مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے سپریم کورٹ کے 75 سال مکمل ہونے پر یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا

Posted On: 31 AUG 2024 7:43PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج سپریم کورٹ آف انڈیا کے 75 سال مکمل ہونے پر ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا۔ اس ڈاک ٹکٹ کی نقاب کشائی نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں منعقدہ ڈسٹرکٹ ججز کانفرنس کے افتتاحی اجلاس کے دوران کی گئی۔

 اس تقریب میں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ڈاکٹر ڈی وائی چندرچوڑ؛ قانون و انصاف اور پارلیمانی امور کے وزیر جناب ارجن رام میگھوال اور دیگر معززین موجود تھے۔

یادگاری ڈاک ٹکٹ ہندوستان کے عدالتی نظام میں سپریم کورٹ کی انمول شراکت اور ملک کے قانونی منظر نامے کی تشکیل میں اس کے اہم کردار کی علامت ہے۔ سپریم کورٹ جو 28 جنوری 1950 کو قائم ہوئی، قانون کی حکمرانی کو برقرار رکھنے، شہریوں کے حقوق کے تحفظ اور ملک بھر میں انصاف کے انتظام کو یقینی بنانے میں سب سے آگے رہی ہے۔

وزارت مواصلات کے تحت محکمہ ڈاک کو یہ یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کرنے پر فخر ہے، جو ہندوستان کی عدالتی تاریخ میں سپریم کورٹ کی پائیدار میراث کا ثبوت ہے۔

یہ تقریب ہندوستانی عدلیہ کی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل کی نشان دہی کرتی ہے، جس میں ملک میں انصاف اور قانون کی بالادستی کو برقرار رکھنے کے لیے سپریم کورٹ کے ساڑھے سات دہائیوں کے عزم کا جشن منایا جاتا ہے۔

******

ش ح۔م ع ۔ م ر

U-NO.10398



(Release ID: 2050492) Visitor Counter : 23