عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

مالدیپ کےسول سرونٹس کے لیے 33 واں صلاحیت سازی کا پروگرام آج این سی جی جی مسوری میں شروع ہوا


یہ این سی جی جی اورسی ایس سی کے درمیان مفاہمت نامے پر دستخط کے بعد دوسرے مرحلے کا پہلا پروگرام ہے، مالدیپ 2024-2029 تک 1000سول سرونٹس کو تربیت دے گا

پروگرام میں اہم محکموں اور وزارتوں کے 34 سول سرونٹس شرکت کر رہے ہیں

Posted On: 09 SEP 2024 4:04PM by PIB Delhi

نیشنل سینٹر فار گڈ گورننس (این سی جی جی)نے آج مسوری میں مالدیپ کے سول سرونٹس کے لیے 33 ویں صلاحیت سازی پروگرام (سی بی پی) کا آغاز کیا۔ 9 سے 20 ستمبر 2024 تک منعقد ہونے والے دو ہفتے کے پروگرام کو وزارت خارجہ (ایم ای اے)کے تعاون سے منعقد کیا جا رہا ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ مالدیپ کے 1,000سول سرونٹس کو تربیت دینے کے لیے مفاہمت نامے(ایم او یو) کی تجدید کے بعد مالدیپ کے سول سرونٹس کے لیے دوسرے مرحلے کے تحت یہ پہلا پروگرام ہے۔مفاہمت نامے  پر ہندوستان کے وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر اور مالدیپ کے وزیر خارجہ جناب موسیٰ ضمیر نے 2024-2029 کی مدت کے لیے دستخط کیے تھے۔ موجودہ پروگرام مالدیپ کے 34 سول سرونٹس کی میزبانی کر رہا ہے، جن میں اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، سینئر ایڈمنسٹریٹرز، کونسل آفیسرز، فیکلٹیز اور کمیونٹی ہیلتھ آفیسرز شامل ہیں، جو مالدیپ کی اہم وزارتوں اور محکموں کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001H25C.jpg

افتتاحی اجلاس کی صدارت این سی جی جی کے ڈائریکٹر جنرل اور حکومت ہند کے انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے (ڈی اے آر پی جی)کے سکریٹری جناب وی سری نواس نے کی۔ اپنے خطاب میں انہوں نے شرکاء کا خیرمقدم کیا اور پہلے مرحلے کی صلاحیت سازی کے پروگرام (2024-2019) کی کامیابیوں پر روشنی ڈالی، جس کے دوران 1,000 سے زیادہ مالدیپ کے جناب وی سری نواس نے این سی جی جی کا دورہ کیا تھا۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ کس طرح پہلے مرحلے میں اہم شخصیات اور شرکاء جیسے مستقل سکرٹریز، سول سروس کمیشن سابق صدور اور ممبران اور اہم محکموں اور وزارتوں کے اعلیٰ عہدے دار شامل تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002ISCW.jpg

انہوں نے ہندوستان کے گورننس ماڈل پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور بتایا کہ یہ کس طرح دائرہ کار، پیمانے اورحجم کے نقطہ نظر سے تبدیل ہوا ہے، جب یہ‘‘امرت کال’’یا‘‘وژن 2047’’ میں داخل ہو رہا ہے، انہوں نے اگلی نسل کی اصلاحات پر بھی روشنی ڈالی، جو آخری میل تک کنکٹی ویٹی کو یقینی بنانے کے لیے ڈیزائن کی گئی ہیں۔ بہتر پالیسی سازی، خدمات کی فراہمی، اداروں  میں تبدیلی لانے اور شہریوں کو حکومت کے قریب کرنے کے لیے ہندوستان میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کو کس طرح اپنایا گیا ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی تبادلہ خیال کیا کہ کس طرح شفافیت اور احتساب لانے، اداروں میں تبدیلی لانے اور گڈ گورننس کو یقینی بنانے کے لیے اداروں کا ڈیجیٹلائزیشن ضروری ہے۔ انہوں نے مرکزی حکومت کے مختلف پروگراموں پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا، جو شہریوں کی زندگیوں کو آسان بنانے میں کامیاب رہے ہیں جیسے کہ عوامی شکایات کے ازالے کا طریقہ کار، پنشن  ویلفیئر، ہاؤسنگ، صحت کی دیکھ بھال، خواتین اور بچوں کی فلاح و بہبود کے اقدامات اور مثبت مقابلوں کو بڑھانے کے لیے اقدامات جیسے وزیر اعظم ایوارڈ اوراین ای ایس ڈی اے کے تحت ریاستی درجہ بندی وغیرہ۔انہوں نے افسران کو گروپس میں کام کرنے اور کلیدی پالیسیوں اور پروگراموں کے بارے میں پریزنٹیشن دینے کی بھی ترغیب دی۔

