کارپوریٹ امور کی وزارتت
azadi ka amrit mahotsav

آئی ای پی ایف اے نے مالیاتی خواندگی اور سرمایہ کاروں کی آگاہی کو فروغ دینے کے لیے ’نویشک مشعل‘ سالانہ ہاف میراتھن کا انعقاد کیا


میراتھن میں 45 اسکولوں کے طلباء اور مقامی کمیونٹی کے افراد سمیت  4500  سے زیادہ لوگوں  نے حصہ لیا

آٹھویں یوم تاسیس کے ایک حصے کے طور پر، آئی ای پی ایف اے نے اسکول کے بچوں کے ساتھ 'سرمایہ کاروں کی بیداری اور تحفظ کو فروغ دینے میں مالیاتی تعلیم  کا کردار' کے موضوع پر ایک کانفرنس کی میزبانی بھی کی

Posted On: 09 SEP 2024 1:41PM by PIB Delhi

 سرمایہ کاروں  کی تعلیم اور تحفظ سے متعلق فنڈ اتھارٹی (آئی ای پی ایف اے) نے کل نیشنل کونسل آف اپلائیڈ اکنامک ریسرچ(این سی اے ای آر) اور پردادا پردادی ایجوکیشنل سوسائٹی(پی پی ای ایس) کے ساتھ مل کر اتر پردیش کے انوپ شہر میں پی پی ای ایس کیمپس میں  مالی خواندگی اور سرمایہ کاروں کی آگاہی کو فروغ دینے کے لیے سالانہ ہاف میراتھن ’’نویشک مشعل‘‘ کا انعقاد کیا۔

 اس میراتھن میں 4500 سے زائد افراد نے پرجوش  طریقے سے شرکت کی، جن میں 45 سے زائد اسکولوں کے طلباء اور مقامی کمیونٹی کے ارکان شامل تھے۔

WhatsApp Image 2024-09-08 at 6.55.36 AM

آئی ای پی ایف اے کی سی ای او اور کارپوریٹ امور کی وزارت کی جوائنٹ سکریٹری محترمہ انیتا شاہ اکیلا   نے اس پروگرام کا کرآغاز جھنڈی دکھا کر کیا۔  اس تقریب میں مالیاتی تعلیم کے پیغام کو پھیلاتے ہوئے  ہاف میراتھن، 10 کلومیٹر، اور 5 کلومیٹر کی متعدد ریس کیٹیگریز پیش کی گئیں جو کہ زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو متحد ہونے کے لیے ایک جامع پلیٹ فارم  فراہم  کرتی ہے۔  یہ اقدام ہندوستان بھر میں باخبر مالیاتی فیصلہ سازی کے کلچر کو پروان چڑھاتے ہوئے، اختراعی طور  طریقوں کے ذریعے گونا گوں  برادریوں تک پہنچنے اور مالیاتی خواندگی کو فروغ دینے کے لیے آئی ای پی ایف اے کے جاری عزم کو نمایاں کرتا ہے۔

WhatsApp Image 2024-09-08 at 12.32.11 PM

WhatsApp Image 2024-09-08 at 9.36.01 PM (1)WhatsApp Image 2024-09-08 at 9.36.02 PM

میراتھن کے ساتھ مل کر، آئی ای پی ایف اے نے 7 ستمبر 2024 کو پردادا پردادی ایجوکیشن سوسائٹی کیمپس میں 'سرمایہ کاروں کی بیداری اور تحفظ کو فروغ دینے میں مالیاتی تعلیم کا کردار' کے موضوع پر ایک سرمایہ کار تعلیم اور تحفظ کانفرنس کی بھی میزبانی کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005V18Q.jpg

این سی اے ای آر میں آئی ای پی ایف کے چیئر پروفیسر ڈاکٹر سی ایس مہاپاترا کی نظامت والے اس پروگرام میں ممتاز مقررین نے شرکت کی جن میں محترمہ سمیکشا لامبا، ڈپٹی جنرل منیجر، آئی ای پی ایف اے؛ مسٹر آر پی سنگھ، اسسٹنٹ جنرل منیجر، ایس بی آئی؛ سی اے تشار ورما، ورما تشار اینڈ کمپنی؛ ڈاکٹر راہول کمار، اسسٹنٹ پروفیسر، جے پی یونیورسٹی اور جناب پارس گوڑ ،چارٹرڈ مالیاتی تجزیہ کار اور ڈپٹی  رجسٹرار اور  جے پی یونیورسٹی  شامل ہیں۔

کانفرنس کے دوران دیہی اور نیم شہری علاقوں میں مالیاتی تعلیم کی اہمیت، محروم آبادیوں تک پہنچنے میں درپیش چیلنجز اور ملک بھر میں مالی خواندگی کو فروغ دینے کی حکمت عملیوں پر توجہ مرکوز کی گئی۔ کانفرنس نے اس اہم کردار پر زور دیا جو مالیاتی خواندگی سرمایہ کاروں کی زیادہ آگاہی اور محفوظ بنیاد کی تعمیر میں ادا کرتی ہے، بالآخر سرمایہ کاروں کے تحفظ اور معاشی بااختیار بنانے میں اپنا حصہ ڈالتی ہے۔

آئی ای پی ایف اے کے 8ویں یوم تاسیس کی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر منعقدہ یہ اقدام ، مالیاتی خواندگی کو پھیلانے اور معاشرے کے ہر سطح پر سرمایہ کاروں کی آگاہی کو یقینی بنانے کے لیے آئی ای پی ایف اے کے غیر متزلزل عزم کی مثال ہے۔

*****

 ش ح ۔ م ع۔ ج

Uno10690


(Release ID: 2053108) Visitor Counter : 40