وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

دفاع کے شعبے میں آتم نربھرتا:وزارت دفاع (ایم او ڈی) نے ایچ اے ایل کے ساتھ ایس یو-30ایم کے آئی طیارے کے لیے 240 اے ایل-31ایف پی ایرو انجنوں کی خاطر 26,000 کروڑ روپے کے معاہدے پر دستخط کیے

Posted On: 09 SEP 2024 2:19PM by PIB Delhi

آتم نر بھر بھارت کو ایک بڑی تقویت دینے کے لیے وزارت دفاع (ایم او ڈی)نے ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ(ا یچ اے ایل)کے ساتھ ایس یو-30ایم کے آئی طیاروں کے لیے 240 اے ایل-31ایف پی ایرو انجنوں کی خاطر26,000 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت والے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ 09 ستمبر 2024 کو نئی دہلی میں دفاعی سکریٹری جناب گریدھر ارامانے اور فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل وی آر چودھری کی موجودگی میں وزارت دفاع اور ایچ اے ایل کے سینئر حکام نے اس معاہدے پر دستخط کیے۔

یہ ایرو انجن ایچ اے ایل کے کوراپٹ ڈویژن کے ذریعہ تیار کیے جائیں گے اور توقع کی جاتی ہے کہ ملک کی دفاعی تیاریوں کے لیے ایس یو 30 بیڑے کی آپریشنل صلاحیت کو برقرار رکھنے کے لیے ان سے ہندوستانی فضائیہ کی ضرورت کو پورا کیا جاسکے گا۔ ایچ اے ایل کنٹریکٹ ڈیلیوری شیڈیول کے مطابق سالانہ 30 ایرو انجن فراہم کرے گا۔ تمام 240 انجنوں کی فراہمی اگلے آٹھ سالوں میں مکمل ہو جائے گی۔

مینوفیکچرنگ کے دوران ایچ اے ایل ملک کے دفاعی مینوفیکچرنگ ماحولیاتی نظام سے تعاون لینے کا ارادہ رکھتا ہے، جس میں ایم ایس ایم ایزاور سرکاری اور نجی صنعتیں شامل ہیں۔ ڈیلیوری پروگرام کے اختتام تک، ایچ اے ایل 54 فیصد سے زیادہ کی اوسط حاصل کرنے کے لیے مقامی مواد کو 63 فیصد تک بڑھا دے گا۔ اس سے ایرو انجنوں کی مرمت اور اوور ہالنگ کے کاموں میں مقامی مواد کو بڑھانے میں بھی مدد ملے گی۔

 

*************

(ش ح ۔ م م ۔ن ع(

U.No 10691

 


(Release ID: 2053102) Visitor Counter : 67