مالدیپ سول سروس کمیشن کی فنانس ایگزیکٹواور مالدیپ کے وفد کی ٹیم لیڈرمسز فاطمتھ انایا نے اس  موقع کے لیے حکومت ہند اور این سی جی جی کا شکریہ ادا کیا اور اس پروگرام سے بڑے پیمانے پر سیکھنے اور فائدہ اٹھانے کی امید ظاہر کی۔

ڈاکٹر بی ایس بشٹ، ایسوسی ایٹ پروفیسراین سی جی جی اور پروگرام کی کورس کوآرڈینیٹر نے نیشنل سینٹر فار گڈ گورننس اور این سی جی جی کی طرف سے سالوں میں حاصل کیے گئے سنگ میلوں کے بارے میں تفصیلی معلومات دی۔ تفصیلی پریزنٹیشن میں، انہوں نے این سی جی جی کے مقاصد، سرگرمیوں، کامیابیوں اور مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں بات کی اور اس پر بھی روشنی ڈالی کہ کیسے  یہ ایک سینٹر آف ایکسی لینس کے طور پر تیار ہوا ہے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ این سی جی جی نے بنگلہ دیش، کینیا، تنزانیہ، تیونس، سیشلز، گامبیا، مالدیپ، سری لنکا، افغانستان، لاؤس، ویتنام، نیپال، بھوٹان، میانمار، ایتھوپیا، اریٹیریا، صومالیہ، جنوبی افریقہ، انڈونیشیا، مڈغاسکر، فجی، موزمبیق ، کمبوڈیا  وغیرہ سمیت 33 ممالک کے سرکاری ملازمین کو تربیت دی ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ این سی جی جی نے مجموعی طور پر 1000سول سرونٹس، جن مستقل سکریٹریز، سکریٹری جنرلز اور مالدیپ کے اعلیٰ سطحی مندوبین شامل ہیں، کو فیلڈ ایڈمنسٹریشن میں مجموعی طور پر 32 صلاحیت سازی کے پروگراموں میں تربیت دینے کے مینڈیٹ کو پورا کر کے قابل ذکر سنگ میل حاصل کیا۔ مالدیپ کے سول سرونٹس ، جن میں انسداد بدعنوانی کمیشن (اے سی سی)اور مالدیپ کے انفارمیشن کمیشن آفس (آئی سی او ایم) کے سینئر سطح کے افسران شامل ہیں، کو8 جون 2019 کو دستخط کیے گئے مفاہمت نامے کے تحت ٹریننگ دی گئی ہے۔ اگست 2024 میں ایم او یو کی تجدید کے بعدموجودہ پروگرام صلاحیت سازی کے دوسرے مرحلے کے آغاز کی نشاندہی کرتے ہیں۔ سال 2024-25 میں پانچ پروگرام منعقد کیے جائیں گے، جن کا ہدف کل 175 سرکاری ملازمین ہیں۔

افتتاحی سیشن میں مسز پرسکا پولی میتھیو، چیف ایڈمنسٹریٹو آفیسر این سی جی جی موجود تھیں۔پروگرام کی نگرانی اور کوآرڈینیشن ڈاکٹر بی ایس بشٹ، کورس کوآرڈینیٹر، ڈاکٹر سنجیو شرما، شریک کورس کوآرڈینیٹر، جناب برجیش بشٹ، ٹریننگ اسسٹنٹ اور محترمہ مونیشا بہوگنا، ینگ پروفیشنل،این سی جی جی کی صلاحیت سازی ٹیم کے ساتھ کریں گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003BLZS.jpg

*******

(ش ح ۔ م م ۔ن ع(

U.No 10695



(Release ID: 2053154) Visitor Counter : 30