ٹیکسٹائلز کی وزارت
نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ٹیکنالوجی چھاپ-نِفٹ @دلّی ہاٹ کا اہتمام کر رہا ہے
یہ تقریب این آئی ایف ٹی طلباء، سابق طلباء، اور دستکاروں کے درمیان تخلیقی تعاون کو نمایاں کررہی ہے
Posted On:
02 SEP 2024 3:49PM by PIB Delhi
نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ٹیکنالوجی (این آئی ایف ٹی) ٹیکسٹائل کی وزارت کے ساتھ مل کر چھاپ-نِفٹ @ دَلّی ہاٹ کا 2 سے 15 ستمبر 2024 تک دہلی ہاٹ،آئی این اے، نئی دہلی میں انعقاد کر رہا ہے۔ اس تقریب کو چھاپ- ہندوستان کی ہینڈلوم اور دستکاری کی روایات کے اَنمٹ نقوش کا نام دیا گیا ہے۔ یہ پروگرام نِفٹ(این آئی ایف ٹی) کرافٹ کلسٹر انیشیٹو کی نمائش کرتا ہے، جو نِفٹ طلباء، سابق طلباء اور دستکاروں کے درمیان تخلیقی تعاون کو اُجاگر کرتا ہے۔ چھاپ-نِفٹ@دِلّی ہاٹ فیشن اور ہندوستانی دستکاری کی بہترین نمائش کے لیے انسٹی ٹیوٹ کی غیر متزلزل لگن کا ثبوت ہے۔
کثیر جہتی نقطہ نظر کے ساتھ دِلّی ہاٹ میں نِفٹ کی شرکت ،تعلیمی فضیلت اور دستکاری پر مبنی ایپلی کیشن کے درمیان خلاء کو پُر کرنے کے اس کے مشن میں ایک اہم سنگ میل کی عکاس ہے۔ اس منفرد تعاون کا مقصد نِفٹ طلباء اور سابق طلباء کو متنوع سامعین کے سامنے اپنی صلاحیتوں اور تخلیقی نقطہ نظر کو دکھانے کے لیے ایک دلچسپ پلیٹ فارم پیش کرنا ہے۔
دِلّی ہاٹ میں دستکاروں، ہینڈلوم بنکروں کے 160سے زیادہ اسٹالز، اور ڈیزائنرز اور کاریگروں کے اشتراک پر مبنی اسٹالز لگائے گئے ہیں۔ ان کاریگروں اور ہینڈلوم بنانے والوں کو ملک بھر سے مدعو کیا گیا ہے اور وہ نِفٹ کے ساتھ ایک خاص تعلق کا اشتراک کرتے ہیں، کیونکہ انہوں نے نِفٹ کرافٹ کلسٹر انیشیٹو میں فعال طور پر حصہ لیا ہے، تاکہ ڈیزائن، مینجمنٹ اور ٹیکنالوجی کے طلباء روایتی مہارتوں، طور طریقوں، بدلتے ہوئے رجحانات اور بازاروں کے لیے ان کی اپنی موافقت کو سمجھ سکیں۔ ان کاریگروں نے نِفٹ طلباء کے ساتھ مل کر تخلیق کرتے ہوئے سرپرست کا کردار ادا کیا ہے۔
ہینڈلوم اور دستکاری کے ترقیاتی کمشنروں کے دفاتر کے ساتھ مل کر نِفٹ اور ٹیکسٹائل کی وزارت نے ایک کرافٹ کلسٹر انیشیٹو شروع کیا ہے، جس کے تحت طلباء کرافٹ ریسرچ اینڈ ڈاکومینٹیشن، کرافٹ بیسڈ ڈیزائن پروجیکٹس اور دستکاروں کے ساتھ مل کر تخلیق کرتے ہیں۔ کام کا ایک شوکیس نِفٹ پویلین میں پیش کیا جائے گا۔
فیشن شوکیس - سَمنوے کا اہتمام تقریب میں کیا جائے گا، تاکہ نِفٹ کے باصلاحیت سابق طلباء کی طرف سے مشترکہ طور پر تیار کردہ ڈیزائنز کا مجموعہ پیش کیا جا سکے۔ اس شوکیس میں روایتی تکنیکوں کے ساتھ جدید جمالیات کا امتزاج کرنے والے ملبوسات کی ایک رینج پیش کی جائے گی، جو ہندوستانی ثقافتی ورثے کا احترام کرتے ہوئے جدت کو فروغ دینے کے نِفٹ کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔
