وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

ایئر مارشل آشوتوش دکشت نے ایئر آفیسر کمانڈنگ اِن چیف آف  سنٹرل ایئر کمانڈ کا عہدہ سنبھالا

Posted On: 01 SEP 2024 1:49PM by PIB Delhi

ائیر مارشل آشوتوش دکشت نے یکم ستمبر 2024 کو سنٹرل ائیر کمانڈ کے ائیر آفیسر کمانڈنگ اِن چیف کا عہدہ سنبھالا۔

ایئر مارشل آشوتوش دکشت کو 06 دسمبر 1986 کو آئی اے ایف کے فائٹر اسٹریم میں شامل کیا گیا تھا۔ ایئر آفیسر ایک تجرباتی ٹیسٹ پائلٹ اور ایک قابل فلائنگ انسٹرکٹر ہے،جن کے پاس آئی اے ایف انوینٹری میں مختلف طیاروں پر 3300 گھنٹے سے زیادہ پرواز کرنے کا تجربہ ہے۔ وہ باوقار نیشنل ڈیفنس اکیڈمی، ڈیفنس سروسز اسٹاف کالج (بنگلہ دیش)اور نیشنل ڈیفنس کالج کے سابق طالب علم ہیں۔ انہوں نے متعدد آپریشنز اور مشقوں جیسے کہ آپریشن-سفید ساگر اور آپریشن-رکشک میں سرگرمی سے حصہ لیا ہے۔

37 سال سے زیادہ پر محیط اپنے شاندار کیرئیر کے دوران ایئر آفیسر نے کئی اہم فیلڈ اور اسٹاف کی تقرریاں حاصل کیں۔ ایک کمانڈنگ آفیسر کے طور پر انہوں نے ایل اے ایف کے اسکواڈرن میں سے ایک کو جدید ترین میراج طیارے سے لیس کیا اور بعد میں مغربی سیکٹر میں ایک فرنٹ لائن فائٹر ایئر بیس اور جنوبی سیکٹر میں ایک پریمیئر فائٹر ٹریننگ بیس کی کمانڈ کی۔  انہوں نے ائیر فورس ٹیسٹ پائلٹس اسکول میں بطور ڈائرکٹنگ اسٹاف خدمات انجام دیں اور ائیر ہیڈ کوارٹرز میں پرنسپل ڈائریکٹر ائیراسٹاف ریکوائرمنٹ کے اسٹاف کے طور پر تعینات رہے ہیں۔ ائیر آفیسر نے سدرن ائیر کمانڈ کے ائیر ڈیفنس کمانڈر کی تقرری حاصل کی اور ائیر ہیڈ کوارٹرز میں اسسٹنٹ چیف آف دی ائیر اسٹاف (پروجیکٹس)اوراسسٹنٹ چیف آف دی ائیر سٹاف (پلانز) کے عہدوں پر بھی فائز رہے۔ سنٹرل ائیر کمانڈ کے ائیر آفیسر کمانڈنگ اِن چیف کا عہدہ سنبھالنے سے پہلے وہ ڈپٹی چیف آف دی ائیراسٹاف رہے۔ ایئر آفیسر نے اپنے پچھلے دور میں مستقبل کی ٹیکنالوجیز کو اپنانے کے ساتھ بہت سے غیر معمولی پروجیکٹوں کی سربراہی کی اور اس بات کو یقینی بنایا کہ آئی اے ایف‘آتم نربھرتا- خود انحصاری’ پر مسلسل توجہ مرکوز کرتے ہوئے جدید کاری حاصل کرے۔ تمام حالات میں سنٹرل ائیر کمانڈ کی آپریشنل تیاری ائیر آفیسر کمانڈنگ اِن چیف کا سرفہرست ایجنڈا ہو گا تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ آئی اے ایف کامیابی سے اپنے ہدف کو حاصل کر لے۔

ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں، انہیں عزت مآب صدر جمہوریہ ہند نے اتی وششٹ سیوا میڈل، وایو سینا میڈل، اور وششٹ سیوا میڈل سے نوازا ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Photo4(4)N74J.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Photo6(2)7W18.jpeg

 

*************

(ش ح ۔ م م ۔ن ع(

U.No 10431


(Release ID: 2050884) Visitor Counter : 40