کرنے کے لیے ان پیشکشوں کو بڑھانا ہے۔"
انہوں نے جلد ہی شروع کیے جانے والے ایسے کئی نئے اقدامات کا بھی اعلان کیا، جن کی قیادت نوجوان خود کریں گے۔ پہلا اقدام ' ایم وائی بھارت آؤٹ ریچ پروگرام' ، پلیٹ فارم کے بارے میں بیداری پیدا کرے گا اور ملک بھر کے نوجوانوں کو اس کی منفرد پیشکش پر توجہ مرکوز کرے گا۔ یہ پروگرام پلیٹ فارم کے فوائد کو اجاگر کرے گا، جس کا مقصد نوجوانوں کی زیادہ سے زیادہ شرکت ہے۔
دوسرا اقدام، ’سیوا سےسیکھن‘، نوجوانوں میں خدمت کا جذبہ پیدا کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس پروگرام کا ایک حصہ، رضاکاروں کے طور پر خدمات انجام دینے کے لیے نوجوانوں کے لیے اسپتالوں کی نشاندہی کی جائے گی، جہاں انھیں صحت کی اہم اسکیموں پر مرکوز کیا جائے گا اور اسپتال کی کارکردگی اور مریضوں کی مدد کو بہتر بنانے کے لیے مختلف کام تفویض کیے جائیں گے۔
تیسرا اقدام ، ’سوچھ بھارت: نیا سنکلپ‘، کا مقصد نوجوانوں کو بڑے پیمانے پر صفائی مہم میں شامل کرنا ہے جس کا مقصد پورے ملک کے مختلف مقامات سے واحد استعمال کے پلاسٹک کو اکٹھا کرنا ہے۔ یہ اقدام نوجوانوں کو ماحولیاتی استحکام اور صفائی میں شامل کرنے کے حکومت کے مشن کے مطابق ہے۔
ڈاکٹر منڈاویہ نے حکومت کے وژن کا مزید اعادہ کرتے ہوئے کہا، "2047 تک ایک ترقی یافتہ ہندوستان کےحصول کے لیے ، یہ ضروری ہے کہ ہم اپنے نوجوانوں کو ہر ممکن طریقے سے جوڑیں اور ان کے ساتھ مصروف عمل ہوں۔" انہوں نے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے مطالبہ کیا کہ وہ اس وژن کو عملی جامہ پہنانے میں مرکز کے ساتھ مل کر کام کریں۔
اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ،نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی مرکزی وزیر مملکت، محترمہ رکشا کھڈسے نے ایم وائی بھارت پلیٹ فارم پر نوجوانوں کی شمولیت کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں پر زور دیا کہ وہ اپنے دائرہ اختیار میں نئے اعلان کردہ پروگراموں کو فعال طور پر فروغ دیں تاکہ زیادہ سے زیادہ رسائی اور اثر کو یقینی بنایا جا سکے۔
یہ بات چیت قوم کی تعمیر میں نوجوانوں کی شراکت کو فروغ دینے کے مشترکہ عزم کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ ہر نوجوان ہندوستانی کو ملک کی ترقی میں بامعنی تعاون کرنے کا موقع ملے۔
۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض ۔ ت ع(
10789
(Release ID: 2053875)
Visitor Counter : 50