وزارت آیوش
وجع المفاصل نما گٹھیا کے علاج میں آیورویدک مجموعی نظام موثر: مطالعہ
Posted On:
29 AUG 2024 4:22PM by PIB Delhi
ایک نئی سائنسی تحقیق نے وجع المفاصل نما گٹھیا ( آر اے ) کے علاج میں آیورویدک مجموعی نظام ( اے ڈبلیو ایس ) کی اہم تاثیر کا انکشاف کیا ہے، جو کہ دنیا بھر میں لاکھوں لوگوں کو متاثر کرنے والا ایک دائمی آٹو امیون ( وہ بیماری جس میں جسم اپنے ہی خلاف قوت مدافعت کا استعمال شروع کر دیتا ہے ) بیماری ہے۔ یہ اہم تحقیق یہ ظاہر کرتی ہے کہ اے ڈبلیو ایس نہ صرف آر اے کی علامات کو کم کرتا ہے بلکہ مریضوں میں میٹابولک تبدیلی کو معمول پر لانے کی طرف بھی آمادہ کرتا ہے اور روایتی علاج کے لیے ایک امید افزا تکمیلی نقطہ نظر پیش کرتا ہے۔
یہ مطالعہ معروف تحقیقی اداروں کے سینئر محققین کے ایک گروپ نے کیا ہے ، جس میں گٹھیا کے علاج اور ایڈوانسڈ ریسرچ سینٹر ( اے – اے ٹی اے آر سی ) ، کایا چکتسا کا محکمہ ، ریاستی آیورویدک کالج اور اسپتال، لکھنؤ یونیورسٹی؛ سنٹر آف بایومیڈیکل ریسرچ ( سی بی ایم آر ) ، ایس جی پی جی آئی ایم ایس کیمپس، لکھنؤ؛ اکیڈمی آف سائنٹفک اینڈ انوویٹیو ریسرچ (اے سی ایس آئی آر )، غازی آباد شامل ہیں ۔
اس سے پہلے مصنف ڈاکٹر سنجیو رستوگی نے بتایا کہ ’’ یہ مطالعہ آر اے کے مجموعی نظام آیوروید کے نقطہ نظر کے ساتھ علاج کیے جانے کی صورت میں ممکنہ پیتھالوجی کے الٹ جانے کے نقطہ نظر سے اہم ہے۔ یہ ’سَمپراپتی وِگھٹن‘ کے آیورویدک تصورات کی توثیق کرتا ہے ، جہاں ایک روگجنن – بیماری کے کمپلیکس کو ختم کیا جاتا ہے اور ’دوشا‘ کو معمول پر لایا جاتا ہے۔‘‘
پَب میڈ – انڈیکسڈ تحقیقی جریدے، جرنل آف آیورویدا اینڈ انٹیگریٹیڈ میڈیسن ( جے اے آئی ایم ) میں شائع ہونے والے ، اس مطالعے نے آر اے مریضوں کے درمیان کلیدی طبی پیرامیٹرز میں نمایاں بہتری کو اجاگر کیا ، جو اے ڈبلیو ایس مداخلت سے گزرے ہیں ۔ ڈیزیز ایکٹیویٹی اسکور-28 اریتھروسائٹ سیڈی منٹیشن ریٹ (ڈی اے ایس – 28 ای ایس آر ) میں قابل ذکر کمی کے ساتھ ساتھ سوجن اور ٹینڈر جوڑوں کی کل تعداد دونوں میں کمی واقع ہوئی۔ اس کے علاوہ ، اَما ایکٹیویٹی میژر ( اے اے ایم ) اسکور، جو جسم میں زہریلے مادوں کی موجودگی کا اندازہ لگاتا ہے، نے بھی مداخلت کے بعد نمایاں کمی ظاہر کی۔
تحقیق نے آر اے مریضوں کے میٹابولک پروفائلز کو مزید دریافت کیا اور ان کا موازنہ صحت مند کنٹرول سے کیا۔ مطالعہ کے آغاز میں، آر اے کے مریضوں نے کچھ میٹابولائٹس کی بلند سطحوں سمیت سکسینیٹ ، لائسنگ ، مینوز ، کریٹائن اور 3 - ہائیڈروکسی بوٹیریٹ ( 3 - ایچ بی ) ، الانائن کی سطح میں کمی کو ظاہر کیا ۔ تاہم، اے ڈبلیو ایس کے علاج کے بعد، یہ میٹابولک مارکر صحت مند افراد میں مشاہدہ کی گئی سطحوں کی طرف منتقل ہونا شروع ہو گئے، جو زیادہ متوازن میٹابولک حالت میں واپسی کا اشارہ کرتے ہیں۔
محققین کے مطابق، یہ اپنی نوعیت کا پہلا مطالعہ ہے ، جس میں آر اے کے انتظام میں اے ڈبلیو ایس کی طبی افادیت کو واضح طور پر ظاہر کیا گیا ہے۔ مداخلت نے نہ صرف علامات کو کم کیا بلکہ ہومیو اسٹاسس کے لیے سازگار میٹابولک ماحول کو بھی فروغ دیا، جو ممکنہ طور پر آر اے کے مریضوں کے لیے طویل مدتی فوائد کا باعث بنتا ہے۔
اگرچہ یہ نتائج امید افزا ہیں، مطالعہ کے مصنفین ، ان ابتدائی نتائج کی تصدیق کے لیے مزید تحقیق کی ضرورت پر زور دیتے ہیں اور ان طریقہ ء کار کو بہتر طور پر سمجھنے کے لیے ، جن کے ذریعے اے ڈبلیو ایس اپنے علاج کے اثرات مرتب کرتا ہے۔
یہ پیش رفت ، ریمیٹائڈ آرتھرائٹس جیسے دائمی حالات میں مریضوں کے نتائج کو بہتر بنانے کے لیے روایتی آیورویدک طریقوں کو جدید طبی طریقوں کے ساتھ مربوط کرنے کی صلاحیت کو واضح کرتی ہے۔
مطالعہ کا لنک: https://www.ncbi.nlm.nih.gov/pmc/articles/PMC11264181/
***
) ش ح – ا ک - ع ا )
U.No. 10321
(Release ID: 2049866)
Visitor Counter : 53