وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

دفاعی عملے کے سربراہ  جنرل انل چوہان نے بری اور بحری فوجی  کارروائیوں کے لیے مشترکہ نظریہ جاری کیا

Posted On: 09 SEP 2024 4:10PM by PIB Delhi

 ایک تاریخی تقریب میں، دفاعی عملے کے سربراہ جنرل انل چوہان نے نئی دہلی میں 9 ستمبر 2024 کو اسٹاف کمیٹی کے سربراہ (سی او ایس سی) کی میٹنگ کے دوران بری اور بحری فوجی کارروائیوں  کے لیے ایک مشترکہ نظریہ جاری کیا۔یہ  نظریہ ایک اہم اشاعت ہے جو آج کے پیچیدہ فوجی ماحول میں بری اور بحری فوجی کارروائیوں   کے انعقاد کے لیے کمانڈروں کو رہنمائی فراہم کرے گی۔

بری اور بحری فوجی صلاحیت مسلح افواج کو بحر ہند کے علاقے میں جنگ اور امن دونوں کے دوران بہت سی کارروائیوں انجام دینے  کا اختیار دیتی ہے۔ یہ فوجی کارروائی کثیر شعبہ جاتی کارروائیوں کا ایک اہم جزو ہیں اور مسلح افواج کے اتحاد ، ہم آہنگی اور انضمام کی بہترین مثال کے طور پر کام کرتے ہیں۔

 سائبر اسپیس کارروائیوں  کے لیے مشترکہ نظریے کے اجراء کے بعد، بری اور بحری فوجی کارروائیوں  کے لیے مشترکہ نظریہ اس سال جاری کیا جانے والا دوسرا مشترکہ نظریہ ہے اور یہ عمومی طور پر مسلح افواج کے مشترکہ اور انضمام اور خاص طور پر بری اور بحری فوجی کارروائیوں  پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PIC(2)HYIZ.jpg

*******

 ش ح ۔ م ع۔ ج

Uno10696



(Release ID: 2053141) Visitor Counter : 48