صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

صدر جمہوریہ ہند 2 سے 4 ستمبر تک مہاراشٹر کا دورہ کریں گے

Posted On: 01 SEP 2024 7:27PM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو 2 سے 4 ستمبر 2024 تک مہاراشٹر کا دورہ کریں گی۔

صدر جمہوریہ 2 ستمبر کو وارانگر، کولہاپور میں شری وارانا ویمن کوآپریٹیو گروپ کی گولڈن جوبلی تقریب میں شرکت کریں گی۔

صدرجمہوریہ 3 ستمبر کو پونے میں سمبایوسس انٹرنیشنل(ڈیمڈ یونیورسٹی) کے 21ویں جلسہ تقسیم اسناد سے میں شرکت کریں گی اور خطاب کریں گی۔ اسی دن، محترمہ ممبئی میں مہاراشٹر لیجسلیٹیو کونسل کی صد سالہ تقریب میں شرکت  کریں گی۔

4 ستمبر کو صدر جمہوریہ اُدگیر، لاتور میں بدھ وہار کا افتتاح کریں گی۔ محترمہ اُدگیر میں حکومت مہاراشٹر کی ’شاسن آپلیہ داری‘ اور ’مکھیہ منتری ماجھی لڑکی بہن یوجنا‘ کے مستفیدین کے مجمع سے بھی خطاب کریں گی۔

**********

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:10418


(Release ID: 2050691) Visitor Counter : 50