وزارتِ تعلیم
این سی ٹی ای نے تعلیمی سال22-2021 اور 23-2022 کے لیے ٹیچر ایجوکیشن انسٹی ٹیوشنز کی کارکردگی سے متعلق آگہی رپورٹ داخل کرنے کے لیے نوٹس جاری کیا
Posted On:
10 SEP 2024 12:34PM by PIB Delhi
نیشنل کونسل فار ٹیچر ایجوکیشن(این سی ٹی ای) ایک قانونی ادارہ ہے جو 17 اگست 1995 کو نیشنل کونسل فار ٹیچر ایجوکیشن ایکٹ،1993(نمبر 73 آف 1993)کے تحت وجود میں آیا تاکہ ملک بھر میں اساتذہ کے تعلیمی نظام کی منصوبہ بند اور مربوط ترقی کو حاصل کیا جاسکے، اساتذہ کے تعلیمی نظام اور اس کے ساتھ متعلقہ معاملات کے لیے ریگولیشن اور ضابطوں اور معیارات کو مناسب طریقے سے برقرار رکھاجاسکے ۔
یہ معلوم کرنے کے لیے کہ آیا تسلیم شدہ ادارے این سی ٹی ای ایکٹ1993 کی دفعات کے مطابق کام کر رہے ہیں،کونسل نے تسلیم شدہ اداروں پر جوابدہی کو نافذ کرنے اور ملک بھر میں اساتذہ کے تعلیمی شعبے میں کوالٹی اور خدمات کی فراہمی میں بہتری لانے کے لیے ضابطے ، معیارات اور رہنما اصول بنائے۔کونسل کی جنرل باڈی نے 5 اگست 2024 کو منعقدہ اپنے 61ویں میٹنگ میں فیصلہ کیا کہ تمام موجودہ ٹیچر ایجوکیشن انسٹی ٹیوشن (ٹی ای آئیز)کو این سی ٹی ای پورٹل پر سال کے لحاظ سے تعلیمی سال 22-2021 اور 23-2022 کے لیے کارکردگی سے متعلق آگہی رپورٹ(پی اے آر) کو لازمی طور پر پیش کرنا ضروری ہے۔
کونسل کے مندرجہ بالا فیصلے کی روشنی میں،این سی ٹی ای نے09ستمبر2024 کو ایک پبلک نوٹس جاری کیا ہے جو این سی ٹی ای کی ویب سائٹ https://ncte.gov.in پر دستیاب ہے تاکہ تسلیم شدہ ٹیچر تعلیمی ادارے تعلیمی سال 22-2021 اور 23-2022کے لیے آن لائن موڈ کے ذریعے مذکورہ پی اے آر پورٹل پرای اے آر داخل کرسکیں۔ پی اے آر پورٹل ، یعنی https://ncte.gov.in/par کا لنک بھی پبلک نوٹس میں دیا گیا ہے۔ آن لائن پی اے آر جمع کرانے کی ٹائم لائن09ستمبر 2024 سے 10نومبر2024 (رات 11:59 تک) ہوگی۔
********
ش ح۔ ف ا۔ع ن
(U: 10725)
(Release ID: 2053398)
Visitor Counter : 78