وزارت دفاع
ہند-امریکہ کی مشترکہ فوجی مشق یُدھ ابھیاس- 2024 راجستھان میں شروع ہوئی
Posted On:
09 SEP 2024 2:45PM by PIB Delhi
ہندوستان-امریکہ کی مشترکہ فوجی مشق یُدھ ابھیاس-2024 کا 20 واں ایڈیشن آج راجستھان کے مہاجن فیلڈ فائرنگ رینجز میں غیر ملکی تربیتی نوڈ پر شروع ہوا۔ یہ مشق 9 سے 22 ستمبر 2024 تک جاری رہے گی۔ مشق یدھ ابھیاس سال 2004 سے ہر سال ہندوستان اور امریکہ کے درمیان باری باری منعقد کی جاتی ہے۔
یہ ایڈیشن فوجی طاقت اور سازوسامان کے لحاظ سے مشترکہ مشق کے دائرہ کار اور پیچیدگی میں نمایاں اضافے کی نشاندہی کرتا ہے۔ 600 اہلکاروں پر مشتمل ہندوستانی فوج کے دستے کی نمائندگی راجپورت رجمنٹ کی ایک بٹالین کے ساتھ دیگر اسلحہ اور خدمات سے تعلق رکھنے والے اہلکار کررہے ہیں۔ اسی طرح کی طاقت پر مشتمل امریکی دستے کی نمائندگی امریکی فوج کے 11ویں ایئر بورن ڈویژن الاسکا کی 24-1 بٹالین کے دستے کریں گے۔
مشترکہ مشق کا مقصد اقوام متحدہ کے چارٹر کے باب 7 کے تحت ایک ذیلی روایتی منظر نامے میں انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے دونوں فریقوں کی مشترکہ فوجی صلاحیت کو بڑھانا ہے۔ مشق نیم صحرائی ماحول میں آپریشنز پر توجہ مرکوز کرے گی۔
مشق کے دوران کی جانے والی ٹیکٹیکل مشقوں میں دہشت گردی کی کارروائیوں پر مشترکہ کارروائی، مشترکہ منصوبہ بندی اور مشترکہ فیلڈ تربیتی مشقیں شامل ہیں جو حقیقی دنیا کے انسداد دہشت گردی کے مشن کی مماثلت کریں گی۔
یدھ ابھیاس مشق کے دوران دونوں فریق حکمت عملیوں، تکنیکوں اور مشترکہ کارروائیوں کے طریقہ کار میں بہترین طریقوں کا اشتراک کرسکیں گے۔ یہ دونوں فوجوں کے درمیان باہمی تعاون، دوستی اور معاونت کو فروغ دینے میں سہولت فراہم کرے گا۔ مشترکہ مشق دفاعی تعاون کو بھی فروغ دے گی اور دونوں دوست ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں مزید بہتری لائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا گ ۔ن ا۔
U-10693
(Release ID: 2053113)
Visitor Counter : 56