پائیدارطور طریقوں سے متعلق انٹرایکٹو ورکشاپس- سِرجن کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں متعدد انگیجنگ ہینڈ آن ورکشاپس اور ماہرین کی زیر قیادت سیشن ہوں گے۔ یہ ورکشاپس پائیدار طورطریقوں کے مختلف پہلوؤں کا احاطہ کریں گی، جو ڈیزائنرز اور دستکاری کے شوقین افراد کے لیے قابل قدر بصیرت اور مہارتیں فراہم کریں گی۔
روایتی کاریگروں کے دستکاری کا مظاہرہ- سمپدا ہندوستان کے ماہر کاریگروں کی شاندار مہارتوں کو ظاہر کرے گا، کیونکہ وہ روایتی دستکاری کی تکنیک کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ نِفٹ کا مقصد موجودہ دور کے فیشن میں روایتی تکنیک کے کردار کی زیادہ سے زیادہ ستائش کو فروغ دیتے ہوئے ان دستکاروں کی پیچیدہ مہارتوں کا احترام کرنا ہے۔ شرکاء فنکارانہ صلاحیت اور پیچیدگی کے بارے میں خود بصیرت حاصل کریں گے، جس سے ہندوستانی دستکاری کی وضاحت ہوتی ہے۔
دستکاری کے ڈیزائن کے تجربے کے نتائج کو دریافت کرنے کے لیے، ڈاکٹر ڈمپل بہل کی طرف سے تصوراتی اور تیار کردہ ایک اختراعی ورکشاپ ‘کلامنتھن’جو دستکاری، ڈیزائن اور آرٹ کے دائروں کو جوڑتی ہے، کا بھی اہتمام کیا جا رہا ہے۔ یہ نمائش دستکاروں، طلباء اور نِفٹ ، دہلی کیمپس میں فیشن کمیونیکیشن کے شعبہ کے درمیان ایک متحرک شراکت کو پیش کرتی ہے۔ نمائش کا ہر حصہ فنکارانہ وژن اور مہارت کے ایک سوچے سمجھے امتزاج کی نمائندگی کرتا ہے، جس کے نتیجے میں ایسے جدید ڈیزائن سامنے آتے ہیں جو نئی تخلیقی سرحدوں کو تلاش کرتے ہوئے روایتی دستکاری کا احترام کرتے ہیں۔
میوزیکل پرفارمنس- ترنگ، جو کہ انڈی بینڈز کی ایک لائن اپ ہے، کے ذریعےعصری موسیقی کی متحرک اور بہترین آوازوں کی نمائش کی جائے گی۔ لوک اور صوتی سے لے کر الیکٹرانک اور متبادل انواع تک، یہ پرفارمنسز ایونٹ میں ایک متحرک میوزیکل جہت کا اضافہ کریں گی، جس سے مہمانوں کے مجموعی تجربے میں اضافہ ہوگا۔
دلّی ہاٹ میں نِفٹ کا مارکی ڈسپلے انسٹی ٹیوٹ کی اپنی بہترین تعلیمی حکمت عملی کو فروغ دینے کے عزم کی نشاندہی کرتا ہے۔ اس مشہور بازار میں نمائش کے ذریعےنِفٹ کا مقصد کمیونٹی کے ساتھ جڑنا، ہندوستانی دستکاریوں کی بھرپور ٹیپسٹری کا جشن منانا، نوجوان خواہشمندوں کو آگاہ کرنا اور ڈیزائنرز کی آنے والی نسلوں کو متاثر کرنا ہے۔
*************
(ش ح ۔ م م ۔ن ع(
U.No 10440
(Release ID: 2050991)
Visitor Counter : 48