نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

ڈاکٹر من سکھ مانڈوِیا نے پیرس 2024 پیرالمپکس میں غیر معمولی حصولیابی کے لیے بھارت کے پیرالمپئنس کی ستائش کی


پیرس میں بھارت کے پیرالمپئن چیمپئنس کی تاریخی کامیابی کے لیے انہیں مبارکباد دی

حکومت ایتھلیٹوں اور کوچوں کو مکمل تعاون فراہم کرے گی، اس امر کو یقینی بنانے کے لیے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کرے گی کہ وہ اپنی اعلیٰ ترین صلاحیتوں  تک پہنچیں: مرکزی وزیر

Posted On: 10 SEP 2024 6:47PM by PIB Delhi

نوجوانوں کے امور اور کھیل کود اور محنت و روزگار کے مرکزی وزیر ڈاکٹر من سکھ مانڈوِیا  نے  نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ رکشا کھڈسے کے ساتھ بھارتی پیرالمپک ٹکڑی کے بقیہ اراکین کے نئی دہلی پہنچنے پر آج انہیں مبارکباد دی۔ وزراء نے ایتھلیٹوں کو تہہ دل سے مبارکباد دی اور پیرس 2024 پیرالمپک گیمز میں ان کی شاندار حصولیابی کی خوشیاں منائیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001UGPV.jpg

ایتھلیٹوں سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر من سکھ مانڈوِیا نے اس فخر اور مسرت کا اظہار کیا جسے پورے ملک نے محسوس کیا۔ انہوں نے انہیں یقین دلایا کہ حکومت ہند کھلاڑیوں اور کوچوں کی مکمل حمایت جاری رکھے گی، اور اس امر کو یقینی بنانے میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کرے گی کہ وہ اپنی اعلیٰ ترین صلاحیتوں تک پہنچیں۔ انہوں نے کھلاڑیوں کو غیر متزلزل جذبے اور عزم کے ساتھ مستقبل کے پیرا لمپکس کی تیاری کرنے کی بھی ترغیب دی۔

کھیلوں کی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے کے لیے حکومت کے عزم کو اجاگر کرتے ہوئے، ڈاکٹر مانڈوِیا نے بتایا کہ پیرس پیرا لمپکس میں 84 شرکاء میں سے 50 کو ٹارگٹ اولمپک پوڈیم اسکیم (ٹی او پی ایس) کے ذریعے مدد ملی، جبکہ دیگر کھیلو انڈیا پروگرام، عمدگی کے قومی مراکز (این سی او ای)، یا دیگر سرکاری امدادی اقدامات کے مستفیدین تھے ۔

حالیہ برسوں میں ہندوستان کی بہتر ہوتی کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے، انہوں نے ملک کی نمایاں پیش رفت پر زور دیا، جو پیرا اولمپک گیمز میں جیتنے والے تمغوں کی تعداد سے ظاہر ہوتی ہے۔ انہوں نے فخر کے ساتھ کہا کہ ہندوستان نے پیرس 2024 پیرالمپکس میں 29 تمغے حاصل کیے، جبکہ ٹوکیو 2020 پیرالمپکس میں 19 تمغے حاصل کیے تھے، جس سے کافی بہتر کارکردگی کا اظہار ہوتا ہے۔

ڈاکٹر مانڈوِیانے پیرس 2024 پیرا لمپکس کی کئی اہم کامیابیوں پر بھی روشنی ڈالی، جس میں بھارت کے لیے سب سے زیادہ یعنی 5 مرتبہ ڈبل پوڈیم پر پہنچنابھی شامل ہے۔ انہوں نے پیرالمپکس کے یکے بعد دیگرے ایڈیشنوں میں تمغے جیتنے والے 11 کھلاڑیوں کی شاندار مستقل مزاجی کا بھی اعتراف کیا۔ مزید برآں، ان کھیلوں میں پہلی مرتبہ حصہ لینے والے 12 ایتھلیٹس نے اپنا پہلا پیرا اولمپک تمغہ جیت کر قابل ذکر اثرات مرتب کیے۔ مقابلوں میں ایک عالمی ریکارڈ اور چار پیرا اولمپک ریکارڈز کے ساتھ پانچ نئے ریکارڈز بھی قائم ہوئے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002TDLY.jpg

پیرا ایتھلیٹوں کی حمایت کے لیے حکومت کے عزم کو مزید اجاگر کرتے ہوئے، ڈاکٹر مانڈوِیا نے بتایا کہ سپورٹ اسٹاف کی تخصیص 100 فیصد سے تجاوز کر گئی  ہے، اور یہ پیرا ایتھلیٹوں اور ان کے ذاتی کوچوں کی خصوصی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اسٹینڈرڈ 30 فیصد سے زیادہ ہے۔

انہوں نے فخر کے ساتھ یہ بھی اعلان کیا کہ پیرس 2024 پیرا اولمپکس میں ہندوستانی ایتھلیٹس کی تاریخی شرکت کا مشاہدہ کیا گیا، جس میں پہلی بار 46 نے حصہ لیا اور 32 ہندوستانی خواتین ایتھلیٹس نے گیمز میں حصہ لیا۔

آج موجود 17 تمغہ فاتحین میں شامل تھے: پیرا ایتھلیٹکس- طلائی تمغہ فاتحین: نودیپ، دھرم بیر، سُمت انتل، پروین کمار؛ نقرئی تمغہ فاتحین: یوگیش کتھونیا، نشاد کمار، شرد کمار، اجیت سنگھ، سچن کھلاری؛ کانسے کا تمغہ فاتحین: پریتی پال، مری یپا، ہوکاتو سیما، سندر سنگھ گرجر اور سمرن شرما۔ پیرا – تیر اندازی- ہروندر سنگھ (طلائی) اور شیتل دیوی (کانسہ)  اور پیرا – جوڈو سے کپل پرمار (کانسہ)

**********

 

(ش ح –ا ب ن)

U.No:10746



(Release ID: 2053533) Visitor Counter : 34


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil