وزارت آیوش
آیوش کے مرکزی وزیر نے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید کا دورہ کیا
آیوروید اور یوگا کے تئیں عوامی قبولیت اور عالمی نقطہ نظر میں ایک واضح تبدیلی آئی ہے: جناب پرتاپراؤ جادھو
اگلے پانچ سالوں میں آیوش کے 10 نئے ادارے کھولے جائیں گے: آیوش کے مرکزی وزیر
Posted On:
31 AUG 2024 3:49PM by PIB Delhi
آیوش کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) نیز صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر مملکت جناب پرتاپ راؤ جادھو نے جمعہ کو آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید (اے آئی آئی اے) کا دورہ کیا۔ جناب پرتاپ راؤ جادھو نے پورے کیمپس کا معائنہ کیا اور مریضوں کو فراہم کی جا رہی سہولیات اور علاج کا جائزہ لیا۔ وہاں منعقدہ ایک پروگرام میں انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ان کی حکومت آیوروید کو ہر گھر تک پہنچانے کے لیے وزیر اعظم کی حوصلہ افزا کوشش کو پورا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ وزیر موصوف نے یہ بھی بتایا کہ نوآبادیاتی دور اور غیر ملکی حملوں کے دوران آیوروید اور ہمارے روایتی طبی نظام کو کافی نقصان پہنچا تھا لیکن آج یوگا اور آیوروید سے متعلق سوچ میں عالمی سطح پر تبدیلی آئی ہے اور ان کی قبولیت میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ روایتی طبی نظام کو وسعت دینے کے لیے اگلے پانچ سالوں میں 10 نئے آیوش ادارے کھولے جائیں گے، جس سے ہندوستان کا ہر شہری اس سے مستفید ہو سکے گا۔
صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر موصوف نے اعلان کیا کہ صدر جمہوریہ ہند نے انسٹی ٹیوٹ کا دورہ کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے اور بطور وزیر وہ تیاریوں کا جائزہ لینے آئے ہیں۔
اس موقع پر انسٹی ٹیوٹ کی ڈائریکٹر پروفیسر تنوجا نساری نے وزیر موصوف سے اظہار تشکر کیا اور کہا کہ ’’وزیر موصوف نے آیوروید کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے، اور ان کی رہنمائی اور تعاون آیوروید کو عوام الناس اور عالمی سطح تک لے جانے میں مدد کرتا رہے گا۔ ‘‘
اپنے دورے کے دوران، جناب پرتاپ راؤ جادھو نے اسپتال کے کیمپس کا تفصیلی معائنہ لیا اور کئی اہم سرگرمیوں میں حصہ لیا۔ وزیر موصوف نے اس وقت کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ آنجہانی پروفیسر سنجے گپتا کی یاد میں بنائے گئے ایک آڈیٹوریم کا بھی افتتاح کیا جو کووذ 19 وبائی مرض کے دوران انتقال کر گئے تھے۔ مزید برآں، انہوں نے آئندہ بین الاقوامی کانفرنس "AAROHA-2024" کے لیے بروشر کی نقاب کشائی کی، جو 17 سے 19 اکتوبر تک منعقد ہوگی۔
اس تقریب میں آیوش وزارت کے کئی معززین بشمول آیوش آئی سی ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل، جناب ستیہ جیت پال اور کئی عہدیداروں نے شرکت کی،۔ اے آئی آئی اے کے دیگر حاضرین میں ڈین پی ایچ ڈی پروفیسر مہیش ویاس، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ پروفیسر آنند رمن شرما، ایڈیشنل ایم ایس یوگیش بدوے کے علاوہ مختلف عہدیداران، اسکالرز اور عملہ کے افراد موجود تھے۔
******
ش ح۔م ع ۔ م ر
U-NO.10389
(Release ID: 2050438)
Visitor Counter : 57