زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

مرکزی وزیر جناب شیوراج سنگھ چوہان کل نئی دہلی میں ایگری شیور فنڈ اور کرشی نیویش پورٹل کا آغاز کریں گے اور گریناتھون اے آئی ایف ایکسی لینس ایوارڈ دیں گے

Posted On: 02 SEP 2024 1:55PM by PIB Delhi

زراعت اور کسانوں کی بہبود اور دیہی ترقی کے مرکزی وزیر، جناب شیوراج سنگھ چوہان کل پوسا، نئی دہلی میں ایگری شیور فنڈ اور کرشی نیویش پورٹل کا آغاز کریں گے۔ کرشی نیویش پورٹل کے آغاز کے ساتھ ساتھ، جناب شیوراج سنگھ اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بینکوں اور ریاستوں کو مختلف زمروں کے تحت ان کی کوششوں کے اعتراف اور ستائش  میں اے آئی ایف ایکسیلنس ایوارڈز سے نوازیں گے۔ اس تقریب میں زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر مملکت جناب بھاگیرتھ چودھری اور  جناب رام ناتھ ٹھاکر بھی موجود ہوں گے۔

یہ ایوارڈ تقریب دیگر بینکوں کو بھی کارکردگی کو بہتر بنانے کی ترغیب دے گی، اس طرح اے آئی ایف اسکیم کی مجموعی کامیابی میں تعاون کرے گی۔ ایوارڈ تقریب کے دوران مختلف ریاستوں اور بینکوں کے نمائندے موجود ہوں گے۔

ایگریکلچر انفراسٹرکچر فنڈ (اے آئی ایف) اسکیم پوسٹ ہارویسٹ مینجمنٹ انفراسٹرکچر اور کمیونٹی فارمنگ اثاثوں کی تخلیق کے لیے سال 2020 میں شروع کی گئی تھی۔ اے آئی ایف اسکیم کو فروغ دینے کے لیے خصوصی مہم چلائی جاتی ہے اور اے آئی ایف اسکیم کو کامیابی سے نافذ کرنے میں مختلف بینکوں اور ریاستوں کی کوششوں کے اعتراف میں، انہیں اجتماعی کامیابیوں کو فروغ دینے، بہترین کارکردگی کو فروغ دینے اور اے آئی ایف کے تحت مستقبل کی کارکردگی کو متاثر کرنے کے لیے ایکسی لینس ایوارڈ پیش کیے جاتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ ۔ن ا۔

U-10429



(Release ID: 2050837) Visitor Counter : 31