صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

نیشنل ون ہیلتھ مشن کے تحت وبائی امراض کی تیاری پر ایک فرضی مشق کا انعقاد


اس مشق کا مقصد انسانی صحت، مویشی پروری اور جنگلی حیات کے شعبوں کے ماہرین پر مشتمل قومی مشترکہ آؤٹ بریک رسپانس ٹیم کی تیاری اور ردعمل کا جائزہ لینا ہے

یہ ون ہیلتھ مشن کے تحت اپنی نوعیت کی پہلی مشق ہے: مرکزی وزیر جناب جے پی نڈا

وشانو یدھ ابھیاس نے زونوٹک بیماریوں کے پھیلنے سے نمٹنے کے لیے بھارت کی تیاری اور رسپانس کو بڑھانے کے لیے مستقبل کی حکمت عملیوں کے لیے قیمتی بصیرت فراہم کی

Posted On: 03 SEP 2024 6:04PM by PIB Delhi

 نیشنل ون ہیلتھ مشن (این او ایچ ایم) کے زیر اہتمام ریاست راجستھان کے اجمیر ضلع میں 27 اگست سے 31 اگست 2024 تک وبائی امراض کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے ایک جامع قومی فرضی مشق ، "وشانو یدھ ابھیاس" (وائرس وار ایکسرسائز) کا انعقاد کیا گیا۔ اس مشق کا مقصد انسانی صحت، مویشی پروری اور جنگلی حیات کے شعبوں کے ماہرین پر مشتمل نیشنل جوائنٹ آؤٹ بریک رسپانس ٹیم (این جے او آر ٹی) کی تیاری اور ردعمل کا جائزہ لینا تھا۔ حقیقی دنیا میں پھیلنے والی وبا کی نقل کرنے کے لیے ایک فرضی زونوٹک بیماری پھیلنے کا منظر نامہ تیار کیا گیا ۔

صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر جناب جے پی نڈا نے اپنی نوعیت کی اس پہلی مشق کی ستائش کی جس میں انسانوں، جانوروں اور پودوں اور ماحول یات کی صحت کو مجموعی طور پر اور پائیدار انداز میں حل کرنے کے لیے تعاون کو فروغ دے کر ون ہیلتھ مشن کے کردار کو اجاگر کیا گیا ہے۔

اس مشق میں نیشنل سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول (این سی ڈی سی)، انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر)، ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ہیلتھ سروسز (ڈی جی ایچ ایس)، محکمہ مویشی پروری اور ڈیری (ڈی اے ایچ ڈی)، وزارت ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا کی تبدیلی (ایم او ای ایف اینڈ سی سی)، انڈین کونسل آف ایگریکلچرل ریسرچ (آئی سی اے آر)، راجستھان اسٹیٹ ایڈمنسٹریشن، اسٹیٹ ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ سروسز (ڈی ایچ ایس) ، اسٹیٹ ویٹرنری ڈپارٹمنٹ اور اسٹیٹ فاریسٹ ڈپارٹمنٹ، ایمس جودھپور بی ایس ایل-3 لیب (19 نیشنل بی ایس ایل-3 نیٹ ورک لیبارٹریز میں سے ایک) ضلع انتظامیہ، چیف ڈسٹرکٹ میڈیکل آفیسر، ڈسٹرکٹ ویٹرنری آفیسر اور کمیونٹی ہیلتھ سینٹر کے ڈاکٹر اور اسٹاف سمیت متعدد اسٹیک ہولڈروں نے حصہ لیا۔

اس مشق کو دو اہم اجزاء کے گرد ترتیب دیا گیا تھا: ایک) فرضی وبا کے لیے ذمہ دار وائرس کی تحقیقات اور شناخت؛ اور ب) انسانی اور جانوروں کی آبادیوں میں بیماری کے پھیلاؤ کو کنٹرول کرنے کے لیے شروع کردہ اقدامات. آزاد مبصرین نے ردعمل کی نگرانی کی۔ این جے او آر ٹی کی ہدایت پر ضلع اور ریاستی ٹیموں کا ردعمل زیادہ تر فوری اور مناسب پایا گیا۔ اس مشق میں کچھ ایسے علاقوں کی نشاندہی بھی کی گئی جن میں مزید بہتری کی ضرورت ہے۔

وشناو یدھ ابھیاس ایک کامیاب مشق رہی جس نے مستقبل کی حکمت عملیوں کے لیے قیمتی بصیرت فراہم کی تاکہ زونوٹک بیماریوں کے پھیلنے سے نمٹنے کے لیے بھارت کی تیاری اور ردعمل کو بہتر بنایا جاسکے ، جس سے تمام متعلقہ شعبوں میں مربوط اور موثر نقطہ نظر کو فروغ ملا۔

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 10504



(Release ID: 2051517) Visitor Counter : 20